دیئے گئے لفظ پر شاعری - دوسرا دور

شمشاد

لائبریرین

کھوگیا تیری چاہ میں ، مٹ گیا تیری راہ میں
پھر بھی ہوئی نہ قدر کچھ دل کی تری نگاہ میں
(شباب بدایونی)

نگاہ
 

شمشاد

لائبریرین
ڈھونڈ اجڑے ہوئے لوگوں میں وفا کے موتی​
یہ خزانے تجھے ممکن ہے خرابوں میں ملیں​
(فراز)​
موتی​
 

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
کبھی اے حقیقت منتظر ، نظر آ لباسِ مجاز میں
کہ ہزاروں سجدے تڑپ رہے ہیں مری جبینِ نیاز میں
علامہ صاحب

مجاز
 

غ۔ن۔غ

محفلین
مجاز ہی کو حقیقت بنائے جاتے ہیں
وہ ہیں کہ سارے زمانے پہ چھائے جاتے ہیں
فسانہ ان کی نگاہوں کا کیا کہوں ماہر
ابھی وہ تیر کلیجے میں پائے جاتے ہیں


فسانہ
 

غ۔ن۔غ

محفلین
اس دن کے لیے سیف و قلم لے کے چلے تھے
دل ضبط، بیاں ضبط، زباں ضبط، دہن ضبط
دہن
 

شمشاد

لائبریرین

مہ و نجوم کو تیری جبیں سے نسبت دوں
اب اس قدر بھی نہیں عادتِ غُلو مجھ میں
(انور شعور)

نسبت
 

شمشاد

لائبریرین
لللہ الحمد کہ منسوب میں اس ذات سے ہوں
خوب سرسبز عنایات کی برسات سے ہوں
(عزیز احسن)


برسات
 

شمشاد

لائبریرین
کوئی بادل ہرے موسم کا پھر اعلان کرتا ہے​
خزاں کے باغ میں جب ایک بھی پتہ نہیں رہتا​
(بشیر بدر)


بادل
 
Top