دیئے ہوئے لفظ پر شاعری۔۔

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

ظفری

لائبریرین
رات پھیلی ہے ترے سرمئی آنچل کی طرح
چاند بھی نکلا ہے ڈھونڈنے تجھے پاگل کی طرح


پاگل
 

الف عین

لائبریرین
ترے ملنے کو بے کل ہو گئے ہیں
مگر یہ لوگ پاگل ہو گئے ہیں

بے کل، بے کل اتساہی کا مقطع بھی چلے گا!!
 

حجاب

محفلین
نہیں نگاہوں میں منزل تو جستجو ہی سہی
نہیں وصال میسّر تو آرزو ہی سہی ۔۔۔۔۔۔۔
نہ تن میں خون فراہم نہ اشک آنکھوں میں
نمازِ شوق تو واجب ہے بے وضو ہی سہی۔۔

ساون
 

الف عین

لائبریرین
حجاب قاعدہ یہ ہے کہ دئے ہوئے شعر کا ہی کوئ لفظ چنا ہے۔ ساون تو تمھارے دونوں شعروں میں نہیں۔
 

حجاب

محفلین
اعجاز اختر نے کہا:
حجاب قاعدہ یہ ہے کہ دئے ہوئے شعر کا ہی کوئ لفظ چنا ہے۔ ساون تو تمھارے دونوں شعروں میں نہیں۔
:oops: معذرت اعجاز صاحب، خیال نہیں‌رہا کہ شعر میں سے ہی لفظ دینا ہے۔اب دے دیتی ہوں لفظ۔
وصال
 

الف عین

لائبریرین
مہرباں ہو کے بلا لو مجھے چاہو جس وقت
میں گیا وقت نہیں‌ہوں کہ پھر آ بھی نہ سکوں

وقت
 

تیشہ

محفلین
وقت کے ساتھ عناصر بھی رہے سازش میں ،
جل گئے پیر کبھی دھوپ کبھی بارش میں ،



بارش ،۔۔
 

الف عین

لائبریرین
بارشیں چھت پہ، کھلی جگہوں پہ ہوتی ہیں مگر
غم وہ ساون ہے جو ان کمروں کے اندر برسے
بشیر بدر

ساون
 

تیشہ

محفلین
تیری محبت بھی ہے عجب خزاں کی طرح ۔۔
آنکھ برسی ہے تیرے نام پہ ساون کی طرح ۔ ۔


محبت ‘
 

الف عین

لائبریرین
تو ہے ہرجائ تو اپنا بھی یہی طور سہی
تو نہیں اور سہی اور سہی اور سہی

اب اس میں تو کوئ امم ہی نہیں۔ کیا دوں۔
چلو ’اپنا‘
 

الف عین

لائبریرین
جب تک نہ دیکھا تھا قدِیار کا عالم
میں معتقدِ فتنۂ محشر نہ ہوا تھا
(یہ شعر کس کا ہے اس وقت یاد نہیں آ رہا، کوئ بتا سکتا ہے؟)
 

تیشہ

محفلین
عنایت سی عنایت ہوگئی ہے
تمھیں مجھ سے محبت ہوگئی ہے
تیرا ملنا بھی قسمت میں لکھا تھا
جدا رہنا بھی قسمت ہوگئی ہے ۔



قسمت ،
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top