جلوۂ شامِ طرب سے ہو کے بسمل روئیے خندۂ صبح ظفر پر مثلِ شبنم روئیے (جوش) خلوص
ش شاہ حسین محفلین اکتوبر 30، 2009 #441 جلوۂ شامِ طرب سے ہو کے بسمل روئیے خندۂ صبح ظفر پر مثلِ شبنم روئیے (جوش) خلوص
شمشاد لائبریرین اکتوبر 30، 2009 #442 چمکتے ہیں سبھی چہرے مگر نہ جانے کیوں خلوص سے ہیں یہاں پر تمام دل عاری (نزہت عباسی) چہرہ / چہرے
ش شاہ حسین محفلین اکتوبر 30، 2009 #443 مدّت رہے گی یاد ترے چہرے کی جھلک جلوے کو جس نے ماہ کے جی سے جلادیا ۔ میر جلوہ / جلوے
شمشاد لائبریرین اکتوبر 30، 2009 #444 جلوہء دوست بھی دھندلا گیا آخر کو فراز ورنہ کہنے کو تو غمِ دل کی جلا ہے سو کہاں ۔ ۔ (فراز) غم
ش شاہ حسین محفلین اکتوبر 30، 2009 #445 میں نے سمجھا تھا کہ تو ہے تو درخشاں ہے حیات تیرا غم ہے تو غمِ دہر کا جھگڑا کیا ہے فیض جھگڑا
شمشاد لائبریرین اکتوبر 31، 2009 #446 کرتا نہ جنوں خیز اُسے خونِ جگر سے ایسا بھی میرا یاد سے جھگڑا تو نہیں تھا یاد
محمود احمد غزنوی محفلین اکتوبر 31، 2009 #447 رات کی رانی کا جھونکا تھی کسی کی یاد بھی دیر تک آنگن مرے احساس کا مہکا رہا۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ رات
شمشاد لائبریرین اکتوبر 31، 2009 #448 پریشاں رات ساری ہے، ستارو تم تو سو جاؤ سکوتِ مرگ طاری ہے، ستارو تم تو سو جاؤ (قتیل شفائی) پریشاں
محمود احمد غزنوی محفلین اکتوبر 31، 2009 #449 پریشاں ہو کے میری خاک آخر دل نہ بن جائے جو مشکل اب ہے یا رب، پھر وہی مشکل نہ بن جائے مشکل
شمشاد لائبریرین نومبر 1، 2009 #450 ترکِ محبت، ترکِ تمنا کر چکنے کے بعد ہم پہ یہ مشکل آن پڑی ہے کیسے بھلائیں تمہیں (ظہور نظر) تمنا
فہیم لائبریرین نومبر 1، 2009 #451 کوئی حسرت بھی نہیں ، کوئی تمنا بھی نہیں دل وہ آنسو جو کسی آنکھ سے چھلکا بھی نہیں (احمد راہی) آنسو
الف عین لائبریرین نومبر 1، 2009 #452 تمناؤں میں الجھایا گیا ہوں کھلونے دے کے بہلایا گیا ہوں کھلونا/ کھلونے
شمشاد لائبریرین نومبر 1، 2009 #454 خاصا مشکل لفظ ہے۔ تو ایک گانے کے بول یاد آ رہے ہیں۔ میری جاں جانا نہ وہاں کوئی پیار کا لٹیرا لوٹے نہ میری جاں جان / جاں
خاصا مشکل لفظ ہے۔ تو ایک گانے کے بول یاد آ رہے ہیں۔ میری جاں جانا نہ وہاں کوئی پیار کا لٹیرا لوٹے نہ میری جاں جان / جاں
ش شاہ حسین محفلین نومبر 1، 2009 #455 کل وعدہ گاہ سے جوں توں کی ہم کو لائے ہونٹوں پہ جاں آئی پر آہ وے نہ آئے میر کل
شمشاد لائبریرین نومبر 2، 2009 #456 چھوڑو عہدِ وفا کی باتیں، کیوں جھوٹے اقرار کریں کل میں بھی شرمندہ ہوں گا ، کل تم بھی پچھتاؤ گے (احمد فراز) جھوٹا / جھوٹ
چھوڑو عہدِ وفا کی باتیں، کیوں جھوٹے اقرار کریں کل میں بھی شرمندہ ہوں گا ، کل تم بھی پچھتاؤ گے (احمد فراز) جھوٹا / جھوٹ
ت تیشہ محفلین نومبر 9، 2009 #457 تمام لفظ و معافی بھی جھوٹ ہیں ساجد ہمارے عہد کی سچائیاں بھی جھوٹی ہیں ۔۔ عہد ،
ر راجہ صاحب محفلین نومبر 20، 2009 #458 جگنو کو دن کے وقت پرکھنے کی ضد کریں بچے ہمارے عہد کے چالاک ہو گئے پروین شاکر اگلا لفظ جگنو