دیئے گئے لفظ پر شاعری - دوسرا دور

شمشاد

لائبریرین
اب اس کے شہر میں‌ٹھہریں کہ کوچ کر جائیں
فراز آؤستارے سفر کے دیکھتے ہیں‌‌
(احمد فراز)

شہر
 

شمشاد

لائبریرین
پھر اس کی یاد میں دل بے قرار ہے ناصر
بچھڑ کے جس سے ہوئی شہر شہر رسوائی
(ناصر کاظمی)


یاد
 

شمشاد

لائبریرین
یا رب غمِ ہجراں میں اتنا تو کیا ہوتا
جو ہاتھ جگر پر ہے وہ دستِ دعا ہوتا
(چراغ حسن حسرت)


دعا
 

مزمل حسین

محفلین
درد سے مرے ہے تجھ کو بے قراری ہائے ہائے
کیا ہوئی ظالم تری غفلت شعاری؟ ہائے ہائے....
(غالب)
غفلت
 

شمشاد

لائبریرین
غفلت کفیلِ عمر و اسد ضامنِ نشاط
اے مر گِ ناگہاں تجھے کیا انتظار ہے
(چچا)


انتظار
 

شمشاد

لائبریرین
آپ نے اگلا لفظ نہیں دیا تھا۔ میں نے خود ہی "خواب" چُن لیا۔
---------------------------------------------------------
لبِ عیسیٰ کی جنبش کرتی ہے گہوارہ جنبانی
قیامت کشتۂٴ لعل بتاں کا خواب سنگیں ہے
(چچا)


قیامت
 

شمشاد

لائبریرین
وہ سر مرا اتار کرقامت میں مجھ سے بڑھ گیا
دیکھے وہ ایسے خواب اگر مجھ کو اس سے کیا
(سید شکیل دسنوی)


خواب
 

محمداحمد

لائبریرین
جمال اب تو یہی رہ گیا پتہ اس کا
بھلی سی شکل تھی اچھا سا نام تھا اس کا

جمال احسانی

نام
 
Top