دیکھتے ہیں میاں صاحب کس صوبے کی جیل میں جاتے ہیں،آصف علی زرداری

سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ دیکھتے ہیں کہ میاں نواز شریف پنجاب، خیبر پختو نخوا، بلوچستان یا سندھ میں سے کس صوبے کی جیل میں جاتے ہیں۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے مزید کہا کہ راولپنڈی اور اسلام آباد کی لڑائی نہیں مگر نواز شریف اسے بنانا چاہتے ہیں۔

آصف زرداری نے مزید کہا کہ میاں صاحب پر جب سے تھوڑی سے آنچ آئی ہے انہوں نے 10پیغامات بھجوائے ہیں، البتہ ان سے کوئی بات نہیں ہوئی۔

سابق صدر کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کے لنچ کی مجھے پروا نہیں تھی، میں پائے نہیں کھاتا، نوازشریف کے ساتھ جب بھی کھانا کھایا اپنی دال روٹی لے کر گیا۔
روزنامہ جنگ
 
اگر نواز کو ذرا بھی شبہ ہوا کہ اسے جیل میں جانا پڑے گا تو وہ واپس ہی نہیں آئے گا۔ اسے خود جیل میں رہ کر اپنے پارٹی کے بندوں کو الیکشن جتوانے کا کوئی شوق نہیں ہے۔
 

محمد وارث

لائبریرین
نواز شریف کا آخری دورِ حکومت اتنا خراب ہے کہ اب زرداری جیسے سیاستدان کی باتیں بھی "معتبر" لگ رہی ہیں لوگوں کو! :)
 
نواز شریف کا آخری دورِ حکومت اتنا خراب ہے کہ اب زرداری جیسے سیاستدان کی باتیں بھی "معتبر" لگ رہی ہیں لوگوں کو! :)
سر نواز شریف کا حشر دیکھ کر زرداری کو اپنی فکر لاحق ہوگئی ہے ۔موصوف کو جب ہی دال روٹی کی یاد آگئی ہے۔:)
 

محمد وارث

لائبریرین
Top