ذہانت آزمایئے

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

ڈاکٹر عباس

محفلین
بھائی میری مادری زبان پنجابی،بلکہ پوٹھواری ھے لیکن اکثر علاقائی زبانیں جانتا ھوں اور سرائیکی تو یہاں بہت بولی جاتی ھے۔
 

سارہ خان

محفلین
جیہ آپ کے لئے گئے امتحان میں تو سب فیل ہو گئے ۔۔۔جنہوں نے بڑے بڑے دعوے کیے تھے وہ بھی ۔۔۔ :wink:
۔شکر ہے میں نے کوئی دعویٰ نہیں کیا تھا۔۔۔۔ :p ۔۔۔۔۔
اب آپ خود ہی جواب بتا دیں تا کہ سلسلہ آ گے بڑھے۔۔۔۔ :)
 

ظفری

لائبریرین
یہاں تو وہ چیز آزمانے کو کہی جارہی ہے جو کہ میرے ہے ہی نہیں ۔۔ اب میں کیا کروں ۔۔۔ :cry:
 

جیہ

لائبریرین
سارہ خان نے کہا:
جیہ آپ کے لئے گئے امتحان میں تو سب فیل ہو گئے ۔۔۔جنہوں نے بڑے بڑے دعوے کیے تھے وہ بھی ۔۔۔ :wink:
۔شکر ہے میں نے کوئی دعویٰ نہیں کیا تھا۔۔۔۔ :p ۔۔۔۔۔
اب آپ خود ہی جواب بتا دیں تا کہ سلسلہ آ گے بڑھے۔۔۔۔ :)

نہیں فیل نہیں ھوگئے بلکہ میرا سوال بچگانا تھا۔۔۔ سکول میں اکثر ایسے ہی بچگانہ جواب پوچھے جاتے۔

اس کا جواب ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہونٹ

آپ بھی یہ تجربہ کرکے دیکھیں ۔۔ جب کہتے ہیں آجا تو ہونٹ نہیں ملتے ( یعنی نہیں آتے) اور جب کہتے ہیں مت آؤ تو (مت کہنے پر ہونٹ مل جاتے ہیں ( یعنی آجاتے ہیں)
 

ظفری

لائبریرین
یہ ہونٹ والا سوال تو مجھے آتا تھا ۔۔۔ میں نے دیکھا ہی نہیں ۔۔۔ اسکول میں ہی میں نے یہ پہلی بار سُنا تھا
جواب دے دیتا تو کم از کم ذہین لوگوں کی لسٹ میں تو آجاتا ۔۔۔ :cry:
 

ظفری

لائبریرین
تو کوئی اور اسکول والے زمانے کا سوال پوچھ لیں ۔۔۔ مگر مجھے سب سے پہلے بتائیے گا ۔۔۔ کہیں ایسا نہ ہو کہ ذہین پھرکوئی اور نہ بن جائے ۔ :wink:
 

سارہ خان

محفلین
سوال: وہ کون سا ہندسہ ہے جس کو اگر 5۔1 سے ضرب کیا جائے یا اس میں 5۔1 جمع کیا جائےتو جواب وہی رہتاہے۔۔۔۔۔؟
 

سارہ خان

محفلین
زبردست قیصرانی۔۔۔۔۔جواب بالکل درست ہے ۔۔۔۔۔(یہاں پر تالی بجانے والا شتونگڑہ کیوں نہیں ہے؟)۔۔۔۔ :(

اور آپ کا سوال بہت آسان ہے ۔۔۔۔کم از کم میرے لئے ۔۔۔۔ :wink: :)
جواب ہے ۔۔۔0 ۔۔۔۔۔
 

قیصرانی

لائبریرین
ایک بندہ کہتا ہے کہ میں نے ہمیشہ جھوٹ بولتا ہوں

1۔ کیا اس کی بات سچ ہے؟
2۔ کیا اس کی بات جھوٹ ہے؟

کون سا پوائنٹ درست ہے؟ لاجیک سے بتائیں
 

امن ایمان

محفلین
ایک بندہ کہتا ہے کہ میں نے ہمیشہ جھوٹ بولتا ہوں
1۔ کیا اس کی بات سچ ہے؟
2۔ کیا اس کی بات جھوٹ ہے؟

کون سا پوائنٹ درست ہے؟ لاجیک سے بتائیں


جواب۔۔ 2۔ اس کی بات جھوٹ ہے ۔
لاجک یہ کہ وہ خود ہی اپنی بات کی نفی کردے گا۔۔۔یہ کہہ کر کہ بھئی میں تو ہمیشہ جھوٹ بولتا ہوں۔۔۔تو اب میری اس بات کو سچ کیوں مان رہے ہو۔

( ابھی جلدی میں ہوں۔۔باقی سب ذہین ممبران کے بارے میں صبح ٹھیک سے پڑھوں گی۔۔۔او ہاں،،یہ مت سمجھیے گا کہ باقی کہہ کر میں نے خود کو ذہین کہا ہے :lol:
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top