دیئے گئے لفظ پر شاعری - دوسرا دور

عمر سیف

محفلین
ممکن نہیں کہ بھول کے بھی آرمیدہ ہوں
میں دشتِ غم میں آہوئے صیّاد دیدہ ہوں
اہلِ وَرَع کے حلقے میں ہر چند ہوں ذلیل
پر عاصیوں کے زمرے میں مَیں برگزیدہ ہوں

ذلیل
 

شمشاد

لائبریرین
مرا نام و نسب کیا پوچھتے ہو​
ذلیل و خوار و رُسوا آدمی ہوں​
(انور شعور)​
آدمی​
 

شمشاد

لائبریرین
آندھیاں میرے چراغوں کے تعاقب میں چلیں​
یوں بھی بے وجہ عناصرکو جلال آتا ہے​
(دوام)​
آندھی​
 

محمداحمد

لائبریرین
آندھی چلی تو نقشِ کفِ پا نہیں ملا
دل جس سے مل گیا تھا دوبارہ نہیں ملا

مصطفیٰ زیدی

نقش
 

شمشاد

لائبریرین
سو بار موت کو بھي بنايا ہے ہمسفر
ہمزندگي کے نقش ابھارے چلے گئے
(خالد حفیظ)

موت
 

عمر سیف

محفلین
کون کہتا ہے کہ موت آئی تو مر جاؤں گا
میں تو دریا ہوں سمندر میں اُتر جاؤں گا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مر
 

شمشاد

لائبریرین
جاں بَلَب دیکھ کے مجھ کو مرے عیسیٰ نے کہا​
لا دوا درد ہے یہ، کیا کروں، مر جانے دو​
(سیاح)​
درد​
 

مزمل حسین

محفلین
شمشاد بھائی معاف کیجیے گا آپ کا "درد" دیکھ نہ پایا.
خنجر چلے کسی پہ، تڑپتے ہیں ہم امیر
سارے جہاں کا درد ہمارے جگر میں ہے
اگلا لفظ "قامت"
 

شمشاد

لائبریرین
کوئی بات نہیں جناب، ہم آپ کی "قامت" سے آگاہ ہیں۔
------------------------------------------------------

فروغِ صنعتِ قد آوری کا موسم ہے
سبک ہوئے پہ بھی نکلا ہے قد و قامت کیا
(افتخار عارف)


موسم
 

شمشاد

لائبریرین
کبھی پوچھاس کے دل سے کہ یہ خوش مزاج شاعر
بہت اپنی شاعری میں جو اداس ہے تو کیوں ہے
(اعتبار ساجد)


اداس
 

شمشاد

لائبریرین
جی مزمل بھائی یہی اس کھیل کا اصول بنایا گیا تھا کہ اگلا لفظ دیئے گئے شعر میں سے ہی ہو۔
------------------------------------------------------------------------------

خال و خد اتنے مکمل تھے کسی چہرے کے
رنگ بھی پیکرِ تصویر سے حیراں نکلا
(منصور آفاق)

تصویر
 

شمشاد

لائبریرین
جب ساز سلاسل بجتے تھے ، ہم اپنے لہو میں سجتے تھے
وہ رِیت ابھی تک باقی ہے ، یہ رسم ابھی تک جاری ہے
(فراز)


رسم
 

شمشاد

لائبریرین
بس اک نگاہ سے لٹتا ہے قافلہ دل کا
سو راہ روانِ تمنا بھی ڈرکے دیکھتے ہیں
(فراز)


قافلہ
 
Top