دیوانِ غالب نسخۂ اردو ویب ڈاٹ آرگ (مکمل)

جیہ

لائبریرین
لوگ لے جاتے ہین مانگ کر پھر واپس نہیں کرتے
ایک دفعہ مجھے اپنی ایک کتاب دوست کی دوست کی دوست کی دوست کے ہاں سے ملی
 
جب اطلاعات میں آپ کا نام دیکھا تو جی خوش ہو گیا کہ محترم نے دیوان غالب پر تبصرہ کیا ہوگا۔ یہاں آکر دیکھا تو "شکر ہے مل گئی" کا فقرہ منہ چڑا رہا تھا
معذرت خواہ ہوں عزیزہ جیہ ۔ میرا مقصد کسی بھی طور آپ کی بات کو مذاق کا نشانہ بنانا نہیں تھا۔ وہ تو آپ کے الفاظ ’’دوست کی دوست کی دوست کی دوست‘‘ کی رَو میں کہہ گیا کہ اتنی دور سے کسی کتاب کا مل جانا ۔۔۔ خیر! میں مزید تفصیل میں نہیں جاؤں گا؛ آپ کو میرے الفاظ سے جو ذرا سی بھی کوفت ہوئی ہے، میں اس پر شرمندہ ہوں۔

رہا تبصرہ ’’دیوانِ غالب‘‘ پر ۔۔ کتنے ہی مصدقہ اہل علم لوگ شرحیں، تنقیدی جائزے، اور تبصرے مرتب کر چکے، وہاں مجھ جیسا ہیچ مدان بھلا کیا عرض کرے گا۔
 
میرے محترم ایسی کوئی بات نہیں۔ نہ آپ نے میری بات کا مذاق اڑایا نہ میں نے اس کا برا منایا۔ بات اتنی تھی کہ آپ غالبا اس لڑی میں غالبا پہلی بار آئے تو میرا خیال تھا کہ آپ نے نسخہ اردو ویب پر کچھ ارشاد کیا ہوگا۔ اللہ آپ کو خوش رکھے ۔ آمین
 
ماشاءاللہ ۔۔۔ دیوان غالب کو بہت خوب انداز میں مرتب کیا ہے۔
یقینا یہ محنت قابل تحسین ہے اور اس محنت میں لگنے والے تمام افراد مبارک باد دیے جانے کے مستحق ہیں۔
اللہ تعالیٰ ان تمام کو جزائے خیر عطا فرمائے۔
 
سید ذیشان

محفلین
بہت عمدہ کام کیا ہے۔ (y)

عروض کی سائٹ کے لئے دیوان غالب کا یہی نسخہ استعمال کر رہا ہوں۔ ابھی کچھ غزلیں دیکھ رہا تھا تو یہ والا شعر تھوڑا سا غلط ہے کہ بحر میں مکمل نہیں آتا:

؎
ہوں ترے وعدہ نہ کرنے پر بھی راضی کہ کبھی
گوش منت کشِ گلبانگِ تسلّی نہ ہوا

میرے پاس علی میاں پبلیکشنز 2007 کا نسخہ ہے جس میں یہ شعر کچھ یوں ہے:

ہوں ترے وعدہ نہ کرنے میںبھی راضی کہ کبھی
گوش منت کشِ گلبانگِ تسلّی نہ ہوا
 
ابن رضا

لائبریرین
لوگ لے جاتے ہین مانگ کر پھر واپس نہیں کرتے
ایک دفعہ مجھے اپنی ایک کتاب دوست کی دوست کی دوست کی دوست کے ہاں سے ملی

مطلب یہ کہ یہ کتاب آپ کے اپنے ہی گھر سے برامد ہوئی

وہ ایسے کہ اس مساوی کو اگر حل کیا جائے (دوست کی دوست کی دوست کی دوست کے ہاں سے ملی)

تو جیہ نے کتاب دی دوست کو
تو دوست نے وہ کتاب دوبارہ اپنی دوست یعنی کے جیہ کو لوٹائی
تو پھر جیہ نے کتاب دی اپنی (اُسی) دوست کو
تو پھر دوست نے وہ کتاب دوبارہ اپنی دوست یعنی کے جیہ کو لوٹائی؟؟

:sneaky:
 
جیہ

لائبریرین
بہت عمدہ کام کیا ہے۔ (y)

عروض کی سائٹ کے لئے دیوان غالب کا یہی نسخہ استعمال کر رہا ہوں۔ ابھی کچھ غزلیں دیکھ رہا تھا تو یہ والا شعر تھوڑا سا غلط ہے کہ بحر میں مکمل نہیں آتا:

؎
ہوں ترے وعدہ نہ کرنے پر بھی راضی کہ کبھی
گوش منت کشِ گلبانگِ تسلّی نہ ہوا

میرے پاس علی میاں پبلیکشنز 2007 کا نسخہ ہے جس میں یہ شعر کچھ یوں ہے:

ہوں ترے وعدہ نہ کرنے میںبھی راضی کہ کبھی
گوش منت کشِ گلبانگِ تسلّی نہ ہوا
نشاندہی کے لئے شکریہ ۔ دیکھتی ہوں اسے
 
درست مصرعہ یہ ہے
ہوں ترے وعدہ نہ کرنے پہ بھی راضی کہ کبھی

سعود بھائی سے درخواست ہے کہ اردو لائبریری میں دیوان غالب نسخہ اردو ویب میں مندرجہ ذیل تبدیلی کر دیں

الف۔ مذکورہ مصرعے میں "پر" کو "پہ" کردیں
بے۔ حاشیہ نمبر 19 کا اضافہ کردیں :
[19] نسخۂ حمیدیہ، نسخۂ مہر، نسخۂ طاہر اور دیوان غالب نقشِ چغتائی میں ‘پہ‘ جبکہ دیوان غالب شایع کردہ فیروز سنز، نسخۂ آسی، نسخۂ طاہر اور دیوان غالب فرہنگ کے ساتھ شایع کردہ مکتبہ جمال میں ‘پہ‘ کے بجائے ‘میں‘ درج ہے۔ ہم نے نسخۂ حمیدیہ کو ترجیح دی ہے۔ (جویریہ مسعود)

مذکورہ بالا اضافے کے ساتھ آپ اس نسخے کو میرے ڈراپ باکس سے ڈاون لوڈ کر سکتے ہیں۔

دیوان غالب نسخہ اردو ویب ڈاٹ آرگ (مکمل)
 
آخری تدوین:
Top