دیئے گئے لفظ پر شاعری

شمشاد

لائبریرین
میں بھی بہت عجیب ہوں اتنا عجیب ہوں کہ بس
خود کو تباہ کر لیا اور ملال بھی نہیں
(جون ایلیا)

اگلا لفظ " تباہ "
 

مغزل

محفلین
اشک آنکھوں میں آگئے ہوں گے
جب مرا نام لے رہے ہوں گے

عدنان عکس

اگلا لفظ ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔- نام
 

شمشاد

لائبریرین
جب بھی آتا ہے مرا نام ترے نام کے ساتھ
جانے کیوں لوگ مرے نام سے جل جاتے ہیں
(قتیل شفائی)

جلنا / جل / جلانا
 

شمشاد

لائبریرین
اعجاز بھائی مجھے تو " دیوالی " والا کوئی شعر نہیں ملا۔

یا تو آپ ہی کوئی شعر دے دیں یا پھر لفظ بدل دیں۔
 

تیشہ

محفلین
اچانک جو ملے اُسکو اچانک چھوڑُ دیتا ہوں
میرے معیار پر پورا اتر آہستہ آہستہ ،

آہستہ ۔
 

شمشاد

لائبریرین
سُخن، میزان میں تو لو نہ تولو !
مگر نزدیک آ کر بَھید کھولو !!
کہیں خُوشبو نہ سُن لے بات کوئی
مِری جاں ، اور بھی آہستہ بولو!!
(محسن نقوی)


خوشبو
 

فرخ منظور

لائبریرین
کشتہ میں ہی بنا لیتا ہوں - :)

آمدِ خط سے ہوا سرد جو بازارِ دوست
دودِ شمعِ کشتہ تھا شاید خطِ رخسار دوست
(غالب)

اگلا لفظ

تعمیر
 

شمشاد

لائبریرین
جس میں کوئی در ہو اور نہ کوئی دریچہ
کر دیں گے اک دن ہم وہ تعمیر انوکھی
(نزھت عباسی)

دریچہ
 
Top