دیئے ہوئے لفظ پر شاعری۔۔

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

فرحت کیانی

لائبریرین
راہوں میں ہی ملے تھے ہم، راہیں نصیب بن گئیں
تُو بھی نہ اپنے گھر گیا، ہم بھی نہ اپنے گھر گئے۔

عدیم ہاشمی

"نصیب"
 

محمد وارث

لائبریرین
میں نے سمجھا تھا کہ تو ہے تو درخشاں ہے حیات
تیرا غم ہے تو غمِ دہر کا جھگڑا کیا ہے

تیری صورت سے ہے عالم میں بہاروں کو ثبات
تیری آنکھوں کے سوا دنیا میں رکھا کیا ہے

فیض

صورت
 

فرحت کیانی

لائبریرین
جس کو دیکھا گلاب کی صورت
جی رہا تھا عذاب کی صورت
مجھ کو پڑھ کر وہ بھول بیٹھا ہے
اک پرانی کتاب کی صورت

"کتاب"
 

شمشاد

لائبریرین
عشق کی سب نئی کتابوں میں
دیکھ اب اپنا تذکرہ بھی ہے

خاک میں اس طرح میں کیوں ملتا
اس میں شامل تری رضا بھی ہے

احمد فواد


اگلا لفظ " خاک "
 

الف عین

لائبریرین
سب کہاں کچھ لالہ و گل میں نمایاں ہو گئیں
خاک میں کیا صورتیں ہوںگی کہ پنہاں ہو گئیں
غالب اور کون۔۔۔
لالہ و گل۔ ایک بھی چلے گا۔ لالہ یا گُل
 

شمشاد

لائبریرین
ہر کفِ خاک جگر تشنۂ صد رنگِ ظہور
غنچے کے میکدے میں مستِ تامل ہے بہار

غالب

اگلا لفظ " خاک"
 

الف عین

لائبریرین
جلوہ سے ڈال دیا چشمِ تماشا پہ نقاب
یہ نئی وضع ہے ظالم ترے شرما نے کی
بیان میرٹھی

شرم، شرمانا
 

سارہ خان

محفلین
مجھے ٹھیک سے یاد نہیں ہوسکتا ہے کوئی غلطی ہو ۔۔ اس کے غالب سے معذرت ۔۔۔:(

کعبہ کس منہ سے جاؤگے غالب
شرم تم کو مگر نہیں آتی

اب منہ
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top