ذہانت آزمایئے 2

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

سارہ خان

محفلین
نہیں زیک ۔۔ سوال میں یہی پوچھا گیا ہے کہ آدمی کا ماموں عورت کے ماموں کا ماموں ہے ۔۔۔

عورت کہتی ہے کہ اس کا ماموں اور میرا ماموں آپس میں ماموں بھانجا ہیں۔۔۔
 
زیک

مسافر
اوکے پھر عورت کے ماموں کا ماموں عورت کی ماں کا ماموں ہوا۔ اگر وہ آدمی کا بھی ماموں ہے تو عورت کی ماں اور آدمی بہن بھائی ہیں یا پھر خالہ‌زاد۔ اور یہی میرا جواب تھا۔
 
زونی

محفلین
سارا کا سوال ٹھیک تھا کیونکہ عورت کہتی ھے کہ اس (مرد) کا ماموں یعنی عورت کا بھائی اور میرا ماموں یعنی عورت اور مرد دونوں کا ماموں آپس میں ماموں بھانجا ہیں، سوال تو سادہ ھے،
 
سارہ خان

محفلین
سوال ۔ ایک بادشاہ نے اپنے وزیر سے ناراض ہو کر موت کی سزا دی ۔ اور وزیر کو ایک چاقو ، ایک چھری اور ایک رسی دے کر ایک بندر کے ساتھ ایک کمرے میں بند کردیا اور کہا کہ تمھارے پاس تین دن ہیں ان تین دنوں میں تم نے بندر کو مارنا ہے اور جس طریقہ سے تم بندر کو مارو گے بالکل اسی طرح تم کو مارا جائے گا ۔۔ اب آپ نے کوئی ایسا طریقہ بتانا ہے کہ وزیر بھی بچ جائے اور بندر بھی مارا جائے ۔
 
سارا

محفلین
دراصل میں نے بس میں ''ماں بیٹا '' بٹھائے ہوئے تھے اس لیے میرا کسی اور طرف ذہن نہیں گیا لیکن جب سارہ نے خالہ لکھا تو میں نے ان کا جواب صحیح مان لیا البتہ زیک کے جواب پر میں اتنا گہرائی میں نہیں گئی ان کا جواب بھی صحیح تھا۔۔۔:rolleyes:
 
سارا

محفلین
سوال ۔ ایک بادشاہ نے اپنے وزیر سے ناراض ہو کر موت کی سزا دی ۔ اور وزیر کو ایک چاقو ، ایک چھری اور ایک رسی دے کر ایک بندر کے ساتھ ایک کمرے میں بند کردیا اور کہا کہ تمھارے پاس تین دن ہیں ان تین دنوں میں تم نے بندر کو مارنا ہے اور جس طریقہ سے تم بندر کو مارو گے بالکل اسی طرح تم کو مارا جائے گا ۔۔ اب آپ نے کوئی ایسا طریقہ بتانا ہے کہ وزیر بھی بچ جائے اور بندر بھی مارا جائے ۔

میرا خیال ہے کہ انسان جیسی حرکت کرتا ہے بندر اس کو فالو کرتا ہے۔۔۔وہ آدمی ایک چھری بندر کو پکرائے گا اور چاقو خود پکڑے گا اور ایسی ایکٹنگ کرے گا کہ جیسے وہ خود کو مار رہا ہو۔۔بندر بھی ایسا ہی کرے گا اس طریقے سے بندر اپنے آپ کو ختم کر لے گا۔۔۔اب کیونکہ بندر نے خود اپنے آپ کو مارا ہے اس لیے وزیر قتل ہونے سے بچ جائے گا۔۔۔۔
 
الف عین

لائبریرین
در اصل وہ ‌آدمی اپنے گلے میں رسی باندھے گا تو بندر بھی باندھے گا۔ پھر آدمی اپنے گلے کی رسی چھری سے ۔۔ میرے خیال میں چھری کمزور ہتھیار ہے چاقو کے مقابلے میں، آدمی بندر کو چاقو دے گا۔۔ پھر آدمی تو کند چھری سے اپنے گلے کی رسی کاٹ لے گا لیکن بندر اپنی رسی کاٹنے میں تیز چاقو گلے پر پھیر لے گا اور جاں بحق ہو جائے گا۔
 
جان سب کو پیاری ہوتی ہے سارا چاہے وہ جانور ہو ۔۔ بندر اگر اتنا بے وقوف نہ ہوا کہ آدمی کی دیکھا دیکھی خود کو مار دے تو ؟۔۔۔:confused:
 
سارہ خان

محفلین
در اصل وہ ‌آدمی اپنے گلے میں رسی باندھے گا تو بندر بھی باندھے گا۔ پھر آدمی اپنے گلے کی رسی چھری سے ۔۔ میرے خیال میں چھری کمزور ہتھیار ہے چاقو کے مقابلے میں، آدمی بندر کو چاقو دے گا۔۔ پھر آدمی تو کند چھری سے اپنے گلے کی رسی کاٹ لے گا لیکن بندر اپنی رسی کاٹنے میں تیز چاقو گلے پر پھیر لے گا اور جاں بحق ہو جائے گا۔

نہین استاد محترم بندر اپنے آپ کو نہیں مارے گا ۔۔۔ وزیر ہی اس کو مارے گا ۔۔لیکن ایسے کہ بادشاہ اس طریقے سے وزیر کو نہیں مروا پائے گا۔۔۔۔ پھر سے سوچیے ۔۔۔۔:)
 
فہیم

لائبریرین
سیدھا سا طریقہ تو یہی ہے کہ وہ بندر کو دم سے پکڑے اور یوار میں مار مار کر ہلاک کردے
اب اس کی تو دم ہے نہیں کہ بادشاہ اس کی دم پکڑ کر اس کو مارے
 
شمشاد

لائبریرین
فہیم کا جواب صحیح لگتا ہے، چھری چاقو اور رسی ایسے ہی دھوکہ دینے کےلیے رکھے گئے ہیں۔
 
سارہ خان

محفلین
سیدھا سا طریقہ تو یہی ہے کہ وہ بندر کو دم سے پکڑے اور یوار میں مار مار کر ہلاک کردے
اب اس کی تو دم ہے نہیں کہ بادشاہ اس کی دم پکڑ کر اس کو مارے

ھمم بالکل صحیح جواب ۔۔ :clapp:
سچ سچ بتانا فہیم پہلے سے سنا ہوا تھا نہ یہ سوال ۔۔۔:tounge:
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top