دیئے ہوئے لفظ پر شاعری۔۔

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

الف عین

لائبریرین
چلو بوچھی نے میری غلطی درست کر دی۔ جلدی میں میں لفظ دینا بھول گیا تھا نا۔
یہ نہ تھی ہماری قسمت کہ وصالِ یار ہوتا
اگر اور جیتے رہتے ہے یہی انتطار ہوتا

انتظار
 

تیشہ

محفلین
اس سے کب ہم نے ملاقات کا وعدہ چاہا ۔ ۔
دور رہ کے تو اسے اور بھی زیادہ چاہا ۔ ۔۔



ملاقات ‘
 

تیشہ

محفلین
اس طرح روح کے سناٹے سے
کبھی گزرے تھے نہ تنہا پہلے

اب تو موڑ پہ کھو جاتے ہیں ۔
یاد تھا شہر کا نقشہ پہلے ۔



نقشہ ،
 

تیشہ

محفلین
:? آئے ہائے ابھی تک کسی کو بھی لفظ نقشہ سے شعر نہیں آیا :?

مطلب اگر نہیں آتا تو یہ نہیں ہوتا کہ کوئی اور شعر لکھ ڈالیں :lol: ایسے آرام سے اس گیم کو رکھکر بیٹھ گئے ہیں کہ اب نقشہ کدھر سے آئے ۔
 

الف عین

لائبریرین
راجہ صاحب۔ جانِ جاں نہیں، جانِ جہاں درست ہے۔
اور طریقہ یہ ہے یہاں کہ دئے ہوئے شعر میں سے ہی لفظ چنا ہے۔ خس و خاک کا شعر میں نام و نشان نہیں۔
 

تیشہ

محفلین
اداس راتوں میں تیز کافی کی تلخیوں میں
وہ کچھ زیادہ ہی یاد آتا ہے سردیوں میں ۔


اُداس ،
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top