دیئے ہوئے لفظ پر شاعری۔۔

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

الف عین

لائبریرین
عجیب شخص ہے ناراض ہو کے ہنستا ہے
میں چاہتا ہوں خفا ہو تو وہ خفا ہی لگے
بشیر بدر

خفا
 

شمشاد

لائبریرین
گاؤں مٹ جائے گا شہر جل جائے گا
زندگی تیرا چہرہ بدل جائے گا
(بشیر بدر)

چہرہ
 

عمر سیف

محفلین
تیرا چہرا ہے آئینے جیسا
کیوں نہ دیکھوں ہے دیکھنے جیسا
تم اچانک ملے تھے جپ پہلے
پل نہیں ہے وہ بھولنے جیسا

اگلا حرف ‘اچانک‘
 

شمشاد

لائبریرین
کبھی اچانک بے شمار ہوا کے مطابق
خزاں کے بہاروں میں خوب دلکشی ہے
(منیر نیازی)

اگلا لفظ “ بہار “
 

عمر سیف

محفلین
تو صبح ِ بہاراں کا حسیں خواب ہے پھر بھی
آہستہ ذرا اُوس کی بوندوں پہ چلا کر

اگلا حرف بُوند ۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
غالب ز بسکہ سوکھ گئے چشم میں سرشک
آنسو کی بوند گوہرِ نایاب ہوگئی
(غالب)

اگلا لفظ “ آنسو“
 

شمشاد

لائبریرین
ہر ذرّہ خاک عرضِ تمنا ئے رفتگاں
آئینہ ہا شکستہ و تمثال ہا گرو
(غالب)

اگلا لفظ “ آئینہ “
 

عمر سیف

محفلین
تمہارے ہجر کا خنجر میری تلاش میں ہے
میں آئینہ ہوں یہ پتھر میری تلاش میں ہے

اگلا حرف ‘ تلاش ‘
 

عمر سیف

محفلین
ابھی تو یہی ذہن میں آ رہا ہے

شبِ انتظار آخر، کبھی ہوگی مختصر بھی
یہ چراغ بجھ رہے ہیں میرے ساتھ جلتے جلتے

اگلا حرف ‘چراغ‘
 

محمد وارث

لائبریرین
کیا خوب شعر یاد آیا آپ کو چلتے چلتے۔

ان میں لہو جلا ہو ہمارا، کہ جان و دل
محفل میں کچھ چراغ فروزاں ہوئے تو ہیں

(فیض)

فروزاں
 

شمشاد

لائبریرین
نہاں ہے مردمک میں شوقِ رخسارِ فروزاں سے
سپندِ شعلہ نادیدہ صفت انداز جستن کا
(غالب)

بھئی آسان اور عام سا لفظ دیا کریں کہ کھیل چلتا رہے۔ اب یہ کیا کہ ڈھونڈھتے ہی رہو۔

اگلا لفظ “ رخسار“
 

الف عین

لائبریرین
ان کا آنچل ہے کہ رخسار کہ پیراہن ہے
کچھ تو ہے جس سے ہوئی جاتی ہے چلمن رنگیں

چلمن
 

محمد وارث

لائبریرین
چلمن کا الٹ جانا، ظاہر کا بہانہ ہے
ان کو تو بہ ہر صورت اک جلوہ دکھا جانا

(میر مہدی مجروح)

بہانہ
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top