انٹرویو رانا بھائی سے انٹرویو

رانا

محفلین
5۔ وہ کون سی ہستی ہے جس کےلئیے آپ کچھ بھی کرسکتے ہیں؟
میرے لئے تو ایسی تو ایک ہی ہستی ہے اس زمین پر اور وہ ہیں ہمارے پیارےامام جماعت احمدیہ حضرت مرزا مسرور احمد صاحب ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز۔ کہ جن کے ایک اشارے پر میں اپنا سب کچھ قربان کرسکتا ہوں۔

6.اگر آپ کو موقع دیا جائے کہ آپ اپنا نام رکھیں تو کیانام رکھیں گے؟
مجھے اپنا موجودہ نام ہی بہت پسند ہے کیونکہ یہ بھی ہمارے جماعت کے تیسرے خلیفہ حضرت مرزا ناصر احمد صاحب رحمہ اللہ تعالیٰ نے رکھا تھا۔ میرے والد صاحب نے میری پیدائش سے پہلے ہی غالبا خط لکھ دیا تھا حضور کی خدمت میں میرے نام کے لئے تو وہاں سے بروقت جواب بھی موصول ہوگیا تھا۔
دوسرا میرا نام اللہ کے فضل سے ویسے بھی بہت اچھا ہے۔ اس حوالے سے ایک واقعہ یاد آگیا۔ فرسٹ ائیر میں کیمسٹری کے پریکٹکل سال کے شروع میں ہی کچھ اٹینڈ کئے تھے اس کے بعد پورا سال پریکٹکل لیب سے غیر حاضر رہا۔ امتحان سے چند دن پہلے ایک دوست سے کیمسٹری کا جرنل لیا اور پورے سال کے پریکٹکل ایک ساتھ اپنے جرنل میں چھاپے اور کیمسٹری کی ٹیچر کے پاس سائن کرانے لے گیا۔ انہوں جو اس نئے نویلے جرنل کو دیکھا جو پورے سال کی غیرحاضری کے بعد آج اچانک ان کے سامنے آبراجمان ہوا تھا تو پہلے صفحے پر ہمارا نام دیکھ کر کہنے لگیں کہ نام تو اتنا پیارا ہے اور حرکتیں دیکھو اپنی۔:)

گھر والوں نے سودا سلف کی لسٹ پکڑا دی ہے اب کچھ دیر بعد حاضر ہوتا ہوں۔:)
 
نور وجدان

لائبریرین
:p
نور بہنا آپ نے سوالات پر نمبر تو صرف 21 تک ڈالے ہیں لیکن ایک ایک نمبر میں خود اتنے سوالات ہیں کہ ہمیں اپنی اسکول کی وہ مِس یاد آگئیں جن کے متعلق ہم سمجھتے تھے کہ ہم بچوں پر ظلم کرتی ہیں۔:) :p
چلیں ترتیب سے ہی شروع کرتے ہیں۔
آج کے دن ''بم '' دھماکہ ہوا ہے اور آج کے دن ٹیچر بھی یاد آگئی ہے ۔۔ یا تو آپ بہت شرارتی تھے یا پھر ہونہار لائق فائق طالب علم ؟
clear.png

6 جولائی۔ آپ نے سن پیدائش نہیں پوچھا اور بڑے کہتے ہیں اتنا ہی جواب دو جتنا پوچھا جائے۔:) سوال کی تدوین کی اجازت نہیں کہ یہ بھی بڑوں کا ہی فرمان ہے۔:):)
فاتح بھائی کو بڑا بنا کے اپنے طرف ملانے کی سازش قطعا کامیاب ثابت نہیں ہو پائے گی ۔۔۔ :) :) :)
4 ۔ آج کے زمانے میں دو لفظ بہت عام ہیں اک محبت اور دوسرا دوستی ۔ آپ ان میں کیا فرق سمجھتے ہیں ۔ ؟
محبت بلا تخصیص سب سے کرنی چاہئے۔ جب آپ کو جواب میں بھی محبت ملتی ہے تو پھر اس دو طرفہ محبت کے ملاپ سے ایک جوہر پیدا ہوتا ہے جس کی پرورش دونوں طرف سے اگر پورے اخلاص اور دیانت داری سے کی جائے تو وہ جوہر اپنے عروج پر پہنچتا ہے اور تب اس کا نام دوستی رکھا جاتا ہے۔ اور پھر یہ ایک ایسا جوہر ہوجاتا ہے کہ جس کے لئے کہنا نہیں پڑتا کہ اس کی قدرکرو بلکہ جس طرح کسی کو آپ سونا یا ہیرا دیں تو بنا آپ کے کہے اگلا شخص سمجھ جاتا ہے کہ اس کی کیا قدر کرنی چاہے اور خود ہی اس کی حفاظت کرتا ہے اسی طرح محبت کی چھلنی سے گزرنے والی دوستی کی قدر خود بخود ہی طرفین کے دلوں میں رچ بس جاتی ہے کہ دونوں نے اپنے اخلاص سے اسکی پرورش کی ہوتی ہے اسکی قدر ان سے بہتر کوئی اور جان ہی نہیں سکتا۔

اگر دوستی سونا اور ہیرا دونوں میں شُمار کی جاتی ہے تو سونا پگھل کے کندن ہوجاتا ہے جبکہ ہیرا ٹوٹ جاتا ہے ۔۔:) :) :)
5۔ وہ کون سی ہستی ہے جس کےلئیے آپ کچھ بھی کرسکتے ہیں؟
میرے لئے تو ایسی تو ایک ہی ہستی ہے اس زمین پر اور وہ ہیں ہمارے پیارےامام جماعت احمدیہ حضرت مرزا مسرور احمد صاحب ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز۔ کہ جن کے ایک اشارے پر میں اپنا سب کچھ قربان کرسکتا ہوں۔
6.اگر آپ کو موقع دیا جائے کہ آپ اپنا نام رکھیں تو کیانام رکھیں گے؟
مجھے اپنا موجودہ نام ہی بہت پسند ہے کیونکہ یہ بھی ہمارے جماعت کے تیسرے خلیفہ حضرت مرزا ناصر احمد صاحب رحمہ اللہ تعالیٰ نے رکھا تھا۔ میرے والد صاحب نے میری پیدائش سے پہلے ہی غالبا خط لکھ دیا تھا حضور کی خدمت میں میرے نام کے لئے تو وہاں سے بروقت جواب بھی موصول ہوگیا تھا۔
دوسرا میرا نام اللہ کے فضل سے ویسے بھی بہت اچھا ہے۔ اس حوالے سے ایک واقعہ یاد آگیا۔ فرسٹ ائیر میں کیمسٹری کے پریکٹکل سال کے شروع میں ہی کچھ اٹینڈ کئے تھے اس کے بعد پورا سال پریکٹکل لیب سے غیر حاضر رہا۔ امتحان سے چند دن پہلے ایک دوست سے کیمسٹری کا جرنل لیا اور پورے سال کے پریکٹکل ایک ساتھ اپنے جرنل میں چھاپے اور کیمسٹری کی ٹیچر کے پاس سائن کرانے لے گیا۔ انہوں جو اس نئے نویلے جرنل کو دیکھا جو پورے سال کی غیرحاضری کے بعد آج اچانک ان کے سامنے آبراجمان ہوا تھا تو پہلے صفحے پر ہمارا نام دیکھ کر کہنے لگیں کہ نام تو اتنا پیارا ہے اور حرکتیں دیکھو اپنی۔:)

اپنی ہونہاری کا ایک کارنامہ تو آپ نے ابھی بتادیا ۔۔جس پر آپ کو شاباش بھی ملی ہے :) میں بھی اکثر سوچا کرتی تھی کہ آپ کا نام اکلوتا رانا کیوں ہے ۔۔اب سمجھ آئی ہے ۔نام تو واقعی ہی اچھا ہے اور کہنے کو ''نام ہی کافی ہے ''​
 
آخری تدوین:

رانا

محفلین

اگر آپ لڑکی ہوتے تو ؟
تو پھر محفل پر رانی کے نام سے ہوتا۔:) سعود بھائی کہہ رہے ہوتے "ہماری رانی بٹیا آگئیں:):):)۔":p رانی بٹیا آگے سے کہتیں کہ شکریہ بھیا۔:p لیکن دل میں کہتیں کہ کل فلاں کی دادی اماں کو بھی بٹیا کہہ رہے تھے آج مجھے بھی بٹیا کہہ رہے ہیں پتہ نہیں ان کی زبان میں بٹیا کا مطلب کیا ہوتا ہے۔:p:p
ساتھ ہی یہ بھی بتائیں کہ جاب آج کے دور میں خواتین کی ضرورت ہے یا شوق؟
اس سوال میں تمام خواتین کو ایک ہی زمرے میں شامل کردیا ہے جبکہ سوال کی نوعیت اس کی اجازت نہیں دیتی۔ بعض خواتین صرف شوق میں ملازمت کرتی ہیں۔ اور بعض کی واقعی ضرورت ہوتی ہے۔ شوقیہ ملازمت کرنے والے مرد ہوں یا خواتین دونوں ہی سے مجھے اختلاف ہے۔ کہ جب آپ کو ضرورت ہی نہیں تو شوقیہ ملازمت میں جو وقت دے رہے ہیں یہ وقت کسی اور مفید مقصد میں خرچ کریں جو آپ کی ذات سے بالا ہو کر دوسروں کے لئے مفید ہو۔ باقی جہاں تک ضرورت کے تحت جاب کرنے والی خواتین کا تعلق ہے تو ان کی حوصلہ افزائی کرنی چاہئے۔ ضرورت کئی طرح کی ہوتی ہے ضروری نہیں کہ مالی حالات کی تنگی ہی ضرورت ہو۔ ایک لیڈی ڈاکٹر کو مالی تنگی نہ بھی ہو لیکن اگر اسکے اردگرد لوگوں کو لیڈی ڈاکٹر کی سہولت میسر نہیں تو اسے ان لوگوں کی ضرورت کی خاطر اپنی پریکٹس جاری رکھنی چاہئے۔ یہ ضرورت کے صرف ایک رخ کا ذکر کیا ہے ورنہ ضرورت کی کئی شکلیں ہیں بس یہ ہے کہ ضرورت جائز ہو بہانہ نہ ہو۔

رانا

محفلین
آج کے دن ''بم '' دھماکہ ہوا ہے اور آج کے دن ٹیچر بھی یاد آگئی ہے ۔۔ یا تو آپ بہت شرارتی تھے یا پھر ہونہار لائق فائق طالب علم ؟
شرارتی اور انتہائی نکما۔ نصابی کتب سے ہٹ کر ہر طرح کی کتب میں دلچسپی تھی۔:)

clear.png

فاتح بھائی کو بڑا بنا کے اپنے طرف ملانے کی سازش قطعا کامیاب ثابت نہیں ہو پائے گی ۔۔۔ :) :) :)
سازش تو کب کی کامیاب ہوبھی چکی۔:)

اگر دوستی سونا اور ہیرا دونوں میں شُمار کی جاتی ہے تو سونا پگھل کے کندن ہوجاتا ہے جبکہ ہیرا ٹوٹ جاتا ہے ۔۔:) :) :)
سونے اور ہیرے کی مثال میں فوکس ان کا قیمتی ہونا تھا نہ کہ ان کی کیفیت۔:)
اپنی ہونہاری کا ایک کارنامہ تو آپ نے ابھی بتادیا ۔۔جس پر آپ کو شاباش بھی ملی ہے :) میں بھی اکثر سوچا کرتی تھی کہ آپ کا نام اکلوتا رانا کیوں ہے ۔۔اب سمجھ آئی ہے ۔نام تو واقعی ہی اچھا ہے اور کہنے کو ''نام ہی کافی ہے ''​
میرا کاغذات پر لکھا گیا نام دو الفاظ پر مشتمل ہے۔ "رانا" کا لفظ دستاویزات میں کہیں نہیں لکھا۔ صرف راجپوت ہونے کے ناتے نام کے ساتھ لگا لیتا ہوں۔:)
 
رانا

محفلین

آپ اپنی بات میں وزن کیسے پیدا کرتے ہیں؟
اسکا تعلق حکمت سے ہے جو موقع محل کے مطابق اختیار کی جاتی ہے۔

کیا کہیں گے اس بارے کہ کچھ لوگوں کی زبان کالی ہوتی ہے؟ اگر ہوتی ہے تو کیوں ؟
کبھی دیکھی نہیں کالی زبان آج تک۔:p
اس بات یقین نہیں رکھتا۔ کسی کی زبان سے کچھ ہوسکتا ہوتا تو ایک کالی زبان والا پورے امریکہ بہادر کے لئے کافی ہوتا۔:)
 
نور وجدان

لائبریرین
کل فلاں کی دادی اماں کو بھی بٹیا کہہ رہے تھے آج مجھے بھی بٹیا کہہ رہے ہیں پتہ نہیں ان کی زبان میں بٹیا کا مطلب کیا ہوتا ہے۔:p

میں نے سُنا تھا خواتین کی عمر پر گہری نظر ہوتی ہے ۔ آپ نے ''رانی'' بن کے اس کا پُختہ ثبوت فراہم کر دیا ہے کہ خواتین نہیں مرد حضرات بھی بڑے متجسس ہوتے ہیں :ROFLMAO::LOL:

میرا کاغذات پر لکھا گیا نام دو الفاظ پر مشتمل ہے۔ "رانا" کا لفظ دستاویزات میں کہیں نہیں لکھا۔ صرف راجپوت ہونے کے ناتے نام کے ساتھ لگا لیتا ہوں۔:)
یعنی آپ ابھی تک ہمیں بے وقوف بناتے رہے اس لیے سوال کے جواب میں لاریب مرزا کا منتظر سوالنامہ ہمیں پکڑا دیا ۔۔۔سیاسی بیان سے گریز کرتے دستاویزی نام بتایا جائے :)

سازش تو کب کی کامیاب ہوبھی چکی۔:)

انتظار فرمایے ۔۔۔۔ ابھی وقت باقی ہے ، موقع بھی :)
 
فاتح

لائبریرین
سعود بھائی کہہ رہے ہوتے "ہماری رانی بٹیا آگئیں:):):)۔":p رانی بٹیا آگے سے کہتیں کہ شکریہ بھیا۔:p لیکن دل میں کہتیں کہ کل فلاں کی دادی اماں کو بھی بٹیا کہہ رہے تھے آج مجھے بھی بٹیا کہہ رہے ہیں پتہ نہیں ان کی زبان میں بٹیا کا مطلب کیا ہوتا ہے۔:p:p
سعود بھائی کی زبان میں بٹیا کا مطلب معلوم کرنے کے لیے اس دھاگے سے استفادہ فرمائیں:
www.urduweb.org/mehfil/threads/31960
لگتا ہے آپ نے پہلے نہیں دیکھا۔
 
رانا صاحب ایک انتہائی مخلص انسان ہیں اپنی بات بہت ہی بہادری اور سچائی سے کرتے ہیں. سب کے احترام اور عزت نفس کا بہت خیال رکھتے ہیں.
ایک بے لوث شخصیت ہیں اور بہترین حسنِ اخلاق کے مالک ہیں مجھے ان سے ایکبار شرفِ ملاقات حاصل ہو چکا ہے.اللہ تعالیٰ ان کی دعائیں قبول فرمائے اور ان کی سب نیک خواہشات کو ان کی دعاؤں کا درجہ دے
 
نور وجدان

لائبریرین
اسکا تعلق حکمت سے ہے جو موقع محل کے مطابق اختیار کی جاتی ہے۔
یعنی آپ حکیم بھی ہیں ۔ حکیم کے مطابق وزن کم ہونا فائدے کا حامل ہوتا ہے ۔ آج تک آپ کی ''ہلکی باتوں '' نے آپ کو کیا فائدہ پہنچایا ہے :)
اس بات یقین نہیں رکھتا۔ کسی کی زبان سے کچھ ہوسکتا ہوتا تو ایک کالی زبان والا پورے امریکہ بہادر کے لئے کافی ہوتا۔:)

تو کیا ہلکی زبانوں والے حکومت کرتے ہیں :)
 
رانا

محفلین

ایک انار کے لئے سو بیمار کیوں ہوجاتے ہیں؟۔

کوئی بیمار شمار نہیں ہوتا سب "چَوّل وادی" کرتے ہیں۔:p
ناک پہ مکھی کیسے اور کیوں بیٹھتی ہے۔؟
میری ناک پہ بیٹھے تو بتاؤں۔:)

10 ۔جھوٹ کے اگر پاؤں نہیں ہوتے تو سچ کے پاؤں کہاں ہوتےہیں؟
سچ تو بلند پروازی کا قائل ہے نہ کہ دوڑنے بھاگنے کا۔ البتہ آجکل اس کی پرواز مشین جھوٹ کے قبضے میں ہے۔
سچ بیٹھا ہے اک کونہ میں منہ اپنا جھکا کر
اور جھوٹ کے اڑتے ہیں فضاؤں میں غبارے

11۔ آپ idealistic ہیں یا realistic ہیں؟
انسان کو دونوں ہی سے حصہ رسدی لینا چاہئے۔ ٹھوکروں سے بچنے کے لئے realistic اور ترقی و بلند پروازی کے لئے idealistic.

12.طبعیت کے لحاظ سے کیسے ہیں۔ شرمیلے، باتونی، حساس، جلدگھل مل جانے والے، موڈی یا کچھ اور
سب کا معجون مرکب ہوں۔ نئے لوگوں کے ساتھ خود سے گھلنے ملنے سے شرماتا ہوں۔ پرانے دوستوں کے ساتھ باتونی ہوں۔ اگلے کا مزاج موافق آجائے تو جلد گھل مل جاتا ہوں۔
 
رانا

محفلین
13۔ ایسی کیابات آپ کو محفل پر بھا گئی کہ آپ یہاں آج تک موجود ہیں؟
نیٹ پر اردو کے جتنے فورمز ہیں ان سب میں سے اردو محفل اس لحاظ سے منفرد ہے کہ جتنے علم دوست اور ہر طبقہ سے تعلق رکھنے والے لوگ یہاں ہیں کسی دوسرے فورم پر نہیں ہیں۔ پھر فورم کی تمام انتظامیہ کسی قسم کے امتیاز یا تفریق کی قائل نہیں یہ ایسی بات ہے جو ابھی تک دوسرے فورمز پر مجھے نظر نہیں آئی۔ حالانکہ بعض محفلین بھی اپنے اپنے فورمز چلاتے ہیں لیکن کھلے کھلے امتیاز اور تفریق کا مظاہرہ کرتے ہوئے۔ اور غالبا یہی وجہ ہے کہ یہاں دوسرے تمام اردو فورمز کی نسبت سب سے زیادہ رونق رہتی ہے اور سب سے زیادہ مواد بھی یہاں ملے گا۔

14. ایسی کونسی غلطی ہے جس پر آج بھی سخت پشیمانی ہوتی ہے؟. اور زندگی کا کوئی ایسا لمحہ/واقعہ جو باعثِ فخر رہا ہو
غلطیاں تو کئی یاد آتی ہیں لیکن بڑے کہتے ہیں کہ اپنی غلطیوں کا ذکر ازخود کرنا ناپسندیدہ امر ہے سوائے اس کے ذکر کرنے میں کوئی حکمت مدنظر ہو۔
باعث فخر تو بڑی بڑی باتیں ہوتی ہیں چھوٹی باتوں پر فخر کیا کرنا اور ادھر نہ کوئی چھوٹی بات ہے نہ بڑی۔

15 ۔ کیا آپ کھانا پکا سکتے ہیں ؟ اگر ہاں تو ایک خیالی پلاؤ ہمیں بھی پکا کر دیکھائیں(مطلب کسی بھی ایسے خیالی پلاو کی لفظی تصویر کھینچ کر دکھائیں)
کھانا پکانا نہیں آتا اور نہ ہی کبھی پکانے یا سیکھنے کی طرف طبیعت مائل ہوئی۔ اس کام کے لئے خاکسار کے دماغ میں کوئی خانہ اللہ میاں نے نہیں رکھا۔:)
خیالی پلاؤ تو مختلف ورائٹی میں پکاتا ہوں۔ مثلا کل آفس سے واپسی پر بس میں خواتین والے کمپارٹمنٹ میں بھی مردوں کو گھسے دیکھ کر اور یہ دیکھ کر کہ ان کی وجہ سے کمپارٹمنٹ کی خواتین کس طرح سمٹ سمٹ کر سفر کرنے پر مجبور ہیں یہ خیال آیا کہ ایک گروپ بنایا جائے جی دار لڑکوں کا جو ہاتھ میں بید لے کر اسٹاپ پر کھڑے ہوجائیں اور جس گاڑی کے لیڈیز کمپارٹمنٹ میں جتنے مرد نظر آئیں سب کی سر عام چھترول کریں بمعہ ڈرائیور اور کنڈکٹر کے۔
 
Top