دیئے گئے لفظ پر شاعری - دوسرا دور

شمشاد

لائبریرین
جب کئی ایک اراکین کھیل میں شامل ہوں تو ایسے معانقے ہو ہی جاتے ہیں۔ لہذا کوئی بات نہیں۔
 

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
گرچہ ہوں دیوانہ ، پر کیوں دوست کا کھاؤں فریب
آستیں میں دشنہ پنہاں ، ہاتھ میں نشتر کھلا
(قبلہ بڑے غالبؔ)

آستین
 

شمشاد

لائبریرین
اگر گیسو بدوش آتا نہیں، اچھّا یونہیں آجا
کسی دن تیغ بردست و کفن در آستیں آجا
(جوش ملیح آبادی)



گیسو
 

سارہ خان

محفلین
سنا ہے لوگ اُسے آنکھ بھر کے دیکھتے ہیں
تو اس کے شہر میں‌کچھ دن ٹھہر کے دیکھتے ہیں
احمد فراز

شہر
 

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
تم شہر میں ہو تو ہمیں کیا غم، جب اٹھیں گے
لے آئیں گے بازار سے ، جا کر دل و جاں اور
(قبلہ وڈے غالبؔ)

بازار
 

شمشاد

لائبریرین
تم شہر میں ہو تو ہمیں کیا غم، جب اٹھیں گے
لے آئیں گے بازار سے ، جا کر دل و جاں اور
(قبلہ وڈے غالبؔ)

بازار


چُن لے بازارِ ہنر سے کوئی بہروپ ندیمؔ
اب توفنکار بھی شامل ہیں اداکاروں میں
(احمد ندیم قاسمی)
 

شمشاد

لائبریرین
کوئی بھی لفظ لے لینا تھا اس شعر میں سے۔

بہر حال اب جب آپ نے پوچھ ہی لیا ہے تو :

بہروپ
 

شمشاد

لائبریرین
کوئی دھوکا نہ کھا جائے میری طرح
ایسے کھُل کے نہ سب سے ملا کیجیے
(خمار بارہ بنکوی)


ملنا/ملانا
 

شمشاد

لائبریرین

ہجرت کر آیا ہے ایک دھڑکتا دل شاعر کا
پاکستان میں کب تک خوف کو لکھتا موت کو گاتا
(منصور آفاق)
 
Top