دیئے گئے لفظ پر شاعری

شمشاد

لائبریرین
تم کو یہاں کے سایہ و پرتو سے کیا غرض
تم اپنے حق میں بیچ کی دیوار ہی رہو
(جون ایلیا)

سایہ
 

راجہ صاحب

محفلین
وہ اجنبی تھا پر مرے جذبوں پہ چھا گیا
اک درد کا دیا ہے کہ دل میں جلا گیا

رنج و محن میں سایہ بھی دیتا نہیں‌ہے ساتھ
مجھ کو نسیم کوئی یہ نکتہ سجھا گیا

نسیم اختر


اجنبی
 

شمشاد

لائبریرین
مغرور ہی سہی مجھے اچھا بہت لگا
وہ اجنبی تو تھا مگر اپنا بہت لگا
(محسن نقوی)

مغرور
 

راجہ صاحب

محفلین
سارے دنیا کے رنج و غم دے کر
مسکرانے کی بات کرتے ہو

ذکر میرا سنا تو چِڑ کے کہا
کس دیوانے کی بات کرتے ہو


چڑ
 

شمشاد

لائبریرین
بھائی جی اس لفظ پر شعر مشکل سے ہی آئے گا۔ یا تو آپ ہی کوئی شعر دے دیں یا پھر لفظ بدل دیں۔
 

خوشی

محفلین
دیکھاااااااااااااااااااااااااااااااااااااا وہی بات کی ناں جو میں ہمیشہ کہتی ہوں:dancing:
 

شمشاد

لائبریرین
خوشی یہ تو ایک کھیل ہے۔ اس کو ہم نے اپنی انا کا مسئلہ تو نہیں بنایا ہوا۔
آپ کو جیسے خوشی ملتی ہے ویسے کھیل لیں۔ مجھے کوئی اعتراض نہیں۔
 

مغزل

محفلین
غزالاں تم تو واقف ہو کہو مجنوں کے مرنے کی
دوانہ مر گیا آخر کو ویرانے پہ کیا گزری ۔
غالب
( غزالاں)
 

خوشی

محفلین
خوشی یہ تو ایک کھیل ہے۔ اس کو ہم نے اپنی انا کا مسئلہ تو نہیں بنایا ہوا۔
آپ کو جیسے خوشی ملتی ہے ویسے کھیل لیں۔ مجھے کوئی اعتراض نہیں۔

آپ تو برا مان گئے میں تو صرف عرض کیا تھا کہ شعر میں سے اگر اپنی مرضی سے کوئی لفظ چن کے اگلا شعر لکھا جائے تو تھوڑی‌آسانی ہو جائے اور شاید زیادہ لوگ اس کھیل میں‌حسہ لے سکیں انا یا مسلہ کی بات آپ جانے کہاں سے لے آئے
میری وجہ سے آپ کا کھیل متاثر ہوا اس کے لئے مجھے افسوس ھے میں آئیندہ اس دھاگے میں ہی نہیں‌آؤں گی ،
شکریہ
 

شمشاد

لائبریرین
اللہ شاہد ہے میں نے آپ کی بات کا بالکل بھی برا نہیں مانا۔

آپ اس دھاگے میں آئیں اور بڑی شوق سے آئیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
غزالاں تم تو واقف ہو کہو مجنوں کے مرنے کی
دوانہ مر گیا آخر کو ویرانے پہ کیا گزری ۔
غالب
( غزالاں)

راہِ طلب میں کون کسی کا اپنے بھی بیگانے ہیں
چاند سے مکھڑے رشکِ غزالاں سب جانے پہچانے ہیں
(ابن صفی)

بیگانہ / بیگانے
 

شمشاد

لائبریرین
دل تمہارا ہے سچے موتی سا
کیا ضرورت تمہیں خزانے کی

ٹوٹ کر چاہنا پھر مر جانا
یہی تقدیر ہے پروانے کی
(پلوی تریویدی)

تقدیر
 
Top