ذہانت آزمایئے 2

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

طالوت

محفلین
مگر کوئلہ استعمال کے بعد بھورا ہو جاتا ہے ؟ میرا نہیں خیال ۔ خیر سوال حاضر ہے۔

سوال: وہ کون سی چیز ہے جسے ضرورت استعمال کے وقت پھینک دیا جاتا ہے اور ضرورت باقی نہ رہے تو اٹھا کر رکھ لیا جاتا ہے۔
 

محمدصابر

محفلین
سعود بھائی جب پہلی دفعہ اپنا ڈرائیونگ لائسنس بنوانے گئے تو ان سے ان کی عمر پوچھی گئی فرمانے لگے۔ تین سال بعد میری عمر کے تین گنا میں سے اگر تین سال پہلے میری عمر کے تین گنا کو تفریق کیا جائے تو میری وہ موجودہ عمر ہوگی۔ افسر پریشان ہو گیا اور مختلف لوگوں سے مدد مانگنے کی کوشش کی لیکن ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا ۔ مجھے پتہ چلا ہے کہ ابھی کچھ ہفتے پہلے ان کا ڈرائیونگ لائسنس بنا ہے آپ یہ بتا دیں کہ ان کا لائسنس کتنے عرصے کے بعد بنا ہے۔ :)
 

محمدصابر

محفلین
دونوں ہی سوال ہیں اور ان دنوں میں ہونے والے حقیقی واقعات اور اُردو محفل کے دھاگوں کو بھی سامنے رکھیں
 

سارہ خان

محفلین
عمر 84 سے 66 نکال کے 18 سال بن رہی ہے ۔۔:confused: لائسنس کتنے عرصے بعد بنا اس کے جواب میں تکہ کہ ایک سال بعد بنا ہے ۔۔:battingeyelashes:
 

سارہ خان

محفلین
سعود بھیا 19 کے نہیں ہیں ۔۔ آپ کے سوال کے حساب سے 19 کے بن رہے ہیں ۔۔۔ ہ بوڑھے ہوئے جاتے ہیں اور آپ آپ ان کو نو جوان بنا رہے ہیں ۔۔:grin:
 

محمدصابر

محفلین
سعود بھیا 19 کے نہیں ہیں ۔۔ آپ کے سوال کے حساب سے 19 کے بن رہے ہیں ۔۔۔ ہ بوڑھے ہوئے جاتے ہیں اور آپ آپ ان کو نو جوان بنا رہے ہیں ۔۔:grin:
سوال میں دو چیزوں پر غور کریں
۱) لائسنس کے لئے درخواست کس عمر میں دی؟
۲) افسر ان کی نالائقی کے باعث لائسنس کتنی دیر بعد ملا؟
 

سارہ خان

محفلین
صابر بھائی آپ کے سوال کے مطابق ۔۔۔
تین سال بعد میری عمر کے تین گنا میں سے اگر تین سال پہلے میری عمر کے تین گنا کو تفریق کیا جائے تو میری وہ موجودہ عمر ہوگی۔
یعنی

3 * ( x + 3 ) - 3 * ( x - 3 ) = x
x = 18


تقریباً ایک سال سے کچھ کم مدت تک افسروں کی نا اہلی بدستور قائم رہی اس کے بعد لائسنس بنا تو کم و بیش 19 برس ہوا جواب۔۔۔
 

محمدصابر

محفلین
آپ لوگ ۱۸ بالکل ٹھیک نکال رہے ہیں۔ اصل سوال بھی بالکل اتنا ہی تھا۔ لیکن کتنے عرصے بعد بنا اس سلسلے میں سعود بھائی کی موجودہ عمر معلوم ہونا ضروری تھا جو کہ یقیناً ۱۹ سال نہیں ہے۔ یعنی انتظار کا عرصہ ایک سال نہیں بلکہ سات سال ہونا چاہیے۔
 
آپ لوگ ۱۸ بالکل ٹھیک نکال رہے ہیں۔ اصل سوال بھی بالکل اتنا ہی تھا۔ لیکن کتنے عرصے بعد بنا اس سلسلے میں سعود بھائی کی موجودہ عمر معلوم ہونا ضروری تھا جو کہ یقیناً ۱۹ سال نہیں ہے۔ یعنی انتظار کا عرصہ ایک سال نہیں بلکہ سات سال ہونا چاہیے۔

صابر بھائی بچوں کو کیوں رلاتے ہیں؟ ویسے ہمارے پاس ڈارائیونگ لائسینس آج سے نہیں بلکہ سن 2004 کے اوائل سے ہی ہے۔ اور تب جب انڈیا میں درخواست دی تھی اس وقت ہماری عمر واقعی 18 برس پورے کر کے 19 کو چھونے والی تھی۔ یہ تو یہاں آ کر امریکن لائسینس ابھی حاصل کیا ہے۔ :)
 

محمدصابر

محفلین
اس کا مطلب یہ ہوا کہ تکا لگانے والی حقیقت جانتی تھی۔ لیکن سوال میں میں نے کہا تھا کہ لائسنس ابھی کچھ ہفتے پہلے بنا ہے۔ :)
 
اس کا مطلب یہ ہوا کہ تکا لگانے والی حقیقت جانتی تھی۔ لیکن سوال میں میں نے کہا تھا کہ لائسنس ابھی کچھ ہفتے پہلے بنا ہے۔ :)

مجھے نہیں لگتا کہ سارہ بٹیا کو میرے پہلے لائسینس کی تاریخ کا کوئی اندازہ رہا ہو۔ ہاں یہ ممکن ہے کہ ان کے علم میں یہ بات ہو کہ میں ہندوستان میں بائک ڈرائیو کرتا تھا۔
 

محمدصابر

محفلین
ایک میز پر پانی سے بھرے دو گلاس کافی دیر تک پڑے رہے۔ تھرمومیٹر سے چیک کیا تو ایک کا درجہ حرارت 31 ڈگری فارن ہائیٹ اور دوسرے کا 41 ڈگری فارن ہائیٹ تھا۔ اب ایک جیسے حجم اور وزن کے دو پتھر لے کر بیک وقت ایک ایک ان دونوں گلاسوں میں پھینکا گیا۔ یہ بتائیے کہ کس گلاس میں پتھر پہلے پیندے میں پہنچے گا اور کیوں؟
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top