دیئے گئے لفظ پر شاعری

تیشہ

محفلین
جب خوشی سے آئی تھی خود ہوا دریچے تک
دل کو چھو رہا ہے پھر ایک غم کا جھونکا کیوں ،

خوشی ۔
 

الف عین

لائبریرین
گڑے مردے۔۔ مطلب گم شدہ تانے بانے نکالنے کا شکریہ شاذیہ۔
فراز ہی لو:
اسے بھی ہم نے گنوایا تری خوشی کے لئے
تجھے بھی دیکھ لیا ہے ارے زمانے جا

زمانے۔۔
 

تیشہ

محفلین
ہوا کے ساتھ جنکے رخ بدل جاتے ہیں پل بھر میں
رفاقت میں وہ اپنی راہ طولانی نہیں رکھتے ۔

رفاقت ،
 

شمشاد

لائبریرین
وہ جو اک رفاقت تھی اب کہاں رہی باقی
عمر بھر کا رشتہ بھی دو گھڑی سا لگتا ہے
نزھت عباسی)


رشتہ
 

تیشہ

محفلین
پہلے اس دل میں جتنی تمنائیں تھیں سب کو رخصت کیا
پھر دل مبتلا کو بھی یکبارگی کہہ دیا الوداع

الوداع ۔
 

مغزل

محفلین
پیشِ نظر ہے نزع کی گھڑی چلتا ہوں
اب تو یادِ رفتہ مجھے الوداع کہہ دے

: یادِ رفتہ :
 

راجہ صاحب

محفلین
یاد رفتہ کی وجہ سے ابھی تک یہ لڑی یہیں رکی ہے
تو پھر نیا شعر کیوں نا لکھا جائے

جاگے ہیں افلاس کے مارے، اُٹھے ہیں بے بس دکھیارے
سینوں میں طوفاں کا تلاطم ، آنکھوں میں بجلی کے شرارے

تلاطم
 

Fari

محفلین
یاد رفتہ کی وجہ سے ابھی تک یہ لڑی یہیں رکی ہے
تو پھر نیا شعر کیوں نا لکھا جائے

جاگے ہیں افلاس کے مارے، اُٹھے ہیں بے بس دکھیارے
سینوں میں طوفاں کا تلاطم ، آنکھوں میں بجلی کے شرارے

تلاطم
محصور ِ تلاطم آج بھی ہو، گو تم نے کنارے ڈھونڈ لیئے
طوفاں سے سنبھلے ہم بھی نہیں، کہنے کو سہارے ڈھونڈ لیئے

طوفاں
 

محمداحمد

لائبریرین
سمندروں کو بھی حیرت ہوئی کہ ڈوبتے وقت
کسی کو ہم نے مدد کے لئے پکارا نہیں
وہ ہم نہیں‌تھے تو پھر کون تھا سرِ بازار
جو کہہ رہا تھا کہ بکنا ہمیں‌گوارا نہیں

حیرت
 

شمشاد

لائبریرین
حیرت غرور ِحسن سے شوخی سے اضطراب
دل نے بھی تیرے سیکھ لیے ہیں چلن تمام
(حسرت موہانی)


شوخی
 
عرضِشوخی نشاطِ عالم ہے
حسن کو اور خود نما کیجے
غالب

نشاط

کھیل کا اصول یہ ہے کہ دیئے گئے شعر میں سے ہی کوئی لفظ دینا ہوتا ہے۔ جبکہ " کتاب " کا لفظ آپ کے دیئے شعر میں نہیں ہے۔

مجھے معلوم نہیں تھا، معذرت
 

راجہ صاحب

محفلین
چند کلیاں نشاط کی چن کر
مدتوں محو یاس رہتا ہوں
تیرا ملنا خوشی کی بات سہی
تجھ سے مل کر اداس رہتا ہوں

ساحر

اداس
 

شمشاد

لائبریرین
اب اداس پھرتے ہو سردیوں کی شاموں میں
اس طرح تو ہوتا ہے اس طرح کے کاموں میں
(شعیب بن عزیز)


شام
 
Top