راجو اور انارکلی

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
نازوں سے پالا۔۔۔ اور رخصت کر دیا پرایا دھن سمجھ کر۔

"دھیاں دا دھن پرایا وے بابلا " جیسے
آپ نے بندریا کو تو رخصت کیا کیونکہ اسے تو رخصت ہونا ہی تھا لیکن آپ نے بندر کو بھی کسی کا گھر داماد بنا دیا
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
آپ نے بندریا کو تو رخصت کیا کیونکہ اسے تو رخصت ہونا ہی تھا لیکن آپ نے بندر کو بھی کسی کا گھر داماد بنا دیا
وہ کیا ہے روؤف بھائی کہ انار کلی کو اکیلے ہی رخصت کر دیتے لیکن راجو نے جو راگ الاپنا شروع کیا " تو جو نہیں ہے تو کچھ بھی نہیں ہے"
ساتھ نہ بھیجتے تو ظالم کہلاتے۔ ہم ظالم سماج نہیں کہلوانا چاہتے تھے۔ ویسے اندر کی بات ایک اور بھی ہے
کر بھلا ہو گا بھلا !!!
 
میم الف

محفلین
ماشاءاللہ
بہت شریف النفس ہیں آپ کے راجو اور انارکلی
ابتدائی ویڈیوز سے یہی لگا
اگرچہ ہم جانتے ہیں شریف النفسی سے شریر النفسی غالبا بہت بعید نہیں برائے مانکی
پہلی ویڈیو دیکھی تو لگا راجو اور انارکلی نے سفید ہیڈفون پہنے ہیں :headphone:
پھر کھلا کہ بنانے والے کی صناعی ہے
مزید برآں نام راجو اور انارکلی رکھے ہیں آپ نے
شہزادہ سلیم عالم ارواح میں رنجیدہ ہوتے ہوں گے
 
راجو اور انار کلی کی رخصتی تو آپ نے کردی کبھی پتا بھی کیا ہے کہ اب کس حال میں ہیں آپ کے نازوں سے پالے
کہیں روایتی سسرال ہی نہ مل گیا ہو انہیں
 
ہاں جی درست کہا آپ نے۔۔ واقعی شریف بھی اور بہت شرارتی بھی۔
بہت لاڈ اٹھواتے تھے، اتنی سمجھ تھی انھیں۔
صبح ناشتہ کے لئے تو انھیں جیسے ضد تھی کہ اپنے ہاتھوں کھلایا جائے۔ اور بچوں جیسے ایک سائیڈ سے دوسری سائیڈ بھاگتے تھے۔
سلیم شہزادہ کی رنجیدگی کا تو ہم نے سوچا ہی نہیں تھا۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
راجو اور انار کلی کی رخصتی تو آپ نے کردی کبھی پتا بھی کیا ہے کہ اب کس حال میں ہیں آپ کے نازوں سے پالے
کہیں روایتی سسرال ہی نہ مل گیا ہو انہیں
یہ تو دل دہلانے والی باتیں ہیں۔۔۔ اللہ پاک حفاظت سے رکھیں انھیں۔ وہاں ان کے جیسے دو اور بھی ہیں۔ یقیناً خوش ہی ہوں گے۔

نہیں اب پتہ نہیں کیا۔ صرف یادوں میں بچایا ہے۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
آپ تو روایتی میکہ بن گئیں کہ انارکلی بیاہ دی تو اب اس کے سسرال کا پانی بھی حرام ہے
:rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:

اس بات کو یوں سمجھ لیجئیے
ہم نے ان دونوں کو "عاق " کر دیا ہے۔ بھرپور دعائیں یقیناً ابھی بھی ان کے لئے ہیں لیکن ہم کسی بھی طرح کا رابطہ یا خبر رکھنا ہی نہیں چاہتے۔ مزید کچھ وڈیوز ہیں، شئیر کر دیں گے وہ۔
 
ہاں جی اب تو وہ سسرال کے رحم و کرم پر ہیں اللہ سسرالیوں کے دل ہی موم کردے
 
Top