ذہانت آزمایئے 2

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
کوئی نیا سوال داغا جائے
سوال میں داغتا ھوں

سوال : ایک دفعہ ایک آدمی کو موہنجو ڈارو کی سیر کرتے ھوئے ایک پرانا سکہ ملا جس پر لکھا ھوا تھا 500 قبل از مسیح ، اس آدمی نے وہ سکہ ایک ماہر آثار قدیمہ کو دیکھایا جس نے دیکھنے اور غور کرنے کیبعد اس سکے کو جعلی قرار دے دیا ، کیوں ؟
 
راجہ صاحب

محفلین
وہ اس وجہ سے کہ اگر وہ سکہ سچ میں پرانا تھا تو بنانے والے کو کیسے معلوم ہوا کہ حضرت عیسٰی علیہ السلام 500 سال بعد پیدا ہونگے :battingeyelashes:
 
فرخ منظور

لائبریرین
تین آدمی ایک ریسٹورنٹ میں کھانا کھانے گئے ۔ کھانے کا بِل بنا 75 روپے یعنی 25+25+25=75 روپے ۔ بیرا ان سے 75 روپے لے کر گیا، مینیجر نے 5 روپے کا ڈسکاؤنٹ دے دیا۔ بیرے نے وہ تین روپے ان تینوں کو دے دیے اور خود دو روپے رکھ لئے۔ اب یوں ان تینوں کے حصے میں روپے آئے ۔ 24+24+24=72 روپے۔ دو روپے بیرے نے رکھ لئے یہ ہوئے 74 مگر یہ کیا بنے تو 75 روپے تھے اور حساب ہوا 74 کا۔ یہ بتائیے کہ ایک روپیہ کہاں گیا؟
 
راجہ صاحب

محفلین
تین افراد کا کھانا / 75 روپے
منیجر کے وصول کئے / 70 روپے
باقی بچے / 5 روپے
ویٹر کی ٹپ / 2 روپے
بقایا رقم آپس میں‌ تقسیم کی / 1+1+1 = 3

کھانے کا بل 70 جمع ویٹر کی ٹپ 2 جمع بقایا رقم 3 حاصل جمع 75

ایک روپے کا گھپلا کہاں نکلا ؟

72 روپے میں ویٹر کے 2 روپے تو پہلے ہی شامل کئے جا چکے ہیں :battingeyelashes:
 
اچھا جواب ہے راجہ صاحب! یہ ٹی وی آپ کا ہوا۔ :)
 
فاتح صاحب اس سوال کا درست جواب یہ ھے کہ پاکستان میں پہلی مصنوعی بارش کوئٹہ ، بلوچستان میں سنہ 2000 عیسوی میں کی گئی جس کے نتیجہ میں تقریباً 200 مویشی اپنی جان سے ھاتھ دھو بیٹھے اس طرح یہ تجربہ ناکام رھا اور غالباً اس کے بعد اسی سال راولپنڈی میں دوسری کوشش کی گئی لیکن اس سے بھی کوئی مثبت نتیجہ نہ ملنے پر آئندہ ایسی کوشش نہیں کی گئی

ہار مانی جناب لیکن اب آپ کسی مستند حوالے کے ساتھ اس بارے میں بتائیے
 
فاتح

لائبریرین
فاتح صاحب اس سوال کا درست جواب یہ ھے کہ پاکستان میں پہلی مصنوعی بارش کوئٹہ ، بلوچستان میں سنہ 2000 عیسوی میں کی گئی جس کے نتیجہ میں تقریباً 200 مویشی اپنی جان سے ھاتھ دھو بیٹھے اس طرح یہ تجربہ ناکام رھا اور غالباً اس کے بعد اسی سال راولپنڈی میں دوسری کوشش کی گئی لیکن اس سے بھی کوئی مثبت نتیجہ نہ ملنے پر آئندہ ایسی کوشش نہیں کی گئی

بہت شکریہ جناب۔
آج تک میرے ناقص علم میں یہی تھا کہ وہ "دوسری" مصنوعی بارش تھی جو کوئٹہ اور ژوب کے علاقوں میں برسائی گئی جب کہ پہلے فیز میں تھر کا علاقہ شامل تھا جو اُسی سال یعنی 2000 میں برسائی گئی۔
میں اسی درخواست کا اعادہ کروں گا جو میں نے اپنے سابقہ مراسلہ میں کی تھی یعنی اگر آپ کوئی مستند حوالہ دے سکیں تو بہتر ہے۔
 
سوال : طوائف الملوکی کیا ھے

جناب میرے پاس کوئی ایسا حوالہ نہیں جو پیش کر سکوں بس ذاتی معلومات ھی ھے اگر آپ اسکو درست مانتے ھیں تو ٹھیک نہیں مانتے تو پھر بھی ٹھیک

میں اسی درخواست کا اعادہ کروں گا جو میں نے اپنے سابقہ مراسلہ میں کی تھی یعنی اگر آپ کوئی مستند حوالہ دے سکیں تو بہتر ہے۔
 
فاتح

لائبریرین
سوال : طوائف الملوکی کیا ھے
عربی زبان سے مشتق اسم 'طوائف' کے آخر پر ضمۂ اضافت لگانے کے بعد 'ال' بطور حرف تخصیص کے ساتھ عربی ہی سے مشتق اسم 'مَلِک' کی جمع 'ملوک' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقۂ کیفیت ملنے سے مرکب 'طوائف الملوکی' بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ 1880ء کو "آب حیات" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
1. ایسی حالت یا زمانہ جس میں کسی خاص حکمران کا حکم نہ چلے بلکہ امرا یا بادشاہ اپنا اپنا حکم چلائیں، بدنظمی، ابتری، سیاسی انتشار، لاقانونیت۔
"ہر طرف غنڈہ گردی اور طوائف الملوکی کا دور دورہ تھا۔" ( 1982ء، آتش چنار، 638 )
ماخذ / حوالہ

جناب میرے پاس کوئی ایسا حوالہ نہیں جو پیش کر سکوں بس ذاتی معلومات ھی ھے اگر آپ اسکو درست مانتے ھیں تو ٹھیک نہیں مانتے تو پھر بھی ٹھیک
بہت شکریہ جناب! حوالہ مانگنے کی وجہ بعینہ یہی تھی کہ "میری ذاتی معلومات" اور "آپ کی ذاتی معلومات" آپس میں ٹکرا رہی تھیں۔ بہرحال میں کوئی حوالہ ڈھونڈنے کی کوشش کرتا ہوں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top