دیئے گئے لفظ پر شاعری - دوسرا دور

شمشاد

لائبریرین
چپ رہو تو پوچھتا ہے خیر ہے
لو خموشی بھی شکایت ہو گئی

(اختر انصاری اکبرآبادی)

خاموشی یا خموشی
 

شمشاد

لائبریرین
وہ نظر آتا ہے مجھ کو میں نظر آتا نہیں
خوب کرتا ہوں اندھیرے میں نظارے رات کو

امام بخش ناسخ

نظارہ ؍ نظارے
 

شمشاد

لائبریرین
گلشن سے کوئی پھول میسر نہ جب ہوا
تتلی نے راکھی باندھ دی کانٹے کی نوک پر
نامعلوم

کانٹا
 

شمشاد

لائبریرین
تعلقات کی بنیاد ڈال آئے ہیں
ہم اس کے پاؤں سے کانٹا نکال آئے ہیں
راحت اندوری
خوبصورت شعر ہے۔
---------------------------------------------------------------

یوں ہی بنیاد کا درجہ نہیں ملتا کسی کو
کھڑی کی جائے گی مجھ پر ابھی دیوار کوئی

غلام مرتضی راہی

دیوار
 
Top