دیئے گئے لفظ پر شاعری

شمشاد

لائبریرین
تجھ سے مقابلے کی کسے تاب ہے ولے
میرا لہو بھی خوب ہے تیری حنا کے بعد


اگلا لفظ " حنا "
 

شمشاد

لائبریرین
مجھے تھوڑی تاخیر ہو گئی تھی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اس شہر بے اماں میں اسی کی تھی اک اماں
جو دھوپ میں بھی جینے کا سامان کر گیا
(نزھت عباسی)

"دھوپ"
 

ثناءاللہ

محفلین
سامان:
صفائے حیرت آئینہ ہے سامانِ زنگ آخر
تغیر آبِ برجا ماندہ کا پاتا ہے رنگ آخر

دھوپ:
دن بھر تو میں دنیا کے دھندوں میں کھویا رہا
جب دیواروں سے دھوپ ڈھلی تم یاد آئے

اب اگلا لفظ"تخلیہ"
 

ماہم

محفلین
آصف غزل تو تیری قابلِ داد تھی مگر
رونقِ بزم ہی تخلیہ کہہ کر چلی گئی

اگلا لفظ "رونقِ محفل"
 

شمشاد

لائبریرین
ماہم اردو محفل میں خوش آمدید

رونقِ محفل تو نہیں ملا، صرف رونق سے دے دیتا ہوں۔

جو رونق آج ہے ، وہ آج ہے ، کل ہو نہیں سکتی
ہمارے بعد پھر یہ رنگِ محفل ہو نہیں سکتا


اگلا لفظ " محفل "
 

شمشاد

لائبریرین
تیرے خیال کو تیرے لبوں پہ آنے تک
نہ جانے کتنا ابھی انتظار باقی ہے
(نزہت عباسی)

" انتظار"
 

عمر سیف

محفلین
ہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگ
دیکھتے ہی دیکھتے کتنے بدل جاتے ہیں لوگ

اب سانچہ ۔۔۔
 

ماہم

محفلین
ہیں بے طور یہ لوگ تمام
ان کے سانچہ میں نہ ڈھلو
میں بھی یہاں سے بھاگ چلوں
تم بھی یہاں سے بھاگ چلو

"بھاگ"
 

شمشاد

لائبریرین
اب بھاگتے ہیں سایہء عشقِ بتاں سے ہم
کچھ دل سے ہیں ڈ رے ہوئے، کچھ آسماں سے ہم
(الطاف حسین حالی)

آسماں
 

سارہ خان

محفلین
میں آسماں کا تارا نہیں ہوں میرے لیے
یہی بہت ہے میرے پاس سے گزر جاؤ

قدم قدم پہ ملیں گی سوالیہ آنکھیں
دلوں کا درد ملے گا جدھر جدھر جاؤ


آنکھیں
 

شمشاد

لائبریرین
اداس آنکھوں سے آنسو نہیں نکلتے ہیں
یہ موتیوں کی طرح سیپیوں میں پلتے ہیں
(بشیر بدر)

آنسو
 
Top