دیئے ہوئے لفظ پر شاعری۔۔

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

درد دل کے واسطے پیداکیاانسان کو
ورنہ طاعت کے کم نہ تھے کروبیاں

(علامہ اقبال رحمۃ اللہ )


نوٹ: شکریہ استاذمحترم، لفظ ہے ۔ دل

والسلام
جاویداقبال
 

الف عین

لائبریرین
جاوید اقبال۔ اس بیت بازی میں دئے ہوئے شعر سے ہی لفظ چنا جاتا ہے اگلے شعر کے لئے۔ محبت تو آپ کے شعر میں ہے ہی نہیں۔ ۔ مزید یہ کہ شعر میں بھی غلطی ہے، درست ہے
طاعت
نہ کہ
اطاعت
 

سارہ خان

محفلین
تمھارے دل میں میری چاہتوں کا
کوئی تو بیج سا پھوٹا ہوا ہے
کسی کے نام لگ جائے بلا سے
یہ دل پہلے سے ہی ٹوٹا ہوا ہے

نام
 

شمشاد

لائبریرین
آتے آتے میرا نام سا رہ گیا
اس کے ہونٹوں پر کچھ کانپتا رہ گیا
(وسیم بریلوی)

اگلا لفظ “ ہونٹ “
 

شمشاد

لائبریرین
ہونٹوں پہ محبت کے فسانے نہیں آتے
ساحل پہ سمندر کے خزانے نہیں آتے
(بشیر بدر)

اگلا لفظ “ سمندر “
 

شمشاد

لائبریرین
ابھی اور تیز کر لے سرِ خنجر ادا کو
میرے خون کی ہے ضرورت تیری شوخیِ حنا کو
(علی سردار جعفری)

اگلا لفظ “ خون “
 

شمشاد

لائبریرین
قفس میں رودادِ چمن کہتے ہوئے نہ ڈر ہمدم
گری ہے جس پہ کل بجلی وہ میرا آشیاں کیوں ہو

اگلا لفظ “ چمن “
 

عبدالجبار

محفلین
سو بار چمن مہکا سو بار بہار آئی
دنیا کی وہی رونق دل کی وہی تنہائی
دیکھے ہیں بہت ہم نے ہنگامے محبت کے
آغاز بھی رُسوائی ، انجام بھی رُسوائی

اگلا لفظ “ تنہائی “​
 

سارہ خان

محفلین
دعا کا ٹوٹا ہوا حرف سرد آہ میں ہے
تیری جدائی کا منظر ابھی نگاہ میں ہے
میں بچ بھی جاؤں تو تنہائی مار ڈالے گی
میرے قبیلے کا ہر فرد قتل گاہ میں ہے ۔۔

جدائی۔۔
 

عبدالجبار

محفلین
مرے لب سے مری اپنی کہانی کیوں نہیں جاتی
جدائی کے دنوں میں رُت سہانی کیوں نہیں جاتی
بہت غم ہے مجھے تڑپا کے تُو نے مجھ کو چھوڑا ہے
تجھے پانے کی یہ حسرت پُرانی کیوں نہیں جاتی
ہے تُو مانوس کیوں جّبار اتنا اُن کے کوچے سے
تری اُن کی گلی میں آنی جانی کیوں نہیں جاتی

اگلا لفظ “مانوس“​
 

سارہ خان

محفلین
عبدالجبار نے کہا:
مرے لب سے مری اپنی کہانی کیوں نہیں جاتی
جدائی کے دنوں میں رُت سہانی کیوں نہیں جاتی
بہت غم ہے مجھے تڑپا کے تُو نے مجھ کو چھوڑا ہے
تجھے پانے کی یہ حسرت پُرانی کیوں نہیں جاتی
ہے تُو مانوس کیوں جّبار اتنا اُن کے کوچے سے
تری اُن کی گلی میں آنی جانی کیوں نہیں جاتی

اگلا لفظ “مانوس“​

کیا یہ آپ کی اپنی شاعری ہے عبدالجبار۔۔؟
 

شمشاد

لائبریرین
تیرے خیال سے لو دے اٹھی ہے تنہائی
شبِ فراق ہے یا تیری جلوہ آرائی
(ناصر کاظمی)

اگلا لفظ “ شبِ فراق “
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top