دیئے ہوئے لفظ پر شاعری۔۔

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

سارہ خان

محفلین
تیری آنکھوں میں اگر ہوں تو ستارے آنسو
میری آنکھوں میں ہوں تو بیچارے آنسو
ان کو ”ناصر” نہ کبھی آنکھہ سے گرنے دینا
اُن کو لگتے ہیں میری آنکھہ میں پیارے آنسو


آنسو
 

حجاب

محفلین
آتی ہے چاہتوں کی کہانی پہ اب ہنسی
تم سے بچھڑ کے سوچ کے رخ بھی بدل گئے
اب تم کو دیکھ کر بھی دھڑکتا نہیں ہے دل
تم وہ نہیں رہے کہ میرے دکھ بدل گئے۔

رخ
 

الف عین

لائبریرین
یار شمشاد۔ تم نے فرصت کو فرقت لکھ دیا ہے۔
فرصت کے رات دن درست ہے۔
اس لئے اب دوسرا لفظ دو۔۔
 

جیہ

لائبریرین
شمشاد بھائ اب شعر غلط ہے

جی ڈھونڈتا ہے پھر وہی فرصت کے رات دن

فرصت پر چچا غالب کا شعر پیش ہے

دکھاؤں گا تماشہ ، دی اگر فرصت زمانے نے
مِرا ہر داغِ دل ، اِک تخم ہے سروِ چراغاں کا

چراغاں
 

جیہ

لائبریرین
تھی خبر گرم کہ غالب کے اُڑیں گے پرزے
دیکھنے ہم بھی گئے تھے، پہ تماشا نہ ہوا :lol:

خبر
 

عاصم ملک

محفلین
خدا کی بنائی قدرت نہیں دیکھی
دلوں میں چھپی دولت نہیں دیکھی
جو بھی کہتا ہے دوریوں سے مٹ جاتی ہے دوستی
اُس نے شاید ہماری دوستی نہیں دیکھی


دوستی
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top