ذہانت آزمایئے

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

توقیر

محفلین
.
آپ ایک دیوار کے پاس کھڑے ہیں۔ آپ کے ہاتھ میں دوگلاس کےجگ ہیں۔ ایک جگ میں 3 کپ پانی بھرا جا سکتا ہے۔دوسرے جگ میں 5 کپ پانی بھرا جا سکتا ہے۔

سوال: صرف ان دو جگوں کواسکو اسطرح سےاستعمال کریں کہ ایک جگ میں 4 کپ کے برابر پانی ہوجائے
.
 

شمشاد

لائبریرین
تین کپ والا بھر کے پانچ والے میں ڈال دیں۔ پھر تین کپ والا بھر کے پانچ میں ڈالیں تو دو کپ ڈلے گا، ایک کپ بچ جائے گا۔

اب پانچ والا خالی کر کے ایک کپ اس میں ڈال لیں اور پھر سے تین کپ والا بھر کے پانچ والے میں ڈالیں۔ ایک کپ اس میں پہلے ہی ہے، تین یہ تو یہ چار کپ ہو جائیں گے۔
 

توقیر

محفلین
.
یہ جواب صحیح ہے لیکن اس کے دو حل ہیں ۔
دوسرے جواب کو بتائیں۔

دوسرے جواب میں 5 کپ والا گلاس پہلے بھرا جاتا ہے
.
 

جیہ

لائبریرین
چھوڑیں دوسرا حل، میرا سوال سنیں:

جب سے یہ دنیا وجود میں آئ ہے تب سے لے کر قیامت تک ایک بھائ نے دوسرے بھائ پر جو سب سے بڑا احسان کیا ہے۔

1۔ وہ احسان کونسا تھا ؟
2۔ وہ احسان کس نے کیا؟
3۔وہ احسان کس پر کیا گیا؟
 

جیہ

لائبریرین
شاکر بھائ یہ ایک سنجیدہ سوال ہے۔
جواب سے معلوم ہوگا کہ یہ کتنا اہم سوال ہے
 

زیک

مسافر
جیہ نے کہا:
چھوڑیں دوسرا حل، میرا سوال سنیں:

جب سے یہ دنیا وجود میں آئ ہے تب سے لے کر قیامت تک ایک بھائ نے دوسرے بھائ پر جو سب سے بڑا احسان کیا ہے۔

1۔ وہ احسان کونسا تھا ؟
2۔ وہ احسان کس نے کیا؟
3۔وہ احسان کس پر کیا گیا؟

ہابیل اور قابیل کی بات تو نہیں ہو رہی؟
 

توقیر

محفلین
میں احسان کا مطلب یہ سمجھتا ہوں -

احسان سے مراد جب انسان محبت کرتا ہے تو وہ محبت اللہ تعالٰی کی راہ میں ہوتی ہے۔ جب وہ نفرت کرتا ہے تو وہ نفرت اللہ تعالٰی کی راہ میں ہوتی ہے ۔ جب وہ دینے سےاپنا ہاتھ روکتا ہے تو اللہ تعالٰی کی راہ میں ہوتا ہے۔ ایسے انسان (مومن) کا ایمان مکمل ہے۔

اس سوال کا جواب سورۃ مائدہ ( 27-32 ) میں ہے
 

شمشاد

لائبریرین
نثر میں تو کتابت کی غلطی چل جاتی ہے لیکن شعر میں کتابت کی غلطی سے شعر کا مفہوم ہی بدل جاتا ہے۔ ویسے آپ کے اطلاع کے لیے میں یہاں ماسٹر نہیں لگا ہوا۔ :wink: کیا خیال ہے
 

جیہ

لائبریرین
لگتا ہے میرے سوال کا جواب کسی کو نہیں آتا۔ چلو میں بتادیتی ہوں۔۔

اس سوال کا جواب سورۃ طٰہٰ میں ہے۔۔

جب کوہ طور پر موسٰی علیہ السلام کو نبوت ملی اور آپ کو حکم ہوا کہ فرعون کو اسلام کی دعوت دو تو موسٰی علیہ السلام نے اللہ سے درخواست کی میری زبان میں لکنت ہے تو میرے بھائ ہارون کو میرا وزیر بنا اور اس کو میرے کام میں شریک کرلے (یعنی ان کو بھی نبوت عطا فرما)۔ تاکہ وہ فرعون کئ دربار میں فصاحت سے آپ کا پیغام پہنچا سکے۔

اللہ نے موسٰی کی درخواست قبول کرلی اور یوں ہارون علیہ السلام ، موسی کی سفارش پر نبی بنے۔ اور نبوت ایک ایسی نعمت ہے جس سے بڑھ کر کوئ نعمت اس دنیا میں نہیں۔ تو اگر کسی کو کسی کی سفارش سے نبوت مل جائے تو یہ ایک ایسا احسان ہے جس کی عظمت کوئ انتہا نہیں ۔


اس وضاحت کے بعد جواب یوں بنتا ہے

1۔ وہ احسان کونسا تھا ؟ وہ احسان نبوت تھی
2۔ وہ احسان کس نے کیا؟ حضرت موسی علیہ السلام نے
3۔وہ احسان کس پر کیا گیا؟ حضرت ہارون علیہ السلام پر
 

قیصرانی

لائبریرین
جیہ نے کہا:
1۔ وہ احسان کونسا تھا ؟ وہ احسان نبوت تھی
2۔ وہ احسان کس نے کیا؟ حضرت موسی علیہ السلام نے
3۔وہ احسان کس پر کیا گیا؟ حضرت ہارون علیہ السلام پر
لیکن نبوت تو وہ چیز ہے جو صرف اللہ تعالٰی ہی دے سکتے ہیں نہ کہ انسان
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top