ذہانت آزمایئے 2

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

محمدصابر

محفلین
راجہ صاحب انڈے کے اندر ایک چھوٹی تھیلی موجود ہوتی ہے جس میں ہوا ذخیرہ ہوتی ہے۔
eggcrosssection.GIF

چوزے کی پیدائش سے پہلے مطلوبہ آکسیجن انڈے کے خول کے ذریعے اندر منتقل ہوتی ہے۔
تفصیل
 

ابو کاشان

محفلین
اوئی ماں! یہاں تو سائنسی تجزیہ پیش ہو گیا۔
دوستوں اب ذرا سنبھل کر جواب دینے کی ضرورت ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
میں نے جو سوال لکھا وہ جاندار سے جو جاندار پیدا ہوتا ہے اس کو مد نظر رکھتے ہوئے لکھا تھا۔
 
نیا سوال:

ٹکسال سے نئے سکے بن کر آئے ہیں۔ یہ سکے 10 تھیلوں میں بند ہیں۔ ہر تھیلے میں 100 سکے ہیں ۔ ہر سکے کا سٹینڈرڈ وزن 50 گرام ہے۔ لیکن کوالٹی کنٹرول سیکشن کو بتایا گیا ہے کہ ان میں سے ایک تھیلے کے سکوں میں کھوٹ کے داخل ہو جانے کی وجہ سے ہر سکے کے وزن میں 5 گرام کی کمی واقع ہو گئی ہے۔

تاہم کچھ ناگزیر وجوہات کی وجہ سے وہاں پر صرف ایک دفعہ وزن کرنے کی گنجائیش ہے۔ وزن ماپنے کے لیے بغیر باٹ کا ترازو استعمال کیا جائے گا جسے ڈیجیٹل یا سپرنگ بیلنس والا۔

ذرا سوچ کر بتائیے کہ ایسا کون سا طریقہ اختیار کیا جائے کہ ایک دفعہ ہی وزن کرنے سے کھوٹ والے تھیلے کا پتہ چل جائے۔
 
تھیلوں سے ترتیب وار 1، 2، 3 ۔۔۔۔۔۔ 10 سکے نکال لئے جائیں اور ان پچپن سکوں کا مجموعی وزن 2750 گرام سے جتنا کم ہو اسے 5 سے تقسیم کر دیا جائے۔ حاصل شدہ نمبر وہ تھیلا بتائے گا جس سے اتنی تعداد میں سکے نکالے گئے تھے۔ اور وہی ناقص سکوں والا تھیلا ہوگا۔
 
ابن سعید بھائی، آپ نے تو کمال کر دیا۔۔۔

لیجیئے ایک اور سوال۔ ۔ ۔

تین بھائی اسد، بشیر اور تنویر ایک میلہ دیکھنے کے لیے شہر جا رہے ہیں۔ ان کے پاس پرانے ماڈل کی ایک سیٹ والی کار اور اسی طرح ایک بہت پرانی ایک سیٹ والی موٹر سائیکل ہے۔ وہ شہر پہنچنے کے لیے پلان ترتیب دے رہے ہیں

اسد نے کہا: " ہماری کار کی سپیڈ 60 کلومیٹر فی گھنٹہ اور بائیک کی سپیڈ 15 کفگ ہے۔ جس کے پاس کار ہو گی وہ 12 منٹ میں شہر پہنچ جائے گا اور موٹر سائیکل والا 48 منٹ پہنچے گا۔ ایک کو پیدل چلنا ہو گا جو 4 کفگ کی رفتار سے 3 گھنٹے میں وہاں پہنچے گا۔"

بشیر نے مشورہ دیا: " کیوں نہ ڈرائیونگ کو آپس میں شئیر کر لیا جائے ۔ کار والا پہلے پہنچ کر کار کھڑی کر دے اور موٹر سائیکل والے کا انتظار کرے۔ اس کے بعد وہ دونوں اپنی سواریاں تبدیل کر لیں۔ اسی طرح ہم تینوں باری باری سوار ہو کر منزل تک پہنچ سکتے ہیں جس سے وقت بھی کم لگے گا اور عدل بھی قائم رہے گا"

اب کی بار سب سے چھوٹا بھائی جو سب سے زیادہ عقلمند تھا اس نے کہا، "لیکن اس طرح تو بہت انتظار کرنا پڑے گا۔ کیونکہ کار والے کو پہلے پہنچ کر رکنا ہو گا۔ میرے رائے یہ ہے کہ ۔ ۔ ۔ ۔"

اور پھر اس نے ایسی رائے دی جس سے سب اکٹھے شہر میں داخل ہوں اور کسی کو رکنا یا انتظار بھی نہ کرنا پڑے اور سب کو سوار ہونے کا بھی موقع مل جائے ۔ وہ مشورہ سوچ کر بتائیں کہ کیا تھا؟
 
ایک انگلش فورم کافی عرصے سے جوائن کیا ہوا تھا جہاں پر اسی طرح کے ذہنی آزمائش کے سوالات پوچھے جاتے تھے۔ تاہم میرے حل کرنے سے پہلے کوئی اور شخص جواب دے چکا ہوتا تھا۔ اوپر والا سوال ان چند ایک میں سے ایک ہے جن کا حل سب سے پہلے میں نے پیش کیا۔ بتانے کا مقصد: سوال مشکل ضرور ہے لیکن حل ہو سکتا ہے۔ کوئی شک؟
 

محمدصابر

محفلین
ابوبکر بھائی مجھے سوال کی پوری طرح سمجھ نہیں آئی خاص کر بشیر پتہ نہیں کیا کہہ گیا۔ لیکن جواب کا تکا لگاتا ہوں۔
سب کو 4 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرنا چاہیے اور راستے میں سواری تبدیل کرتے رہیں۔ اس طرح سب اکٹھے ہی پہنچیں گے۔
 
ابوبکر بھائی مجھے سوال کی پوری طرح سمجھ نہیں آئی خاص کر بشیر پتہ نہیں کیا کہہ گیا۔ لیکن جواب کا تکا لگاتا ہوں۔
سب کو 4 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرنا چاہیے اور راستے میں سواری تبدیل کرتے رہیں۔ اس طرح سب اکٹھے ہی پہنچیں گے۔
شاید آپ یہ کہنا چاہ رہے تھے کہ سب کو 4 کلومیٹر فاصلے کے بعد سواری تبدیل کر لینی چاہئیے؟ یہی بشیر کا مشورہ بھی تھا۔
بہرحال اس طرح تمام لوگ اکٹھے نہیں پہنچ سکیں گے۔ شرط یہ ہے کہ وہ تینوں اکٹھے گھر سے نکلیں اور اکٹھے ہی میلے میں داخل ہوں

مجھے نہیں پتا کہ اکھٹے میں "ھ" پہلے لکھی جائے یا "ٹ"، شاید آپ نے کچھ لوگوں کو سنا ہو کہ وہ اسے "اکھ ٹے" پڑھتے ہیں۔ صحیح لفظ نجانے کیا ہے؟
 

محمدصابر

محفلین
نہیں میرا خیال ہے کہ انہیں کم سے کم رفتار سے سفر کرنا چاہیےتاکہ وہ اکٹھے سفر کر سکیں اور درمیان باری باری سواریاں بھی بدل سکیں۔
 

نایاب

لائبریرین
شاید آپ یہ کہنا چاہ رہے تھے کہ سب کو 4 کلومیٹر فاصلے کے بعد سواری تبدیل کر لینی چاہئیے؟ یہی بشیر کا مشورہ بھی تھا۔
بہرحال اس طرح تمام لوگ اکٹھے نہیں پہنچ سکیں گے۔ شرط یہ ہے کہ وہ تینوں اکٹھے گھر سے نکلیں اور اکٹھے ہی میلے میں داخل ہوں

مجھے نہیں پتا کہ اکھٹے میں "ھ" پہلے لکھی جائے یا "ٹ"، شاید آپ نے کچھ لوگوں کو سنا ہو کہ وہ اسے "اکھ ٹے" پڑھتے ہیں۔ صحیح لفظ نجانے کیا ہے؟

السلام علیکم
تینوں بھائی گھر سے اکٹھے نکلیں ۔
اور ہنستے گاتے پیدل چل کر اکٹھے ہی شہر پہنچ کر میلہ دیکھیں ۔
نایاب
 

فخرنوید

محفلین
ایک گڈریے کے پاس انیس بھیڑیں ہیں۔ 7 کے علاوہ باقی بھیڑوں کو بھیڑیا کھا گیا ہے۔ باقی کتنی بھڑیں بچیں گی؟
 
شہر تک جانے والے سوال میں کیا یہ جائز ہے کہ راستے میں سواری چھوڑ کر آگے پیدل نکل جائیں اور پیچھے سے آنے والا اسے سنبھال لے؟

اگر یہ ممکن ہے تو اس کا حل بتا سکتا ہوں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top