دیئے گئے لفظ پر شاعری - دوسرا دور

ارے صاحب کیوں شرمندہ کرتے ۔ ہم تھوڑا بہت لکھ پڑھ لیتے ہیں ۔؀
ہم کہاں کہ دانا تھے کس ہنر میں یکتا تھے
نہیں نہیں آپ کو بہت علم ہے اور بہت سارے اشعار یاد ہیں ہم کچھ لکھتے ہی رہ جاتے ہیں اتنے میں آپ کئی اشعار روانہ کر چکی ہوتی ہیں
 
ایک سمندر کی موجوں کو ایک بھنور میں رہنے دے
نیلی آنکھوں کے ساگر کو ایسے مت چھلکایا کر
(ماجد الباقری)

بھنور

رقصاں تھے رند جیسے بھنور میں شفق کے پھول
جو پاؤں پڑ رہا تھا بڑے قاعدے میں تھا

احسان دانش

قاعدے
 

شمشاد

لائبریرین
آپی شعر بھی تو دینا تھا ناں۔
--------------------------------------------

بڑے کمال کا نکلا وہ آدمی بلقیسؔ
کہ بے ہنر ہے مگر باکمال ٹھہرا ہے
(بلقیس ظفیر الحسن)

ہنر
 
Top