ذہانت آزمایئے 2

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

سارہ خان

محفلین
آپ نے سوال میں واضح نہیں کیا کہ سب سکے ملے ہوئے ہیں ۔۔ یا ہیڈ اور ٹیل الگ الگ ہین ۔۔ اگر ملے ہوئے ہیں تو بند آنکھوں کے ساتھ نہیں ہو سکتا اگر الگ ہیں تو پھر صرف 10 سکوں کو الگ کرنا مشکل نہیں ۔۔۔

میرا خیال ہے اب آپ خود ہی جواب بتا دیں ۔۔ اتنے دنوں میں کسی اور نے کوشش نہیں کی ۔۔:confused:
 

بدتمیز

محفلین
جواب: دس سکے لے کر الٹ دیں دونوں طرف ٹیل والے سکوں کی تعداد برابر ہو گی۔

سارہ پہیلی میں کوئی رسٹرکشن نہیں تھی۔ صرف بنی اسرائیل نے سوچنے سے گریز کیا تھا اور سوالات کی بھرمار کر دی تھی۔
 

خرم

محفلین
بی ٹی اب یہاں تو آپ ہاتھ دکھا گئے۔ آپ کا جواب تو اسی صورت میں کافی ہوگا اگر سکے ترتیب سے پڑے ہوئے ہوں گے جس کا پہیلی میں ذکر نہیں ہے۔ اس بات کو مد نظر رکھتے ہوئے آپ کے بیان کردہ حل کے رد کے لئے تو اتنا ہی کافی ہوگا کہ جو دس سکے آپ اُلٹیں گے ان میں سے ایک پہلے سے ہی اُلٹا ہوا ہو۔:mad:
 

بدتمیز

محفلین
میں‌ ہمیشہ یہاں سوال کر کے پچھتاتا ہوں۔ سوال ویسےبھی کرنا نہیں چاہئے ;) یہاں لڑائی ہی شروع ہو جاتی ہے۔
سر یہ جتنی بھی رسٹرکشنز آپ یا سارا بیان کرتے ہیں یہ سب آپ کے اپنے دماغ نے لگائی ہیں میں نے تو کوئی نہیں لگائی تھی۔ آپ جب سکے منتخب کرنے لگیں تو اس طرف سے کریں جس طرف کوئی ٹیل نہ ہو :grin:
 

سارہ خان

محفلین
بدتمیز اگر کوئی رسٹرکشن نہیں تھی تو پھر میرا جواب بھی غلط نہیں مانا جائے گا ۔۔۔:confused:
خرم آپ لڑائی نہ کریں ۔۔ بلکہ سوالی کی مدد کریں ۔۔;) یعنی ضرف جواب دیں ۔۔۔ :tounge: جیسے میں نے دیا ہے ۔۔;)
 

خرم

محفلین
نا جی نا لڑائی اور وہ بھی بی ٹی سے۔ اللہ توبہ۔ کیوں کانٹوں میں گھسیٹتی ہو لڑکی۔
ویسے بی ٹی سارہ کی بات تو بالکل ٹھیک ہے۔ اگر آپ ادھر سے سکوں‌کو اُلٹنا شروع کرسکتے ہیں جدھر ٹیل والا کوئی سکہ نہ ہو تو پھر سارہ بھی تو ادھر سے سکوں کو اُلٹانا شروع کر سکتی ہیں جدھر صرف ٹیل والے سکے ہوں۔ :cool:
ہُن نئیں‌چھڈنا۔:boxing:
 

سارہ خان

محفلین
خرم لگتا ہے کافی برا تجربہ ہے آپ کو ان سے لڑائی کا ۔۔۔;)

چلیں چھوڑیں اس ہیڈ اور ٹیل کے چکر کو ۔۔

میں اگلا سوال کر رہی ہوں ۔۔:cat:
 

سارہ خان

محفلین
سوال : ایک دیہاتی آدمی بھوسے کی ایک گٹھڑی اٹھائے دریا پار کر رہا تھا کہ عین درمیان میں اس کی گٹھڑی کھل گئی ۔۔ اب وہ کیا کرے کہ بھوسے کا ایک تنکا ضایع نہ ہو ۔۔؟
 

شمشاد

لائبریرین
تو پھر بھی کیا مشکل ہے، ایک تنکا پکڑ لے باقی جانے دے۔ ایک تنکا ضائع نہیں ہو گا، باقی بھلے ہی ہو جائیں۔ +اچھی خبر+
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top