دیئے گئے لفظ پر شاعری

شمشاد

لائبریرین
مجھے زندگی سے نکال کے
کبھی تو بھی شاد رہا نہیں

میں نے زندگی کو برت لیا
مجھے اب کسی سے گلہ نہیں
(نزھت عباسی)

گلہ
 

شمشاد

لائبریرین
ان کے ابروئے خمیدہ کی طرح تیکھا ہے
اپنی آنکھوں میں بڑی دیر چھپا، عید کا چاند
(ساغر صدیقی)

آنکھ
 

شمشاد

لائبریرین
کرکے زخمی مجھے نادم ہوں، یہ ممکن ہی نہیں
گر وہ ہوں گے بھی تو بے وقت پشیماں ہوں گے
(حکیم مومن خان مومن)

زخم/زخمی
 

شمشاد

لائبریرین
انہی پتھروں پہ چل کر اگر آ سکو تو آؤ
مرے گھر کے راستے میں کہیں کہکشاں نہیں ہے
(مُصطفیٰ زیدی)

گھر
 

عثمان رضا

محفلین
بستی کو الزام نہ دو گھر لٹنے کا
گھر کے بھی کچھ لوگ لُٹیرے ہوتے ہیں
سونے کی زنجیر گلے میں مت ڈالو
کچھ سانپوں کے رنگ سنہرے ہوتے ہیں
ذرہ حیدرآبادی

بستی
 

شمشاد

لائبریرین
دل کی بات لبوں پہ لا کر اب تک ہم دکھ سہتے ہیں
ہم نے سنا تھا اس بستی میں دل والے بھی رہتے ہیں
(حبیب جالب(

لب / لبوں
 

شمشاد

لائبریرین
بھکشو دانی، پیاسا پانی، دریا ساگر، جل گاگر
گلشن خوشبو، کوئل کو کو، مستی دارو، میں اور تُو
(جاوید اختر)

گلشن
 

شمشاد

لائبریرین
میں چمن میں کیا گیا گویا دبستاں کُھل گیا
بلبلیں سُن کر مرے نالے غزل خواں ہو گئیں
(چچا)

بلبل
 

شمشاد

لائبریرین
ان میں کوئی نہیں لگتا ہے شناسا چہرہ
رام کس آئنہ خانہ میں مجھے تو لایا
(رام ریاض)

چہرہ
 
Top