وفا کی راہ میں عاشق کی عید ہوتی ہے
خوشی مناؤ ۔۔،محبت شہید ہوتی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔یہ ایک فلمی گیت کی الاپ ہے ، جو اُس فلم کی سچوئشن کے مطابق تھی جس میں ہیرو دھن دولت اور آسائشِ جہاں کی ہر پیشکش کو ٹھکرا کے ایک ادنی ٰ عورت کی محبت میں خوشی سے موت کا زینہ سر کررہا ہے۔۔۔اور ایک سنگ تراش جس کے سینے میں ماں جیسا دل ہے اِس منظر کو گیت میں ڈھال اور تراش کرپتھر دل باپ کو دکھا رہا ہے، جیسے ہمارے صادقین صاحب ( خدا اُنھیں غریقِ رحمت کرے) مو قلم سے زمانے کو کیا کیا کیا دکھاتے رہے اور لوگ دیکھ کر نظر انداز اور سن کے ان سنی کرتے رہے مگر۔۔۔۔۔۔۔ سب نہیں۔
مناؤ