دیئے گئے لفظ پر شاعری - دوسرا دور

عدیل منا

محفلین
مکاں سے لا مکاں کردیا شوقِ بادہ و جام نے
مقامِ عبرت ہے، چلا ہوں گئے وقت کو تھامنے
"عدیل"
عبرت
 

عمر سیف

محفلین
اس عالمِ حیرت و عبرت میں کچھ بھی تو سراب نہیں ہوتا
کوئی نیند مثال نہیں بنتی، کوئی لمحہ خواب نہیں ہوتا

مثال
 

شمشاد

لائبریرین
دم عشق میں کیا دلِ مجبور رہ گیا
صدمہ کسی سے اٹھ نہ سکا، کوئی سہہ گیا
(داغ دہلوی)

مجبور
 

عمر سیف

محفلین
ہے نفس کے ہاتھوں تو مجبور کتنا
سب جان کے بھی ہے تو لاشعور کتنا
جس چہرے نے ہے ایک دن مٹی میں ملنا
اس چہرے پے ہے تجھے غرور کتنا

لاشعور
 

محمداحمد

لائبریرین
ہے نفس کے ہاتھوں تو مجبور کتنا
سب جان کے بھی ہے تو لاشعور کتنا
جس چہرے نے ہے ایک دن مٹی میں ملنا
اس چہرے پے ہے تجھے غرور کتنا

لاشعور

لا شعور پر شعر تو کوئی یاد نہیں آرہا، لیکن اس شعر میں 'لاشعور' سے زیادہ 'بے شعور' کا محل نظر آتا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
تو ایسا کرتے ہیں کہ انور شعور کا کوئی شعر لکھ دیتے ہیں۔

میں زندگی ہوں مجھے اس قدر نہ چاہ شعور​
مسافرانہ اقامت گزیں ہے تو مجھ میں​
(انور شعورؔ)​
مسافر​
 

شمشاد

لائبریرین
یہی ہے عزم کہ دل بھر کے آج رو لیجیے​
کہ کل یہ دیدۂ پُرنم رہے رہے نہ رہے​
(نظیر اکبر آبادی)​
دیدہ​
 

شمشاد

لائبریرین
سماعتوں میں گھنے جنگلوں کی سانسیں ہیں​
میں اب بھی تیری آواز سن نہ پاؤں گی
(پروین شاکر)
آواز
 

شمشاد

لائبریرین
ہر دھڑکتے پتھر کو لوگ دل سمجھتے ہیں​
عمریں بیت جاتی ہیں دل کو دل بنانے میں​
(بشیر بدر)


پتھر
 

شمشاد

لائبریرین
کچھ تو مرے پندارِ محبت کا بھرم رکھ​
تو بھی تَو کبھی مجھ کو منانے کے لئے آ​
(فراز)​
محبت​
 

شمشاد

لائبریرین
ویراں ہے میکدہ، خم و ساغر اداس ہیں​
تم کیا گئے کہ رُوٹھ گئے دن بہار کے​
(فیض احمد فیض)
میکدہ
 
Top