سیما علی
لائبریرین
دیکھو دیکھو آگئی پھربہار کی رتاب کون سے موسم سے کوئی آس لگائے
برسات میں بھی یاد نہ جب اُن کو ہم آئے
مٹّی کی مہک سانس کی خوشبو میں اُتر کر
بھیگے ہوئے سبزے کی ترائی میں بُلائے
دریا کی طرح موج میں آئی ہُوئی برکھا
زردائی ہُوئی رُت کو ہرا رنگ پلائے
بوندوں کی چھما چھم سے بدن کانپ رہا ہے
اور مست ہوا رقص کی لَے تیز کیے جائے
پروین شاکر
رُت
چھا گئی گلوں پہ نکھار کی رت
بیت گئے بدگمانیوں کے موسم کیسے
دل آنگن میں مہک رہی ہے اعتبار کی رت
آنگن