ذہانت آزمایئے 2

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

سارہ خان

محفلین
ل و ل ۔۔:)
اب کسی شاعری کے ماہر کو ڈھونڈنا پڑے گا اس لئے ۔۔ ویسے فاتح بھائی ہوتے تو فوراً بتا دیتے ۔۔ استاد محترم کی نظر پڑی تو وہ بھی بتا سکتے ہیں ۔۔
 
السلام علیکم
میں‌ آج ہی ارُدو محفل میں‌ رجسٹرڈ ہوا ہوں۔ واقعی زبردست فورم ہے۔ کھیل ہی کھیل کا سیکشن بہت پسند آیا

تو میرا پہلا سوال یہ ہے :

سوال: وہ کون سی چیز ہے جس کی اگر ضرورت ہو تو پھینک دیتے ہیں اور اگر ضرورت نہ ہو تو رکھ لیتے ہیں؟؟؟
تو ذہانت آمائیے!!!!!!!!!!!!! بتائیں‌وہ کون سی چیزہے؟؟
 
السلام علیکم
میں‌ آج ہی ارُدو محفل میں‌ رجسٹرڈ ہوا ہوں۔ واقعی زبردست فورم ہے۔ کھیل ہی کھیل کا سیکشن بہت پسند آیا

تو میرا پہلا سوال یہ ہے :

سوال: وہ کون سی چیز ہے جس کی اگر ضرورت ہو تو پھینک دیتے ہیں اور اگر ضرورت نہ ہو تو رکھ لیتے ہیں؟؟؟
تو ذہانت آمائیے!!!!!!!!!!!!! بتائیں‌وہ کون سی چیزہے؟؟
وعلیکم السلام
جناب محفل میں خوش آمدید
اور آپکے سوال کا جواب تھوک ہے
 

سارہ خان

محفلین
تم پھر گمشدہ حروف میں ہو آؤ۔

نہیں۔۔ میں نے یہیں کوشش کر لی ہے تشریح کرنے کی ۔۔:cat: بتائیے صحیح ہے یا غلط ۔۔ :confused: زیادہ غلطیاں نہیں نکالنا ۔۔:( پہلی بار کسی شعر کی تشریح کی ہے ۔۔ اسکول کالج ک زمانے میں تو رٹے پر ہی گزارہ ہوتا تھا تشریحات کے معاملے میں ۔۔:grin:

اس شعر میں شاعر کہہ رہے ہیں (جتنی مجھے سمجھ آئی ہے ) کہ عشق کی تکلیفوں کو برداشت کرنے کے لئے ایک لمبا عرصہ چاہیے ۔۔ لیکن ابھی سے ہی عشق کے دیئے زخموں کا لطف ختم ہو گیا ہے ۔۔ یعنی اب اس قابل نہیں رہا گیا کہ مزید عشق کی مصیبتوں سے نپٹا جا سکے ۔۔:rolleyes:
 

شمشاد

لائبریرین
بالکل ہی غلط تشریح کر دی ہے۔
ابھی ذرا خرم بھائی کو طبع آزمائی کر لینے دیں، پھر بتاتا ہوں اس کا مطلب۔
 

شمشاد

لائبریرین
میں نے اگر تشریح کی تو پورا ایک صفحہ لکھنا پڑے گا، اسی لیے خرم بھائی کا انتظار کر رہا ہوں۔
 

خرم

محفلین
شمشاد بھائی آپ پٹوائیں گے بیگم سے اور وہ بھی کونڈی کا نام لیکر۔ چلیں الزام ہی دھرنا ہے تو کسی حسین کا نام لگائیے۔ ایسے تو گناہِ بے لذت ہی ہوگیا۔
ویسے آپ کے شعر میں نیش پر آکر پھنس گیا ہوں۔ ویسے جو مفہوم ذہن میں آتا ہے وہ یہ ہے کہ دردِ جگر اک عمر گزرتی ہے تب جاکر لطف انگیز ہوتا ہے۔ اس سے پہلے تو دکھ اور تکلیف ہی دیتا ہے۔
اب صحیح ہے یا غلط یہ تو اللہ کے بعد شاعر جانے یا آپ جانیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
آپ کی تشریح خاصی حد تک صحیح ہے۔

نیش کہتے ہیں کانٹے کو۔

اگر کوئی کانٹا چبھ جائے تو تکلیف دیتا ہے، درد ہوتا ہے اور خاصے عرصے تک درد رہتا ہے۔ پھر اک مدت کے بعد اس درد میں مٹھاس پیدا ہوتی ہے۔ درد میٹھا میٹھا لگنے لگتا ہے۔ تو شاعر یہی کہہ رہا ہے کہ عشق کے کانٹے کو گوارہ ہونے کے لیے ایک عمر چاہیے اور تم آج ہی اس میں لذت ڈھونڈنے لگے ہو۔
 

شمشاد

لائبریرین
کوئی بات نہیں، لیکن یہ تو بتاؤ کہ اشعار اور ان کی تشریح پڑھکر لطف آیا کہ نہیں۔
 

سارہ خان

محفلین
نہ بابا ۔۔ دماغ کی دہی بن گئی تشریح کرنے میں ۔۔ :grin: اور وہ بھی غلط ہو گئی ۔۔:(

میں لاتی ہوں پھر سے ڈھونڈ کے اپنے جیسے معصوم سے سوال ۔۔:tounge:
 

شمشاد

لائبریرین
یہ لو پھر ایک آسان سا سوال :

ایک سڑک ون وے ہے۔ اس پر ٹریفک بھی رواں ہے۔ سڑک کے شروع میں ٹریفک پولیس کا سپاہی بھی مستعد کھڑا ہے۔ اتنے میں ایک ٹرک ڈرائیور مخالف سمت سے دھندناتا ہوا آیا، سپاہی نے بھی دیکھا لیکن اسے کچھ کہا نہیں، اور وہ مخالف سمت چلا بھی گیا۔

بھلا بتاؤ کہ سپاہی نے اسے پکڑا کیوں نہیں اور چالان کیوں نہیں کیا؟
 

سارا

محفلین
کیونکہ یہ سڑک ون وے ہے وہ دوسری طرف سے آیا ہے مخالف سمت سے (ویسے دھندناتا ایسا لکھا ہے جیسے وہ ڈرائیور ٹرک پر نہ ہو پیدل ہو :rolleyes:)
 

خرم

محفلین
تو بھائی وہ دوسرے والی سڑک پر سے گیا نا۔ اس لئے نہیں روکا۔
لوجی یہ تو توارد ہو گیا۔
 

شمشاد

لائبریرین
بالکل وہ ٹرک ڈرئیور پیدل ہی تھا جو مخالف سمت سے آیا تھا۔ اسی لیے تو سپاہی نے اسے پکڑا نہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
اب ایک اور آسان سا سوال :

ایک آدمی پاکستان میں پیدا ہوا، تعلم اس نے امریکہ سے حاصل کی۔ شہریت کینڈا کی حاصل کی لیکن ملازمت برطانیہ میں کرتا رہا۔ ایک دفعہ کسی کام سے فرانس گیا اور وہیں پر اس کی وفات ہو گئی۔ اس کو آپ کیا کہیں گے؟
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top