دی ایڈن گارڈن انسٹیٹیوٹ آف آئی ٹی

محمد بلال اعظم

لائبریرین
بلکل بہت اچھا مشورہ ہے ٹیبل ابھی مکمل ہی نہیں ہوا اس پر ابھی سبز کپڑا بھی پڑنا باقی ہے اور پرچم تو ضرور لگائیں گے انشاءاللہ بابا جی کی فوٹو بھی تو باقی ہے

اور باباجی کے ساتھ شاعرِ مشرق کی تصویر بھی ہو تو سونے پہ سہاگہ ہو گا۔
 
قیصرانی

لائبریرین
ماشاء اللہ ، بہت محنت کی ہے آ پ نے۔ کامیابی کے لئے اللہ کے حضور دعا گو ہوں۔
بس اب جلدی سے افتتاح کر لیں کیونکہ جنوری میں مَیں راولپنڈی آ رہا ہوں لیب کا معائنہ کرنے۔:)
افتتاح کرا لیں؟ کیا مطلب، آپ کے پاس وقت نہیں ہے کیا خود سے افتتاح فرمانے کا؟ :biggrin:
 
قیصرانی

لائبریرین
ایک مشورہ ہے کہ اگلی بار جب کرسیاں لیں تو عام لکڑی والی لیجئے گا لیکن جو آرام دہ بھی ہوں۔ یہ والی فینسی کرسیاں زیادہ عرصہ نہیں چلتیں اور ان کی دیکھ بھال کا خرچہ بہت بڑھ جاتا ہے
 
قیصرانی

لائبریرین
اگر نیٹ ورکنگ کی ہوئی ہے تو اس کو دیکھتے رہیئے گا۔ نیٹ ورکنگ کے کورسز بھی کرانا آسان ہو جائے گا مستقبل میں :)
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
ایک مشورہ ہے کہ اگلی بار جب کرسیاں لیں تو عام لکڑی والی لیجئے گا لیکن جو آرام دہ بھی ہوں۔ یہ والی فینسی کرسیاں زیادہ عرصہ نہیں چلتیں اور ان کی دیکھ بھال کا خرچہ بہت بڑھ جاتا ہے
چھوٹا بھائی جو ہے وہ چاہتا ہے ہر چیز فینسی ہو اس لیے یہ والی کرسیاں لیں ہیں
 
فرحت کیانی

لائبریرین
بلکل بہت اچھا مشورہ ہے ٹیبل ابھی مکمل ہی نہیں ہوا اس پر ابھی سبز کپڑا بھی پڑنا باقی ہے اور پرچم تو ضرور لگائیں گے انشاءاللہ بابا جی کی فوٹو بھی تو باقی ہے
بابا جی کی تصویر کو اپنی کرسی کی پچھلی دیوار پر نہ لگائیے گا خرم۔
 
فرحت کیانی

لائبریرین
میرا ارادہ تو کرسی کی پچھلی دیوار پر ہی لگانے کا تھا سامنے والی دیوار پر لگاؤں گا تو صرف مجھے نظر آئے گی
سائیڈ والی دیوار پر لگائیں دونوں کو دکھائی دے گی۔ آپ لیڈر ہیں اور اپنے لیڈر کو دیکھتے رہیں گے تو بہت سے کاموں میں بھول چوک سے بچنے کی کوشش بھی کرتے رہیں گے۔
 
Top