انٹرویو رانا بھائی سے انٹرویو

شزہ مغل

محفلین
ابھی محفل پر لاگن ہوا تو پتہ چلا کہ انٹرویو شروع بھی ہوچکا ہے اور ہمیں خبر ہی نہیں۔:)
ہم نے تو سوچا تھا کہ بات ٹل گئی پھر اتنے جھمیلوں میں نور بہنا کو کہاں یاد رہے گا لیکن نور بہنا تو دُھن کی پکی ہیں بھئی۔:)
اب دھاگہ کھُل ہی چکا ہے تو پھر اللہ کا نام لے کر شروع کرتے ہیں۔ ابھی تو سوالات بھی نہیں پڑھے کہ دو منٹ بعد لائٹ جانے والی ہے۔ اب صبح ملتے ہیں انشاء اللہ۔:)
نور سعدیہ شیخ آپی رانا بھائی تو پھر بھاگ نکلے
 
شزہ مغل

محفلین
رانا بھیا یہ تو کوئی اچھی بات نہ ہوئی ناں۔۔۔۔۔
آپ نے تو ایک کیا آدھے سوال کا بھی جواب دینا مناسب نہ سمجھا۔ دو منٹ میں پہلے سوال کے پہلے حصے کا جواب تو ممکن تھا۔
 
شزہ مغل

محفلین
پاکستان والوں کے پاس یہ زبردست بہانہ ہے۔ بات کوئی بھی ہو الزام لوڈشیڈنگ کو دیا جا سکتا ہے۔
پاکستان والے ہی نہیں تمام انسان الزام کسی اور ہی کو دیتے ہیں۔ اور جو کسی اور کو نہیں دیتے ان کو کوئی اور دے دیتا ہے۔
 
رانا بھائی کے علاقے میں واپڈا والوں کا ٹرانسفارمر چوری ہو گیا ہے انہوں نے پوری رات اندھیرے میں کاٹنی ہے سو مجبوری ہے:p
اب یہ مت پوچھنا ٹرانسفارمر کس نے چوری کیا ہے ورنہ مجھے یہ راز بھی افشاں کرنا پڑے گا :rollingonthefloor:
 
عجب تجسس میں ڈال دیا آپ نے تو۔
راز افشاں کر ہی دیجیئے ورنہ تمام رات نیند نہیں آنے کی
 
شزہ مغل

محفلین
رانا بھیا میں نے قطعاََ چوری کی ترغیب نہیں دی تھی آپ کو۔ آپ نے یہ کیا کر دیا۔ اب تمام محفلین مجھ پر شک کریں گے کہ شاید میرے اکسانے پر آپ نے ایسا کیا۔
 
آخری تدوین:

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
:)
ادھر سب کے سب با وضو ہو کے بیٹھ گئے ہیں ادھر رانا بھائی کی بتی چلی گئی۔ حوصلہ رکھیں جوابات بھی آئیں گے، رانا بھائی کو وقت بھی تو لگے گا کچھ جوابات لکھنے میں۔
 
شزہ مغل

محفلین
جو حکمران گرمیوں میں ہوتے ہیں بدقسمتی سے سردیوں میں بھی وہی حکمران ہوتے ہیں۔
جناب عوام بھی تبدیل نہیں ہوتی۔ ہم جیسی لاپرواہ عوام بھی اپنی سوچ اور عادات نہ سردیوں میں بدلتی ہے نہ گرمیوں میں
 
آخری تدوین:

شزہ مغل

محفلین
آپی آپ الیکشن میں کھڑی ہو جائیں میرے قیمتی وٹ کی حقدار آپ ہی ہوں گی
:p
جی اور اقتدار میں آنے کے بعد یہی ووٹر آپ کو بھی انہی الفاظ سے یاد کرے گی جن سے موجودہ حکمرانوں کو یاد کرتی ہے۔
ارے بابا ہمیں حکمران نہیں بدلنے عوام کی سوچ کو مثبت اور تعلیم یافتہ بنانا ہے۔ حکمران خود ہی تبدیل ہو جائیں گے۔
 
فاتح

لائبریرین
رانا بھیا یہ تو کوئی اچھی بات نہ ہوئی ناں۔۔۔۔۔
آپ نے تو ایک کیا آدھے سوال کا بھی جواب دینا مناسب نہ سمجھا۔ دو منٹ میں پہلے سوال کے پہلے حصے کا جواب تو ممکن تھا۔
اور مجھے سب سے بڑا اعتراض پہلے سوال پر ہی تھا کہ اس کے بعد کوئی بھی رانا بھائی کے بینک فون کر کے خود کو رانا کے طور پر متعارف کروا سکتا ہے۔ شناختی سوالات اسی نوعیت کے ہوتے ہیں۔ :)
اور ایک مرتبہ بینک کو یقین دلا دیا کہ فون کے دوسری جانب رانا صاحب ہی ہیں تو اس کے بعد اکاؤنٹ میں رقم کی تفصیل، ٹرانزیکشنز کی تفصیل بلکہ بعض اوقات آن لائن بینکنگ کے پاس ورڈز وغیرہ کا بھی پتا چلایا جا سکتا ہے اور اکاؤنٹ سے رقم نکالی جا سکتی ہے
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
جناب عوام بھی تبدیل نہیں ہوتی۔ ہم جیسی لاپرواہ عوام بھی اپنی سوچ اور عادات نہ سردیوں میں بدلتی ہے نہ گرمیوں میں

کچھ کچھ تو ضرور بدلتی ہے، گرمیوں میں سب سردیوں کو اچھا کہتے ہیں اور سردیوں میں گرمیاں اچھی لگ رہی ہوتی ہیں!
 
Top