انٹرویو رانا بھائی سے انٹرویو

شزہ مغل

محفلین
اچھا اب محفل سے برخاست چاہتی ہوں کیونکہ صبح جاگنے میں دشواری ہوتی ہے دیر سے سونے سے۔ اللہ حافظ۔ السلام علیکم
 
الٰہی خیر :)
رانا بھائی کو پہلے ہی اکیس سوالات کے مقدمات کا سامنا ہے :)
مجھے یقین ہے جو جو الزامات میرا مطلب ہے سوالات نور سعدیہ شیخ نے رانا بھائی پر لگائے ہیں وہ ان کا تسلی بخش جواب دے کر صاف بچ نکلیں گے۔
میرا سوالات تو رانا بھائی کو پتا ہے کیسے ہونے ہیں مثال کے طور پر
اینڈروئیڈ کا ایسا کون سا فنکشن ہے جو آئی فون والوں نے کاپی کیا ہے؟
اگر ٹیلیفون بیٹری 20 فیصد ہو اور آپ کو 10 گھنٹے تک چارجنگ کی سہولت نا دی جائے تو آپ کیسے گزار کریں گے؟:rollingonthefloor:
 

نایاب

لائبریرین
اور مجھے سب سے بڑا اعتراض پہلے سوال پر ہی تھا کہ اس کے بعد کوئی بھی رانا بھائی کے بینک فون کر کے خود کو رانا کے طور پر متعارف کروا سکتا ہے۔ شناختی سوالات اسی نوعیت کے ہوتے ہیں۔ :)
اور ایک مرتبہ بینک کو یقین دلا دیا کہ فون کے دوسری جانب رانا صاحب ہی ہیں تو اس کے بعد اکاؤنٹ میں رقم کی تفصیل، ٹرانزیکشنز کی تفصیل بلکہ بعض اوقات آن لائن بینکنگ کے پاس ورڈز وغیرہ کا بھی پتا چلایا جا سکتا ہے اور اکاؤنٹ سے رقم نکالی جا سکتی ہے


ہہہہہہہہہہہہہ
رانا بھائی کو ڈرانے کی اچھی مگر ناکام کوشش
رانا بھائی آپ کا اعتراض پڑھنے سے پہلے ہی یہ نوٹ پڑھ چکے ہوں ۔
اور کوئی سیاسی جواب سوچ چکے ہوں گے ۔ جس سے انہیں شناخت بارے کسی مسلے کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔

نوٹ کوئی سوال لازمی نہیں ہے ، جس سوال کو چاہیں اس کاجواب دے دیں ۔ کسی سوال کا جواب نہ دینے پر کوئی نمبر نہیں کٹیں گے ۔۔۔۔
بہت دعائیں
 

فاتح

لائبریرین
میرا سوالات تو رانا بھائی کو پتا ہے کیسے ہونے ہیں مثال کے طور پر
اینڈروئیڈ کا ایسا کون سا فنکشن ہے جو آئی فون والوں نے کاپی کیا ہے؟
سوال ہی انتہائی غلط ہے۔۔۔ سوال یہ بنتا ہے کہ
اینڈروئیڈ کا ایسا کون کون سا فنکشن ہے جو ابھی تک آئی فون والوں نے کاپی نہیں کیا ہے؟
اور اس نوٹ کے ساتھ ہونا چاہیے کہ
۔۔۔۔
اس کے جواب کے لیے arifkarim سے مدد طلب کی جا سکتی ہے۔
 
سوال ہی انتہائی غلط ہے۔۔۔ سوال یہ بنتا ہے کہ
اینڈروئیڈ کا ایسا کون کون سا فنکشن ہے جو ابھی تک آئی فون والوں نے کاپی نہیں کیا ہے؟
اور اس نوٹ کے ساتھ ہونا چاہیے کہ
۔۔۔۔
اس کے جواب کے لیے arifkarim سے مدد طلب کی جا سکتی ہے۔
ہاہاہاہا اللہ بھائی آپ کا جواب پڑھ کر اتنی زور سے قہقہہ نکلا کہ میرا پتر ڈر گیا سوتا ہوا :rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::laugh::laugh::laugh:
 
آخری تدوین:

رانا

محفلین
یہ آنکھ مچولی سردیوں میں ہی قائم رہتی ہے؟
جی ہاں۔ سردیوں میں صرف اتنی سہولت ملتی ہے کہ اتوار کو دن میں لائٹ نہیں جاتی۔ البتہ رات والی اپنے ٹائم پر ہی جاتی ہے۔:) یہ صورت حال ہر گزرتے سال کے ساتھ خراب ہی ہوتی جارہی ہے۔ چار سال پہلے تک عام دنوں میں اگر دو گھنٹے لائٹ جاتی تھی تو سردیوں میں ڈیڑھ گھنٹہ جاتی تھی اور اتوار کو کھلی چھٹی۔ لیکن پھر اگلے سالوں میں لائٹ جانے کا دورانیہ سردیوں اور گرمیوں میں ایک جیسا ہی ہوگیا اور اتوار کو چھٹی ملنے لگی۔ اب اس سال سے یہ دیکھا ہے کہ سردیوں میں اتوار کو صرف دن میں لائٹ نہیں جاتی البتہ رات والی لائٹ کو نہیں بخشا۔ یہی حال رہا تو شائد اگلے سال اتوار کی یہ دو وقت کی سہولت بھی بند ہوجائے۔
 

رانا

محفلین
پاکستان والوں کے پاس یہ زبردست بہانہ ہے۔ بات کوئی بھی ہو الزام لوڈشیڈنگ کو دیا جا سکتا ہے۔
نہیں زیک بھائی یہ واقعی حقیقت ہے۔:) اگر کوئی میری محفل کی لاگن ہسٹری گذشتہ دو ماہ کی نکالے تو حیران ہوگا کہ یہ بندہ ٹھیک دس بجے لاگ آوٹ کرجاتا ہے بڑا وقت کا پابند ہے۔ جب کہ حقیقت یہ ہے کہ لاگ آوٹ ہوتا نہیں بلکہ کروایا جاتا ہوں کے الیکٹرک کی بدولت۔:)
 

رانا

محفلین
نور بہنا کا بھی جواب نہیں۔ تالاب میں دھکا دے کر کنارے سے کہتی ہیں بھیا اب بہن کا مان رکھ لیجئے گا۔:p
نور بہنا آپ نے سوالات پر نمبر تو صرف 21 تک ڈالے ہیں لیکن ایک ایک نمبر میں خود اتنے سوالات ہیں کہ ہمیں اپنی اسکول کی وہ مِس یاد آگئیں جن کے متعلق ہم سمجھتے تھے کہ ہم بچوں پر ظلم کرتی ہیں۔:) کہ دو دو تین تین سوالات کو ملا کر ایک سوال بناتی تھیں اور ہمیں غصہ اس بات پر آتا تھا کہ جتنے جواب ہم نے رٹے ہوئے ہوتے تھے ان میں سے کسی کا کوئی ٹکڑا کسی سوال میں مل رہا ہے تو دوسرا کسی اور سوال میں۔ یوں کوئی سوال بھی ہمارا مکمل نہ ہوپاتا۔:p
چلیں ترتیب سے ہی شروع کرتے ہیں۔
 

رانا

محفلین
1.
آپ کا مکمل نام ،
یہ لاریب بہنا سے پوچھ لیں انہیں معلوم ہے مراسلہ نمبر 8۔:)
جائے پیدائش
پسرور، سیالکوٹ
اور تاریخء پیدایش ۔
6 جولائی۔ آپ نے سن پیدائش نہیں پوچھا اور بڑے کہتے ہیں اتنا ہی جواب دو جتنا پوچھا جائے۔:) سوال کی تدوین کی اجازت نہیں کہ یہ بھی بڑوں کا ہی فرمان ہے۔:):)
سوالات میں تدوین کرنے اور بال کی کھال اتارنے یعنی جوابات میں سے سوالات بنانے کی اجازت نہیں۔ ;)
آپ کتنے فیملی ممبرز ہیں
تین بھائی اور تین بہنیں
اور ان میں آپ کا نمبر۔
مجھ سے بڑی ایک بہن ہیں لیکن اپنے آپ کو مجھ سے چھوٹا سمجھتی ہیں۔:) اس طرح ہم ازخود پہلے نمبر پر فائز ہوگئے۔:)
گھر میں کس نام سے پکاراجاتا ہے؟۔
بڑی بہن اور مجھ سے چھوٹی بہن تو نام سے پکارتی ہیں۔ ان سے چھوٹا بھائی اور بہن مجھ سے پنجابی میں بات کرتے ہیں تو "پائین" کہتے ہیں۔ سب سے چھوٹا بھائی مجھ سے اردو میں مخاطب ہوتا ہے اور "بھائی" کہتا ہے۔:)
آپ کی تعلیمی قابلیت کتنی ہے؟
ایم سی ایس۔
 

رانا

محفلین
2.
بچپن میں کیا سوچ کر سکول جاتے تھے ۔ ؟
گال پر پڑنے والے ممکنہ تھپڑ کا سوچ کر۔:)
کیا پڑھتے تھے ۔
انسپکٹر جمشید اور انسپکٹر کامران مرزا:)
اور مستقبل بارے کیاارادے تھے ۔؟
ان انسپکٹروں نے مستقبل کے بارے میں سوچنے کا موقع ہی کہاں دیا۔ اس سے پہلے ٹارزن اور شہزادوں شہزادیوں نے مصروف رکھا۔:)
مستقبل بارے جو خیالی پلاؤ پکائے وہ کہاں تک حقیقت بنے ۔؟
کوئی ایک بھی حقیقت نہیں بنا۔
3.کوئی ایسا کام جس پر فخر ہو؟ کوئی ایسی شرارت جس پرندامت ہو ۔ کوئی شرارت ایسی جو کرنے کا دل ہو مگر کر نہ پائے ہوں ۔ ؟.
نہ تو ایسا قابل فخر کام اب تک کیا ہے۔ نہ ہی کوئی قابل ندامت شرارت۔ بلکہ بچپن میں جن شرارتوں کو قابل ندامت سمجھ کر پچھتاتے تھے اب سوچتے ہیں تو خیال آتا ہے کہ عبث پچھتائے تھے۔ جن شرارتوں کا موڈ تھا وہ سب ہی کرگزرتے تھے کسی نہ کسی کے ساتھ۔:)
 

نور وجدان

لائبریرین
اور مستقبل بارے کیاارادے تھے ۔؟
ان انسپکٹروں نے مستقبل کے بارے میں سوچنے کا موقع ہی کہاں دیا۔ اس سے پہلے ٹارزن اور شہزادوں شہزادیوں نے مصروف رکھا۔:)
مستقبل بارے جو خیالی پلاؤ پکائے وہ کہاں تک حقیقت بنے ۔؟
کوئی ایک بھی حقیقت نہیں بنا۔
3.کوئی ایسا کام جس پر فخر ہو؟ کوئی ایسی شرارت جس پرندامت ہو ۔ کوئی شرارت ایسی جو کرنے کا دل ہو مگر کر نہ پائے ہوں ۔ ؟.
نہ تو ایسا قابل فخر کام اب تک کیا ہے۔ نہ ہی کوئی قابل ندامت شرارت
۔ بلکہ بچپن میں جن شرارتوں کو قابل ندامت سمجھ کر پچھتاتے تھے اب سوچتے ہیں تو خیال آتا ہے کہ عبث پچھتائے تھے۔ جن شرارتوں کا موڈ تھا وہ سب ہی کرگزرتے تھے کسی نہ کسی کے ساتھ۔:)

چیٹنگ نہیں چلنے والی جناب :)
یعنی کہ آپ تخیلاتی بندے تھے انسپکٹر بننے کو دل نہیں کرتا تھا آپ کا ؟ رانا بھائی بے ایمانی نہیں چلنے والی
خیالی پلاؤ کا بتائیں تو سہی کیا پکایا کرتے تھے ۔۔سیاسی جواب سے گریز کیا جائے
ایک طرف آپ کو کسی شرارت پر ندامت نہیں ہے دوسری طرف بچپن کی شرارتوں کا ذکر ہے جن پر نادم بھی ہیں ۔۔:)
 

رانا

محفلین
چیٹنگ نہیں چلنے والی جناب :)
یعنی کہ آپ تخیلاتی بندے تھے انسپکٹر بننے کو دل نہیں کرتا تھا آپ کا ؟ رانا بھائی بے ایمانی نہیں چلنے والی
خیالی پلاؤ کا بتائیں تو سہی کیا پکایا کرتے تھے ۔۔سیاسی جواب سے گریز کیا جائے
ایک طرف آپ کو کسی شرارت پر ندامت نہیں ہے دوسری طرف بچپن کی شرارتوں کا ذکر ہے جن پر نادم بھی ہیں ۔۔:)
بھئی آپ تو نفسیات دان بھی لگتی ہیں۔ چلیں مان لیتے ہیں کہ انسپکٹر بننے کو بھی دل کرتا تھا اور کرکٹر بننے کو بھی اور پتہ نہیں کیا کیا۔:p
خیالی پلاؤ ہمارے کچھ اس قسم کے ہوتے تھے کہ بیٹسمین نے اونچا شاٹ لگایا گیند لیکن ہم نے ہائی جمپ لگا کر گیند کو جالیا۔:p ایک خیالی پلاؤ اس طرح کا بھی تھا کہ سائنسدان بننا ہے اسی لئے انٹر کے بعد دوست احباب این ای ڈی کا ذکر کرتے تھے اور ہم کہتے تھے کہ نہیں بھئی این ای ڈی میں تو بندہ انجنیر بنتا ہے اس لئے ہم این ای ڈی نہیں جائیں گے بلکہ بی ایس سی میں داخلہ لیں گے۔ نتیجہ یہ نکلا کہ انجنیرنگ سے بھاگ کر سائنسدان بننے کی خواہش میں بی ایس سی میں داخلہ لیا اور سائنسدان تو نہ بن سکے البتہ آج سافٹ انجبئیر بنے بیٹھے ہیں۔:)
بچپن کی شرارت پر ندامت کا بتایا تو ہے کہ بچپن میں ہوتی تھی اب نہیں۔:)
 

رانا

محفلین
4 ۔ آج کے زمانے میں دو لفظ بہت عام ہیں اک محبت اور دوسرا دوستی ۔ آپ ان میں کیا فرق سمجھتے ہیں ۔ ؟
محبت بلا تخصیص سب سے کرنی چاہئے۔ جب آپ کو جواب میں بھی محبت ملتی ہے تو پھر اس دو طرفہ محبت کے ملاپ سے ایک جوہر پیدا ہوتا ہے جس کی پرورش دونوں طرف سے اگر پورے اخلاص اور دیانت داری سے کی جائے تو وہ جوہر اپنے عروج پر پہنچتا ہے اور تب اس کا نام دوستی رکھا جاتا ہے۔ اور پھر یہ ایک ایسا جوہر ہوجاتا ہے کہ جس کے لئے کہنا نہیں پڑتا کہ اس کی قدرکرو بلکہ جس طرح کسی کو آپ سونا یا ہیرا دیں تو بنا آپ کے کہے اگلا شخص سمجھ جاتا ہے کہ اس کی کیا قدر کرنی چاہے اور خود ہی اس کی حفاظت کرتا ہے اسی طرح محبت کی چھلنی سے گزرنے والی دوستی کی قدر خود بخود ہی طرفین کے دلوں میں رچ بس جاتی ہے کہ دونوں نے اپنے اخلاص سے اسکی پرورش کی ہوتی ہے اسکی قدر ان سے بہتر کوئی اور جان ہی نہیں سکتا۔
 
Top