دیئے گئے لفظ پر شاعری - دوسرا دور

1
یاد چشم سرمگیں میں شب کو گر آتی ہے نیند
صورت مرغ نہاں آنکھوں سے لڑ جاتی ہے نیند
خواجہ وزیر لکھنوی

نہاں
خودی کا سر نہاں لا الہ الا اللہ
خودی ہے تیغ فساں لا الہ الا اللہ
یہ دور اپنے ابراہیم کی تلاش میں ہے
صنم کدہ ہے گہاں لا الہ الا اللہ
علامہ اقبال
صنم
 
سیما علی

لائبریرین
خودی کا سر نہاں لا الہ الا اللہ
خودی ہے تیغ فساں لا الہ الا اللہ
یہ دور اپنے ابراہیم کی تلاش میں ہے
صنم کدہ ہے گہاں لا الہ الا اللہ
علامہ اقبال
صنم
نہ وہ عشق میں رہیں گرمیاں، نہ وہ حُسن میں رہیں شوخیاں
نہ وہ غزنوی میں تڑپ رہی، نہ وہ خم ہے زُلفِ ایاز میں​

جو میں سر بسجدہ ہُوا کبھی تو زمیں سے آنے لگی صدا
تراُدل تو ہے صنم آشنا تجھے کیا ملے گا ملےگا نماز میں

آشنا

آئے تو یوں کہ جیسے ہمیشہ تھے مہربان
بھولے تو یوں کہ گویا کبھی آشنا نہ تھے
فیض احمد فیض
مہربان
 
Top