دیئے گئے لفظ پر شاعری

تیشہ

محفلین
نجانے کن غم کے جگنوؤں کو چھپائے پھرتی ہے مٹھیوں میں
کئی دنوں سے اُداس رہتی ہے ایک لڑکی سہیلیوں میں ۔ ۔ ۔۔

اگلا ورڈ ہے ،

مُٹھی ۔ ۔
 

فاتح

لائبریرین
مٹھیوں میں خاک لے کر دوست آئے وقتِ دفن
زندگی بھر کی محبت کا صلہ دینے لگے

اگلا لفظ: دفن
 

فاتح

لائبریرین
گیسو ہیں ان کے عارضِ تاباں کے ساتھ ساتھ
کافر لگے ہوئے ہیں مسلماں کے ساتھ ساتھ
(قمر جلالوی)
اگلا لفظ: تاباں
 

فاتح

لائبریرین
بغل میں غیر کی آج آپ سوتے ہیں کہیں ورنہ
سبب کیا خواب میں آ کر تبسم ہائے پنہاں کا
(غالب)
اگلا لفظ: خواب (اس سے زیادہ آسان لفظ اس شعر میں سے ڈھونڈنا ممکن نہیں تھا:))
 

خوشی

محفلین
مری دھڑکنوں کے قریب تھے مری چاہ تھے مرا خواب تھے
وہ جو روزوشپ مرے پاس تھے وہی لوگ مجھ سے بچھڑ گئے



بہت شکریہ اس آسانی کا عرض صرف اتنی کی تھی کہ سابقہ پوسٹ کئے شعر سے اپنی مرضی سے کوئی لفظ چن لیا جائے

اگلا لفظ آپ“ اپنی پسند سے چن لیں بے شک
 

راجہ صاحب

محفلین
جنہیں مانتا ہی نہیں یہ دل، وہی لوگ میرے ہیں ہمسفر
مجھے ہر طرح سے جوراس تھے وہی لوگ مجھ سے بچھڑ گئے


ہمسفر
 

تیشہ

محفلین
جنہیں مانتا ہی نہیں یہ دل، وہی لوگ میرے ہیں ہمسفر
مجھے ہر طرح سے جوراس تھے وہی لوگ مجھ سے بچھڑ گئے


ہمسفر


بے وفا راستے بدلتے ہیں
ہمسفر ساتھ ساتھ چلتے ہیں
میرے راستوں میں اُجالا رہا
دئیے اسُ کی آنکھوں میں جلتے رہے


اُجالا ' ' ' ''
 

راجہ صاحب

محفلین
بے وفا راستے بدلتے ہیں
ہمسفر ساتھ ساتھ چلتے ہیں
میرے راستوں میں اُجالا رہا
دئیے اسُ کی آنکھوں میں جلتے رہے


اُجالا ' ' ' ''

کتنے مشکل لفظ بتاتے ھیں آپ لوگ

میں کیا لفظ ساتھ سے شعر لکھ لوں
کوشش تو کی ہوتی
یہ آپ راجہ ص کے لئے چھوڑ دئیے ۔ :battingeyelashes:
وہی آکر لکھ لیں گے ۔ آپ بیت بازی پے آجائیے۔ وہ آسان ہے :happy:
شکریہ تہہ دل سے :notworthy:
ابھی کل ہی ایک رکشہ کے پیچھے لکھا ہوا پڑھا تھا :happy:

اجالے اپنی یادوں‌کے ہمارے ساتھ رہنے دو
ناجانے کس گلی میں زندگی شام ہو جائے

نامعلوم

اگلا لفظ ’’ شام ‘‘
 

الف عین

لائبریرین
عشق اک میر بھاری پتھر ہے
بوجھ ایسا کہاں سے اٹھتا ہے
میر
اگلا لفظ۔۔۔۔ پتھر
اجالے اپنی یادوں‌کے ہمارے ساتھ رہنے دو
ناجانے کس گلی میں زندگی شام ہو جائے
یہ شعر بشیر بدر کا ہے
 

شمشاد

لائبریرین
سر جھکاؤ گے تو پتھر دیوتا ہو جائے گا
اتنا مت چاہو اسے وہ بے وفا ہو جائے گا
(بشیر بدر)


اگلا لفظ "دیوتا‌"
 

شاہ حسین

محفلین
یوُنان کی زمین نے ہذیان و کرب میں
اک اندھے دیوتا کو جنم کس لیے دیا ؟

جو بادِ ت۔۔ُند و دستِ صبا دیکھتا نہیں
اِنسان دیکھتا ہے خُدا دیکھتا نہیں

مصطفیٰ زیدی


سوز
 
Top