ذہین و فطین محفلین!

فرقان احمد

محفلین
ہمارے جی میں آیا کہ ایسے محفلین کی فہرست تیار کی جائے جن سے مکالمہ کرنا 'مشکل' ہے اور جو آپ کو لاجواب کرنے کا ہنر جانتے ہیں۔ اس فہرست میں نام کسی خاص ترتیب سے موجود نہ ہیں؛ بس جو نام ذہن میں آتے گئے، آپ کے سامنے رکھے جا رہے ہیں۔ اس فہرست میں یقینی طور پر کچھ اور ناموں کا اضافہ ہو گا؛ جو کہ ذہن میں آتے چلے جائیں گے۔ آپ بھی چاہیں تو ایسے محفلین کے نام یہاں درج کروا سکتے ہیں۔

محمد وارث زیک محمد سعد الف نظامی عثمان سید عمران محمد تابش صدیقی فاتح دوست ابن سعید نیرنگ خیال عبدالقیوم چوہدری
(ہم ان محفلین سے سے اکثر کے مداح ہیں، اس لیے اس فہرست سے منفی تاثر نہ لیا جائے؛ ارے بھئی ،تعریف ہی کی گئی ہو گی)

یقینی طور پر، اور بھی احباب ہوں گے تاہم یہ احباب ضرورت سے زیادہ ذہین و فطین ہیں اور اپنی غلط یا سچ بات کو درست تسلیم کروانے کے ہنر میں ماہر ہیں، اس لیے ان سے بات کرتے ہوئے دیگر محفلین کو ذرا محتاط رہنا ہو گا۔

بعض محفلین معطل ہوئے، ان کا اور جاسم صاحب کا تذکرہ یہاں بے محل ہے۔
 
فرقان احمد

محفلین
انتہائی شریف النفس محفلین کی فہرست الگ سے تیار ہو گی جن میں سے دو نام تو سامنے کے ہیں۔ محمداحمد سید عاطف علی؛ خیر یہ احباب اوپری فہرست میں بھی جگہ پا سکتے تھے۔

آج کل بعض نئے محفلین ہمیں متاثر کر رہے ہیں۔ ایک دو کا نام ہم لکھتے لکھتے رہ گئے۔
 
جاسم محمد

محفلین
بعض محفلین معطل ہوئے، ان کا اور جاسم صاحب کا تذکرہ یہاں بے محل ہے۔
تذکرہ نہ کرنے کا کہہ کر بھی تذکرہ کر گئے :)
میری نظر میں سید ذیشان محمد سعد زیک عرفان سعید ابن سعید فاتح اپنی اپنی فیلڈ میں پی ایچ ڈی و ماسٹرز کرنے کی وجہ سے ذہین ترین محفلین ہیں
 
عرفان سعید صاحب اور سید ذیشان ہماری فہرست میں ضرور شامل ہیں؛ بس لڑی بناتے ہوئے ان کے نام ذہن سے محو ہو گئے۔ یقینی طور پر، یہ دونوں شخصیات اس قابل ہیں کہ انہیں فہرست میں شامل کیا جاتا۔
 
جاسم محمد

محفلین
یقینی طور پر، اور بھی احباب ہوں گے تاہم یہ احباب ضرورت سے زیادہ ذہین و فطین ہیں اور اپنی غلط یا سچ بات کو درست تسلیم کروانے کے ہنر میں ماہر ہیں، اس لیے ان سے بات کرتے ہوئے دیگر محفلین کو ذرا محتاط رہنا ہو گا۔
ذہین و فطین کا یہ معیار کچھ عجیب سا لگ رہا ہے۔ ذہانت تو صحیح کو صحیح اور غلط کو غلط کہنے میں ہے بیشک کسی کو برا لگے یا اچھا۔ اپنی غلط بات بھی درست تسلیم کروا لینے کے فن کو غالبا چالاکی اور شاطرپن کہتے ہیں۔ اور یہ سیاست دانوں، جرنیلوں، صحافیوں اور مولویوں کا خاصہ ہے۔ :)
الحمدللّٰہ محفل پر اس کیٹیگری میں کوئی بھی موجود نہیں۔ :)
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
ہمارے جی میں آیا کہ ایسے محفلین کی فہرست تیار کی جائے جن سے مکالمہ کرنا 'مشکل' ہے اور جو آپ کو لاجواب کرنے کا ہنر جانتے ہیں۔ اس فہرست میں نام کسی خاص ترتیب سے موجود نہ ہیں؛ بس جو نام ذہن میں آتے گئے، آپ کے سامنے رکھے جا رہے ہیں۔ اس فہرست میں یقینی طور پر کچھ اور ناموں کا اضافہ ہو گا؛ جو کہ ذہن میں آتے چلے جائیں گے۔ آپ بھی چاہیں تو ایسے محفلین کے نام یہاں درج کروا سکتے ہیں۔

محمد وارث زیک محمد سعد الف نظامی عثمان سید عمران محمد تابش صدیقی فاتح دوست ابن سعید نیرنگ خیال عبدالقیوم چوہدری
(ہم ان محفلین سے سے اکثر کے مداح ہیں، اس لیے اس فہرست سے منفی تاثر نہ لیا جائے؛ ارے بھئی ،تعریف ہی کی گئی ہو گی)
اپنے ذہین و فطین ہونے کا اچھا ثبوت دے دیا ہے۔۔۔۔ وگرنہ آج محفل میں "کوچہ اٹھنگلاں" کی بنیاد اٹھا دی جاتی۔۔۔۔ :devil3:

اپنی غلط یا سچ بات کو درست تسلیم کروانے کے ہنر میں ماہر ہیں، اس لیے ان سے بات کرتے ہوئے دیگر محفلین کو ذرا محتاط رہنا ہو گا۔
یہ "غلط" والا لفظ فہرست میں موجود بقیہ افراد کے لیے ہوگا۔ ہم اور کبھی غلط کہیں۔ ایسا ممکن ہے بھلا۔۔۔۔ :devil:
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
انتہائی شریف النفس محفلین کی فہرست الگ سے تیار ہو گی جن میں سے دو نام تو سامنے کے ہیں۔ محمداحمد سید عاطف علی؛ خیر یہ احباب اوپری فہرست میں بھی جگہ پا سکتے تھے۔
محمداحمد بھائی کی غزلیہ داستان سن لینے کے بعد بھی اگر کوئی ان کی شرافت پر یقین رکھتا ہے، تو یقین رکھیے کہ ایسے یقین سے ہمارا یقین اٹھ چکا ہے۔ باقی رہے سید عاطف علی بھائی! تو وہ بھی اس لیے ہی شریف ہیں کہ ان کی کسی غزل کی تہیں ابھی ہم نے عوام کے سامنے نہیں کھولیں۔ :bighug::laugh:
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
میری نظر میں سید ذیشان محمد سعد زیک عرفان سعید ابن سعید فاتح اپنی اپنی فیلڈ میں پی ایچ ڈی و ماسٹرز کرنے کی وجہ سے ذہین ترین محفلین ہیں
ذہانت پرکھنے کا معیار پی ایچ ڈی۔۔۔ ساری دنیا کے مانے تانے ذہین لوگ بیک جنبش قلم ذہانت و فطانت کی قطار سے باہر کر کے اپنی "ذہانت و فطانت" پر مہر مت لگوائیں۔ خدا را کہہ دیں کہ یہ ایک سیاسی بیان ہے۔ :skull:
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
ذہانت تو صحیح کو صحیح اور غلط کو غلط کہنے میں ہے بیشک کسی کو برا لگے یا اچھا۔
آپ کےتبصرے سے میری ایک پرانی بات کی تصدیق ہوئی۔۔۔۔ پرانی تحریر سے ایک جملہ۔۔۔
دانائی کا معیار کیا ہوتا تھا۔ کس شخص کو دانا کہا جا سکتا اور کس کو نہیں۔ اس بات کا فیصلہ بھی وقت کے بیوقوف ہی کرتے تھے۔
 
فرقان احمد

محفلین
ذہین و فطین کا یہ معیار کچھ عجیب سا لگ رہا ہے۔ ذہانت تو صحیح کو صحیح اور غلط کو غلط کہنے میں ہے بیشک کسی کو برا لگے یا اچھا۔ اپنی غلط بات بھی درست تسلیم کروا لینے کے فن کو غالبا چالاکی اور شاطرپن کہتے ہیں۔ اور یہ سیاست دانوں، جرنیلوں، صحافیوں اور مولویوں کا خاصہ ہے۔ :)
الحمدللّٰہ محفل پر اس کیٹیگری میں کوئی بھی موجود نہیں۔ :)
ہم سے کیوں سچ سننا یا سنوانا چاہتے ہیں؟ ہم نے جو کہنا تھا، کہہ دیا۔
 
Top