دیئے گئے لفظ پر شاعری - دوسرا دور

شمشاد

لائبریرین
کیسی آنکھیں تھیں کہ جن آنکھوں سے دنیا دیکھی​
کیسی دنیا تھی جسے خواب دگر جانتے ہیں​
(جمیل)​
دنیا​
 

مہ جبین

محفلین
انشاء جی دنیا والوں میں بے ساتھی بے دوست رہے
جیسے تاروں کے جھرمٹ میں تنہا اور اداس چاند
انشاء جی

جھرمٹ
 

شمشاد

لائبریرین
نظارے ہیں وطن کے دلنشیں، جیسے کہ پہلے تھے​
مگر افسوس ہم ویسے نہیں جیسے کہ پہلے تھے​
(محروم)​
وطن​
 

شمشاد

لائبریرین

تھے خار زار نمایاں ہر ایک منظر میں
شکستہ پائی کو دیکھا تو راہ پھیل گئی
(عارف منصور)


راہ
 

عمر سیف

محفلین
میں ازل سے یونہی پڑا ہوا تیرے واسطے کسی راہ میں
مگر اے صنم میرے واسطے ,کوئی آہ توُ نہ جگا سکا

صنم
 

محمداحمد

لائبریرین
پتھر کے خدا، پتھر کے صنم، پتھر کے ہی انساں پائے ہیں​
تم شہرِ محبت کہتے ہو، ہم جان بچا کر آئے ہیں​
اگلا لفظ: پتھر​
 

عمر سیف

محفلین
پتھر کُوٹنے والوں کو بھی شیشے جیسی سانس مِلے!
محسنؔ روز دُعائیں مانگیں زخمی ہاتوں والے لوگ

زخمی
 

محمداحمد

لائبریرین
کبھی زخمی کروں پاؤں، کبھی سر پھوڑ کر دیکھوں
میں اپنا رخ کسی جنگل کی جانب موڑ کر دیکھوں

جنگل
 

شمشاد

لائبریرین
قیس جنگل میں اکیلا ہے مجھے جانے دو​
خوب گذرے گی جو مل بیٹھیں گے دیوانے دو​
(سیاح)
دیوانہ
 

محمداحمد

لائبریرین
بہت چپ ہو شکایت چھوڑ دی کیا
رہ و رسمِ محبت چھوڑ دی کیا

لیاقت علی عاصم

اگلا لفظ: چپ
 

شمشاد

لائبریرین
بدنام میرے پیار کا افسانہ ہوا ہے
دیوانے بھی کہتے ہیں کہ دیوانہ ہوا ہے

آپ نے اگلا لفظ نہیں دیا، تو میں نے خود ہی "بدنام" چُن لیا۔

اب زلیخا کو نہ بدنام کرے گا کوئی​
اس کا دامن بھی دریدہ، مرے دامن کی طرح​
(مرتضیٰ برلاس بیگ)​
دامن​
 

عمر سیف

محفلین
کہیں ایسا نہ ہو دامن جلا لو
ہمارے آنسوؤں پر خاک ڈالو
منانا ہی ضروری ہے تو پھر تم
ہمیں سب سے خفا ہو کر منا لو

منانا ۔۔ مناؤ ۔۔
 
Top