دیدارِ فئیری میڈوز و نانگا پربت کا احوال

ایک جگہ رُک کر چائے پی تو بادل یوں لگتا تھا جیسے ہمیں گلے ہی مل لیں گے۔

28477573698_410de63004_c.jpg
 
گوجرنوالئیے دوست سےسفارش کر کے بار بی کیو کی خاطر گوشت منگوایا تھا۔ ارادہ تھا کہ رات کو ہی ایبٹ آباد،مانسہرہ کے قریب رُک کر بنایا اور کھایا جائے گا تاہم پہلے ہی اٹھکلیوں میں کافی وقت ضائع کرنے کی وجہ سے ہم نے اس فیصلے کو ویٹو کئے رکھا بالآخر اس نے شور مچایا کہ بھائی اب تو خراب ہو گیا ہونا کچھ کرنا تو کر لو۔
اس کے بعد مزید دو گھنٹے بارش کے تھمنے اور مناسب جگہ تلاشنے میں گزار دیے بالآخر ایک پتھر کی اوٹ میں گوشت کا کچھ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اب بار بی کیو تو بن نہیں سکتا تھا لہذا پکانے کی کوشش کی گئی تو۔

40543821350_dd8b36c66e_c.jpg
 
گوشت تو گیا اب ارادہ تھا کہ چائے ہی بنا کر پی لی جائے لیکن اب اسکے برتن دھونے تھے اور دریا وہ دوسری طرف کافی نیچے بہہ رہا تھا لہذا یونہی برتن سمیٹ کر آگے بڑھا گیا۔

27481413127_9e4053b11f_c.jpg
 

زیک

مسافر
ویسے میرے خیال میں تو رائکوٹ پُل سے آگے کی ہی تصاویر اپلوڈ کرنی چاہئیے کیونکہ ایک تو سید صاب کی لڑی جانا گلگت کو ہمارا میں بھی کم و بیش وہی تصاویر ہیں- دوسرا چونکہ سارے رستے بارش ہوتی رہی تو ہمارا 50 mm کا لینز جو کہ اس قسم کی تصاویر کے لئے موضوع نہیں ہے نے کچھ مناسب تصاویر بھی نہیں اتاری تو اس سے آگے ہی تصاویر پوسٹ کئے دیتے ہیں- کیوں یاز و زیک بھائی کیا خیال ہے؟
تصاویر پورے سفر کی ڈالیں اور خواری، رکنے، کھانے، رہنے کی بھی تفصیل دیں۔
 

یاز

محفلین
18-140 ہمارے ہی ہاتھوں شہید ہو چُکا تھا اور ہمیں یاد بھی نہیں تھا ۔آخری لمحوں میں یہی دستیاب ہوا تو سوچا بھاگتے لینز کا پچاس ہی سہی۔
دراصل پچاس کے پرائم لینز کی بدولت سب سے اہم شہادت فیلڈ آف ویو کی ہو جاتی ہے۔
اور نانگاپربت فیلڈ آف ویو ہی تو مانگت ہے صاب۔
 
Top