دیئے گئے لفظ پر شاعری

شمشاد

لائبریرین
دل تباہ تھا بے نام حسرتوں کا دیار
سو اب تو دل سے وہ بے نام حسرتیں بھی گئیں
(سحر انصاری)

حسرت
 

شمشاد

لائبریرین
سلام اس پر کہ جس کا ذکر ہے سارے صحائف میں
سلام اس پر ہوا مجروح جو بازار طائف میں
(ماھر القادری)

بازار
 

عثمان رضا

محفلین
جسے آپ گِنتے تھے آشنا، جسے آپ کہتے تھے با وفا
میں وہی ہوں مومن مُبتلا، تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو

باوفا
 

شمشاد

لائبریرین
اراکینِ محفل " خوشی " اس محفل کی ایک معروف رکن ہیں اور ان کو شعر و شاعری سے بھی بہت رغبت ہے۔

اس دھاگے پر بطور احتجاج نہیں آتیں کہ ان کی تجویز پر عمل کیا جائے۔ ان کی تجویز ہے کہ دیئے ہوئے شعر میں سے اگلا رکن کسی بھی لفظ کو چُن کر شعر دے سکتا ہے۔

مجھے ان کی تجویز پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
بدلہ وفا کا دیں گے بڑی سادگی سے ہم
تم ہم سے روٹھ جاؤ گے اور زندگی سے ہم

---------------------------------------------------

آنے والے رکن سے درخواست ہے کہ اس شعر سے اپنی مرضی کا لفظ چُن کر اس پر شعر دے۔
 

عثمان رضا

محفلین
میری رائے یہ ہے کہ ایک اور دھاگہ شروع کردیں جہاں اپنی مرضی کے لفظ پہ شاعری ہو ۔۔۔ ۔
---------------------------------------------------
زندگی کے دوام کی خاطر
موت ہر اک بشر کو آتی ہے
 

شمشاد

لائبریرین
آپ کی تجویر بھی مناسب ہے۔
------------------------------------------
زندگی اس کی ہے جو صاحب دولت ہے مجید
جرم اس عہد میں ہے مفلس و بے زر ہونا


مفلس
 

شمشاد

لائبریرین
ان گنت صدیوں کے تاریک بہیمانہ طلسم
ریشم و اطلس و کمخاب میں بُنوائے ہوئے

جابجا بکتے ہوئے کوچہ و بازار میں جسم
خاک میں لتھڑے ہوئے خون میں نہلائے ہوئے
(فیض)

طلسم
 

عثمان رضا

محفلین
دشت میں اک طلسم آب کے ساتھ
دور تک ہم گئے سراب کے ساتھ
پھر خزاں آئی اور خزاں کے بعد
خار کِھلنے لگے گلاب کے ساتھ

سراب
 

شمشاد

لائبریرین
تجھے خبر نہیں کیسے سراب رستے تھے
خدا کا شکر کہ پھر بھی سنبھل گئی ہوں میں
(شبانہ یوسف)

خبر
 
Top