ذہین و فطین محفلین!

سید عاطف علی

لائبریرین
جن دیگر ذہین و فطین محفلین کے لفافے ہمیں بروقت نہ مل سکے، ان کا نام ہم بعدازاں شامل کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔
اس کا مطلب ہے دھاگے سے بے فکر ہو جاؤں ۔
میں نین کو ذاتی مراسلے میں کچھ کہنے ہی والا تھا اور ساتھ ساتھ سوچ رہا تھا کہ نین سے تعلقات تو ہمیشہ اچھے ہی رہے ہیں پھر بھی اپنی عزت اپنے ہاتھ احتیاط لازم !
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
میں نین کو ذاتی مراسلے میں کچھ کہنے ہی والا تھا اور ساتھ ساتھ سوچ رہا تھا کہ نین سے تعلقات تو ہمیشہ اچھے ہی رہے ہیں پھر بھی اپنی عزت اپنے ہاتھ احتیاط لازم !
ابھی تو دھاگا شروع ہوا ہے۔ ابھی تو آپ کا نام ذہین لوگوں کی فہرست میں ہم نے بھی لکھنا ہے۔ اور وہ بھی وجوہات کے ساتھ۔۔۔۔ :bighug::devil3:
 

جاسم محمد

محفلین
موصوف کی کل جائیداد میں سواری کے نام پر ایک سائیکل کے سوا کچھ نہیں ہے۔ اس حقیقت کے یہاں پر عینی شاہدین بھی موجود ہیں۔
نیب کا ایک کیس آپ پر بھی بنتا ہے۔
بالکل۔ موصوف کے پاس آصف اثر کی بند ڈبہ دور بین بھی موجود ہے۔ سیدھا سیدھا آمدن سے زائد اثاثوں اور منی لانڈرنگ کا کیس بنتا ہے۔
 

عرفان سعید

محفلین
تذکرہ نہ کرنے کا کہہ کر بھی تذکرہ کر گئے :)
میری نظر میں سید ذیشان محمد سعد زیک عرفان سعید ابن سعید فاتح اپنی اپنی فیلڈ میں پی ایچ ڈی و ماسٹرز کرنے کی وجہ سے ذہین ترین محفلین ہیں

عرفان سعید صاحب اور سید ذیشان ہماری فہرست میں ضرور شامل ہیں؛ بس لڑی بناتے ہوئے ان کے نام ذہن سے محو ہو گئے۔ یقینی طور پر، یہ دونوں شخصیات اس قابل ہیں کہ انہیں فہرست میں شامل کیا جاتا۔
بالکل شامل نہ کریں۔
جاسم نے خواہ مخواہ اس فہرست میں گھسیڑا۔
اس لڑی کے بعد عبقری محفلین کی لڑی کے واحد امیدوار ہم ہی ہیں۔
:)
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
مرزا نے مجھیاں چَرائی ہوتیں تو اس کی عقل یوں گھاس چرنے نہیں جاتی۔:)
بھینس پر آپ کی تحقیق غور طلب ہے۔ بھینس چرانے سے انسان کی عقل گھاس نہیں چرتی۔ یہ نتیجہ بھی غور طلب ہے۔ مجھے لگتا ہے جلد یا بدیر مجھے آپ کے ہاتھ پر بیعت کرنی ہوگی۔
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
شاعر نے تو انکساری ہی دکھائی ہو گی۔ مجھ سے ملنے کے بعد اکثر لوگ یہی کہتے پائے گئے ہیں کہ ٹھیک ہی تو کہتا تھا۔
ہم نے کب ایسا کہا۔۔۔ کئی ایک ملاقاتیں تو ہم سے بھی ہیں آپ کی۔ :p دس اور باتیں کہی ہوں گی مگر یہ نہ کہا ہوگا۔ :tongue:
 
Top