دیئے گئے لفظ پر شاعری

شمشاد

لائبریرین
عجب زمین ہے عبرت سرائے ہستی کی
ریاض کاٹے ہیں پچھتاوے خواہشیں بو کر
(ریاض مجید)

خواہش
 

شمشاد

لائبریرین
ہم سے کیوں مانگے حسابِ جاں کوئی جب عمر بھر
کون ہیں، کیا ہیں، کہاں ہیں؟ ان سوالوں میں رہے
(فراز)

سوال
 

شمشاد

لائبریرین
کچھ ہم بھی تیرے بعد زمانے سے کٹ گئے
کچھ ربط و ضبط بھی خدا سے نہیں رہا
گویا ہمارے حق میں ستم در ستم ہوا
حرفِ دُعا بھی ، دستِ دُعا بھی نہیں رہا
(اعتبار ساجد)

زمانہ
 

عثمان رضا

محفلین
اُس سے بچھڑے ہوئے تو ایک زمانہ بیتا
لیکن اس بات سے تکلیف بڑی ہوتی ہے
کر گئی جس کے لئے ترکٍ تعلق مجھ سے
پا لیا اُس کو تو اب میرے لئے روتی ہے

روتی
 

شمشاد

لائبریرین
گلے ملا نہ کبھی چاند ، بخت ایسا تھا
ہرا بھرا بدن اپنا درخت ایسا تھا

ستارے سِسکیاں بھرتے تھے، اوس روتی تھی
فسانئہِ جگرِ لخت لخت ایسا تھا
(شکیب جلالی)

سسکی / سسکیاں
 

عثمان رضا

محفلین
زندگی کو نہ بنا لیں وہ سزا میرے بعد
حوصلہ دینا اُنہیں میرے خدا میرے بعد
پھر زمانے میں محبت کی نہ پُر سش ھو گی
روئے گی سسکیاں لے کے وفا میرے بعد

حوصلہ
 

شمشاد

لائبریرین
چلنے کا حوصلہ نہیں، رُکنا محال کر دیا
عشق کے اس سفر نے تو مُجھ کو نڈھال کر دیا
(پروین شاکر)

نڈھال
 

شمشاد

لائبریرین
دونوں انا کی حد پہ کھڑے بے قرار تھے
اُس کا بھی یہ زوال تھا ، میرا بھی یہ زوال

وہ ہے میری نظر تو رضا اُس کی نظر میں
اُس کا بھی یہ جمال تھا ، میرا بھی یہ جمال
( رضا عباس رضا)


حد
 

شمشاد

لائبریرین
اڑتے پنچھی، ڈھلتے سائے، جاتے پل اور ہم
بیرن شام کا تھام کے دامن روز بلائیں تمہیں

دور گگن پر ہنسنے ولے نرمل کومل چاند
بے کل من کہتا ہے آؤ، ہاتھ لگائیں تمہیں
(ظہور نظر)

دامن
 

عثمان رضا

محفلین
کہیں ایسا نہ ہو دامن جلا لو
ہمارے آنسوؤں پر خاک ڈالو
منانا ہی ضروری ہے تو پھر تم
ہمیں سب سے خفا ہو کر منا لو

منانا
 

شمشاد

لائبریرین
لہر بد گمانی کی پھر کوئی جکڑ لے گی
پھر وہ روٹھ جائے گا، فائدہ منانے سے؟
(ناہید ورک)

لہر
 
Top