دیئے ہوئے لفظ پر شاعری۔۔

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
نظر ہو خواہ کتنی ہی حقائق آشنا پھر بھی
ہجومِ کشمکش میں آدمی گھبرا ہی جاتا ہے
(جوش ملیح آبادی)

اگلا لفظ “ نظر “
 

عمر سیف

محفلین
نظر آتا ہے جب کوئی حرف لوحِ عالم پر
میں اپنا نام لکھ کر اور مٹا کر دیکھ لیتا ہوں

اگلا لفظ ‘عالم‘
 

الف عین

لائبریرین
ہم آہ بھی بھرت ہیں تو ہو جاتے ہیں بد نام
وہ قتل بھی کرتے ہیں تو چرچا نہیں ہوتا

چرچا
 

شمشاد

لائبریرین
اعجاز بھائی یہ کوئی نئے شاعر ہیں چچا کے مقابلے میں جو کرتے کی بجائے “ بھرت “ استعمال کرتے ہیں؟ :wink:
 

الف عین

لائبریرین
اوہو ۔ معاف کرنا شمشاد۔ آہ بھرتے اس وقت خیال آیا۔ اور ٹائپو الگ ہو گئی۔۔۔ آہ کرتے ہی درست ہے۔
اب تو چرچا کا چرچا ہو جائے یہاں۔
 

شمشاد

لائبریرین
بُرّشِ تیغ کا اُس کی ہے جہاں میں چرچا
قطع ہو جائے نہ سر رشتۂ ایجاد کہیں
(غالب)

اگلا لفظ “ قطع “
 

شمشاد

لائبریرین
مجھے اس قطعِ رہ میں خوف گمراہی نہیں غالب
عصائے خضرِ صحرائے سخن ہے خامہ بیدل کا
(غالب)

اگلا لفظ “ خوف “
 

عمر سیف

محفلین
پچھلے برس تھا خوف تجھے کھو نہ دوں کہیں
اب کے برس دُعا ہے تیرا سامنا نہ ہو

اگلا لفظ ‘ سامنا ‘
 

شمشاد

لائبریرین
سب دئیے اُس کے سامنے گُل ہیں
کون شعلہ ہے کون شبنم ہے
(احمد فواد)

اگلا لفظ “ شبنم “
 

عمر سیف

محفلین
روز پلکوں پہ یہ شبنم کو سجاتے کیوں ہو
اتنے خاموش ہیں آنسو تو چھپاتے کیوں ہو

اگلا لفظ ‘ چھپانا، چھپاتے‘
 

شمشاد

لائبریرین
وہ جو کرتے تھے سب سے چھپا کے
اب وہ سب برملا ہو رہا ہے
(احمد فواد)

اگلا لفظ “ سب “
 

عیشل

محفلین
شہر کے سب لوگ ٹھہرے اجنبی
زندگی تو کب مجھے راس آئے گی
اب تو صحرا میں بھی جی نہیں لگتا
دل کی ویرانی کہاں لے جائے گی

صحرا
 

شمشاد

لائبریرین
شاید کوئی بندہِ خدا آجائے
صحرا میں اذان دے رہا ہوں
(سلیم احمد)

اگلا لفظ “ بندہ “
 

شمشاد

لائبریرین
نظر نہ آئے تو کیا میرے قیاس میں ہے
وہ ایک جھوٹ جو سچائی کے لباس میں ہے
(امید فاضلی)

اگلا لفظ “ نظر “
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top