دیئے ہوئے لفظ پر شاعری۔۔

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
بہت زبردست شعر لکھا ہے ظفری بھائی آپ نے۔ مزہ آیا پڑھ کے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

میں انتظار کروں گا تیرا قیامت تک
خدا کرئے کہ قیامت ہو اور تُو آئے

“ قیامت “
 

ظفری

لائبریرین
شکریہ شمشاد بھائی ۔۔۔۔
----------------------------------------
ہوتا تھا اُن کے ایک تبسُم روز قتل
بے ساختہ ہنسے تو قیامت آگئی

“ قتل “
 

شمشاد

لائبریرین
قتل حسین اصل میں‌ مرگِ یزید ہے
اسلام زندہ ہوتا ہے ہر کربلا کے بعد

“ زندہ - زندگی “
 

ظفری

لائبریرین
اب زندہ پر بھی ایک شعر
-----------------------------------------
تم سے بچھڑ کر زندہ ہیں
جان بہت شرمندہ ہیں

“ شرمندہ “
 

شمشاد

لائبریرین
یہ کیا اعجاز بھائی دو الفاظ اکٹھے دے دیئے؟

“ ہم “ سے تو شعر دے دیتا ہوں،

ہم ہیں متاعِ کوچہ و بازار کی طرح
پڑی ہے ہر نگاہ خریدار کی طرح

“ نگاہ “
 

سارہ خان

محفلین
خودی کو کر بلند اتنا کہ ہر تقدیر سے پہلے
خدا بندے سے خود پوچھے بتا تیری رضا کیا ہے

اگلا لفظ۔۔۔ تقدیر
 

شمشاد

لائبریرین
تقدیر کے قاضی کا یہ فتویٰ ہے ازل سے
ہے جرمِ ضعیفی کی سزا مرگِ مفاجات

“ جرم “
 

الف عین

لائبریرین
یہ جرم ہے تو مجھے سخت حکمِ شاہی دے
مری وفا کی مجھے عمر بھر سزا ہی دے
جرم کے بعد اب سزا ہی ہونا چاہئے۔
سزا
 

شمشاد

لائبریرین
سزا کا حال سنائیں جزا کی بات کریں
خدا ملا ہو جنہیں وہ خدا کی بات کریں
(ساحر لدھیانوی)

چلیں پھر جرم و سزا کے بعد اب “ جزا “
 

ڈاکٹر عباس

محفلین
جس کا عمل ھو بے غرض،اس کی جزا کچھ اور ھے
حور و خیام سے گزر، بادہ و جام سے گزر​
سوری کہ میں لفظ دینا بھول گیا
شمشاد صاحب آپ کا شکریہ کہ آپ نے لفظ بھی دیا اور شعر بھی
 

شمشاد

لائبریرین
عمل سے زندگی بنتی ہے جنت بھی جہنم بھی
یہ خاکی اپنی فطرت سے نہ نوری ہے نہ ناری

اگلا لفظ “ زندگی “
 

سارہ خان

محفلین
مکتبِ عشق کا دستور نرالا نکلا
اُس کو چھٹی نہ مِلی جس نے سبق یاد کیا

اگلا لفظ ۔۔۔ دستور۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
کون سے وادی میں‌ ہے، کون سی منزل میں ہے
عشق بلا خیز کا قافلہ سخت جاں

‘ منزل ‘
 

شمشاد

لائبریرین
میرے خط سے پہلے آپ کا خط آ گیا، اب آپ ہی کے دیئے ہوئے لفظ پر :

دستور عبادت کا دنیا سے نرالا ہو
اک ہاتھ میں مالا ہو اک ہاتھ میں پیالہ ہو

پوجیں گے سلیقے سے انداز مگر اپنا
ہو یادِ خدا دل میں ساقی نے سنبھالا ہو

“ عبادت “
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top