دیئے ہوئے لفظ پر شاعری۔۔

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
drabbas نے کہا:
سارہ خان نے کہا:
مکتبِ عشق کا دستور نرالا نکلا
اُس کو چھٹی نہ مِلی جس نے سبق یاد کیا

اگلا لفظ ۔۔۔ دستور۔۔۔
سارا بی بی ھم نے تو پہلا مصرعہ یوں پڑھا تھا
مکتبِ عشق کا دستور نرالا دیکھا

آپ کی بات صحیح، لیکن آگے بھی تو لکھنا تھا کہ کھیل جاری رہ سکے۔

“ عبادت “ پر شعر آپ دیں گے کہ میں ہی دے دوں۔
 

الف عین

لائبریرین
یں ارشاد فرما دیتا ہوں
عبادت چشم شاعر کی ہے ہر دم با وضو رہنا
بنائیں کیا سمجھ کر شاخ گل پر آشیاں اپنا

شاخ
 

شمشاد

لائبریرین
عبادت کرتے ہیں جو لوگ جنت کی تمنا میں
عبادت تو نہیں ہے اک طرح کی وہ تجارت ہے

“ جنت “
 

شمشاد

لائبریرین
وہ پھر رہے ہیں زخم بہ پا آج دشت دشت
قدموں میں جن کے شاخ گل تر جھکي رہي

“ زخم “
 

سارہ خان

محفلین
نظر میں زخمِ تبسّم چھپا چھپا کے مِلا
خفا تو تھا وہ مگر مجھ سے مُسکرا کے مِلا
میں زخم زخم بدن لے کے چل دیا *محسن*
وہ جب بھی اپنی قبا پر کنول سجا کے مِلا


اگلا لفظ ۔۔۔ خفا
 

شمشاد

لائبریرین
حسن کو بے حجاب ہونا تھا
شوق کو کامیاب ہونا تھا
ہجر میں کیفِ اضطراب نہ پوچھ
خونِ دل بھی شراب ہونا تھا

“ ہجر “
 

الف عین

لائبریرین
تھے شبِ ہجر، کام اور بہت
ہم نے فکرِ دلِ تباہ نہ کی
(فیض یا مجاز؟ دیھنا پڑے گا

کام
 

شمشاد

لائبریرین
تم نے یہ کیا ستم کیا ضبط سے کام لے لیا
ترکِ وفا کے بعد بھی میرا سلام لے لیا
(شکیل بدایونی)

“ ستم “
 

حجاب

محفلین
کرم کرو یا ستم کرو ہم گلہ نہیں کرتے
خزاں میں پھول یقیناً کِھلا نہیں کرتے
ملا دو خاک میں ہم کو مگر خیال رہے
ہم جیسے لوگ دوبارہ ملا نہیں کرتے

خزاں
 

شمشاد

لائبریرین
خزاں کے رنگ میں ابھی بہار باقی ہے
چراغِ سحر ہے پر انتظار باقی ہے

“ چراغ “
 

ظفری

لائبریرین
شبِ انتظار کی کشمکش یہ نہ پُوچھ سحر کیسے ہوئی
کبھی ایک چراغ جلا دیا ، کبھی ایک چراغ بُجھا دیا


“ کشمکش “
 

شمشاد

لائبریرین
جاتی ہے کوئی؟ کشمکش اندوہِ عشق کی
دل بھی اگر گیا، تو وُہی دل کا درد تھا

“ درد “

(ظفری بھائی اتنے مشکل الفاظ نہ دیں)
 

ظفری

لائبریرین
شمشاد بھائی ! ۔۔ مجھے معلوم تھا کہ آپ یہاں ہیں ناں ۔ :wink:
-----------------------------------------------------------------------------------------------
درد اپناتا ہے پرائے کون
کون سُنے گا اور سنائے کون

پرایا
 

تیشہ

محفلین
کہنے والے کہتے ہیں
غیر کب اپنے ہوتے ہیں
کہنے والوں کو کہنے دو !
میں نے تو یہ جانا ہے

پرائے ہی اپنے ہوتے ہیں ،


غیر ،
 

ظفری

لائبریرین
کام مرضی کے اپنےخلاف میں نے کیا
گناہ اُس نے کیا ، اعتراف میں نے کیا

“ خلاف “
 

الف عین

لائبریرین
ضرورت ہے، ضرورت سے ہر اک مجبور ہوتا ہے
خلافِ مصلحت ہے گو خلافِ راہبر جانا
مجبور
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top