دیئے گئے لفظ پر شاعری - دوسرا دور

شمشاد

لائبریرین
یہ دشتِ ہجر، یہ وحشت، یہ شام کے سائے​
خدا یہ وقت تری آنکھ کو نہ دِکھلائے​
(امجد اسلام امجد)​
وحشت​
 

غ۔ن۔غ

محفلین
وقت نے کیسے چٹانوں میں دراڑیں ڈال دیں
رو دیا وہ بھی کہ جوپہلے کبھی رویا نہ تھا
پیار کے اک بول نے آنکھوں میں ساون بھر دیئے
اس طرح تو ٹوٹ کے بادل کبھی برسا نہ تھا

دراڑیں
 

شمشاد

لائبریرین
وقت نے کیسے چٹانوں میں دراڑیں ڈال دیں

رو دیا وہ بھی کہ جوپہلے کبھی رویا نہ تھا
پیار کے اک بول نے آنکھوں میں ساون بھر دیئے
اس طرح تو ٹوٹ کے بادل کبھی برسا نہ تھا

دراڑیں

مندرجہ بالا قطعہ میں لفظ "وحشت" کہاں ہے؟
 

شمشاد

لائبریرین
تجھے خبر نہیں شاید کہ ہم وہاں ہیں جہاں​
یہ فن نہیں اذیت ہے زندگی بھر کی​
یہاں گلوئے جنوں پر کمند پڑتی ہے​
یہاں قلم کی زباں پر ہے نوک خنجر کی​
(فراز)​
زندگی​
 

شمشاد

لائبریرین
ہم دعا لکھتے رہے وہ دغا پڑھتے رہے
اک نقطے نے ہم کو محرم سے مجرم کر دیا


محرم
 

شمشاد

لائبریرین

دور تک نیلا سمندر دیکھ کر
میں نے کشتی میں کنارہ رکھ دیا
منصور آفاق


کشتی
 

شمشاد

لائبریرین
جسے اپنا یار کہنا اسے چھوڑنا بھنور میں!
یہ حدیثِ دلبراں ہے یہ کمالِ دلبری ہے
(ساغر صدیقی)

دلبر
 

سارہ خان

محفلین
اب یہ سوچوں تو بھنور ذہن میں پڑ جاتے ہیں
کیسے چہرے ہیں جو ملتے ہی بچھڑ جاتے ہیں
محسن نقوی

چہرے
 

شمشاد

لائبریرین
تري نظر ہي نہيں حرف آشنا ورنہ
ہر ايک چہرہ يہاں پر کتاب جيسا ہے
(محسن نقوی)

کتاب
 
گئی رتوں میں حسن ہمارا بس ایک ہی تو یہ مشغلہ تھا
کسی کے چہرے کو صبح کہنا کسی کی زلفوں کو شام لکھنا

مشغلہ
 

شمشاد

لائبریرین
نہ جانے رات کو کیا میکدے میں مشغلہ تھا
کہ ہر نفس میں قیامت کا جوش و ولولہ تھا
(جوش)


قیامت
 

شمشاد

لائبریرین
ہر ستمگر کو یہ ہمدرد سمجھ لیتی ہے
کتنی خوش فہم ہے کمبخت جوانی اپنی
(محسن نقوی)

ستمگر
 
Top