دیئے گئے لفظ پر شاعری

شمشاد

لائبریرین
ستم کی رسمیں بہت تھیں لیکن، نہ تھی تری انجمن سے پہلے
سزا، خطائے نظر سے پہلے، عتاب جرم سخن سے پہلے
(فیض)

جرم
 

شمشاد

لائبریرین
غزالاں تم تو واقف ہو کہو مجنوں کے مرنے کی
دوانہ مر گیا آخر کو ویرانے پر کیا گزری
(رام نرائن)

ویرانہ
 

الف عین

لائبریرین
معاسف کرنا دوستو۔ وہی گھسا پٹا شعر یاد آیا ہے اس وقت ت۔۔
ان کو آتا ہے پیار پر غصہ
ہم کو غصّے پہ پیا ر آتا ہے

پیار
 

شمشاد

لائبریرین
پیار کا پہلا خط لکھنے میں وقت تو لگتا ہے۔
نئے پرندوں کو اُڑنے میں وقت تو لگتاہے

اگلا لفظ " خط "
 

شمشاد

لائبریرین
آج اتنے دنوں بعد یہ دھاگہ دیکھا اور کسی نے یاد بھی نہیں کروایا۔

اگلا لفظ : جنوں
 

سارہ خان

محفلین
وہ تقاضائے جنوں اب کے بہاروں میں نہ تھا
ایک دامن بھی تو الجھا ہوا خاروں میں نہ تھا

ہر قدم خاک سے دامن کو بچایا تم نے
پھر یہ شکوہ ہے کہ میں راہگزاروں میں نہ تھا



دامن
 

شمشاد

لائبریرین
کل تک جو خود بہار کا موسم بنے رہے
دامن میں ان کے آج نہ کانٹے نہ پھول تھے
(نزہت عباسی)


کانٹا/کانٹے
 

عیشل

محفلین
کچھ اس طرح سے وفا کی مثال دیتا ہوں
سوال کرتا ہے کوئی تو ٹال دیتا ہوں
پھر اُسی سے کھاتا ہوں فریب منزل کا
میں جس کے پاؤں کا کانٹا نکال دیتا ہوں

فریب اگلا لفظ
 

شمشاد

لائبریرین
ابھی تو صبح کے ماتھے کا رنگ کالا ہے
ابھی فریب نہ کھاؤ! بڑا اندھیرا ہے
(ساغر صدیقی)


رنگ
 
Top