انٹرویو رانا بھائی سے انٹرویو

مقدس

لائبریرین
یہ ایک دو سوال میری طرف سے۔۔۔۔ نمبر خود دیجیئے گا بھیا کہ کتنے ہیں :rollingonthefloor:
سیاست سے دلچسپی ہے؟کتنی ہے؟
کیا آپ دور اندیش ہیں؟ اندازے کیسے ہیں؟
مضبوط اعصاب کے مالک ہیں یا حساس ہیں؟
کتنی زبانیں جانتے ہیں؟
کونسی زبان سے محبت ہے اور کونسی زبان سیکھنے کا شوق ہے؟
کسی تقریب میں جانا ہو تو تیاری میں کتنا وقت لیتے ہیں؟
کیا تقریبات میں جلد گھل مل جاتے ہیں اور میزبان سے کتنی توجہ چاہتے ہیں؟
کونسے کام کرکے بہت خوشی محسوس کرتے ہیں؟
ٹینشن میں ہوں تو خود کو کیسے ریلیکس کرتے ہیں
غصہ کتنی جلدی آتا ہے؟
سب سے زیادہ کس بات پر غصہ آتاہے؟
غصہ آئے تو کیا کرتے ہیں؟
آپکے پسندیدہ استاد کون ہیں یا تھے؟
کونسا مضمون پسند ہے؟
کونسا مضمون پسند نہیں ہے؟
اپنی کونسی عادات پسند ہیں؟
اپنی کونسی عادات پسند نہیں ہیں؟
پسندیدہ ڈش کونسی ہے میٹھےمیں اورنمکین میں؟
کونسی ڈش پسند نہیں کرتے
پسندیدہ رنگ کونسا ہے اور ناپسند کونسا ہے؟
کس قسم کی خوشبو اچھی لگتی ہے؟
پسندیدہ لباس کونسا ہے؟
دن بھر کا کون سا وقت اچھا لگتا ہے؟
قدرتی مناظر میں سے کونسا منظر بہت زیادہ پسند ہے؟
کس علم کو سب سے بہترین جانتے ہیں؟
آپ کا بہترین دوست کون ہے؟
پسندیدہ رشتہ کونسا ہے والدین کے بعد؟
پسندیدہ شعر یا کہاوت؟
گھر کے سامان میں سے کیا پسند ہے؟
 
رانا

محفلین
16 . کیا آپ اپنی شخصیت کو چند جملوںمیں بیان کر سکیں گے ۔کچھ چھوٹا سا تعارف
بڑا مشکل کام ہے بھئی۔ یہ کام اصل میں دوسروں کے کرنے کا ہوتا ہے۔:)

17.محفل کی تین شخصیات جن سے گفتگو کرنے مین مزا آتا ہے
لگتا ہے اب سارے مشکل سوال شروع ہوگئے ہیں۔ تین کا نام لے کر باقیوں کو ناراض کروانا ہے کیاِ؟:)

18۔. خواتین کی کون سی بات کو آپ ان کی خوبی گردانتے ہیں؟؟
خوداعتمادی۔ یہ جن خواتین میں ہو بہت بڑی خوبی ہوتی ہے۔ اس کی تفصیل میں نہیں جاسکتا۔

19. ایسی کونسی 3 مادی اشیاء ہیں جن کو آپ اپنے لیے بہت ضروری گردانتے ہیں؟(کمپیوٹر کو چھوڑ کر)
اب یقین آگیا کہ پرچے کا مشکل حصہ اب شروع ہوا ہے۔:)
تیسری جنگ عظیم کی بھاگ دوڑ میں جن تین چیزوں کو سب سے پہلے سمیٹ کر محفوظ مقام کی طرف بھاگوں گا جنگ کے بعد ان کی لسٹ آپ کو دے دوں گا۔:p
 
رانا

محفلین
ارے :p رانا بھائی!! میں نے نام کا کہا تھا۔ مکمل نام کی کوئی بات نہیں کی میں نے :D بے شک آپ ایک اور بار مراسلہ پڑھ لیں :)
تو میں نے بھی نام کا ہی کہا ہے مکمل ہو یا غیر مکمل۔ رانا تو نام نہیں بلکہ ذات ہے اور آپ نے نام جاننے کا اقرار کیا ہوا ہے۔:p
 
رانا

محفلین
یہ ایک دو سوال میری طرف سے۔۔۔۔ نمبر خود دیجیئے گا بھیا کہ کتنے ہیں :rollingonthefloor:
سیاست سے دلچسپی ہے؟کتنی ہے؟
کیا آپ دور اندیش ہیں؟ اندازے کیسے ہیں؟
مضبوط اعصاب کے مالک ہیں یا حساس ہیں؟
کتنی زبانیں جانتے ہیں؟
کونسی زبان سے محبت ہے اور کونسی زبان سیکھنے کا شوق ہے؟
کسی تقریب میں جانا ہو تو تیاری میں کتنا وقت لیتے ہیں؟
کیا تقریبات میں جلد گھل مل جاتے ہیں اور میزبان سے کتنی توجہ چاہتے ہیں؟
کونسے کام کرکے بہت خوشی محسوس کرتے ہیں؟
ٹینشن میں ہوں تو خود کو کیسے ریلیکس کرتے ہیں
غصہ کتنی جلدی آتا ہے؟
سب سے زیادہ کس بات پر غصہ آتاہے؟
غصہ آئے تو کیا کرتے ہیں؟
آپکے پسندیدہ استاد کون ہیں یا تھے؟
کونسا مضمون پسند ہے؟
کونسا مضمون پسند نہیں ہے؟
اپنی کونسی عادات پسند ہیں؟
اپنی کونسی عادات پسند نہیں ہیں؟
پسندیدہ ڈش کونسی ہے میٹھےمیں اورنمکین میں؟
کونسی ڈش پسند نہیں کرتے
پسندیدہ رنگ کونسا ہے اور ناپسند کونسا ہے؟
کس قسم کی خوشبو اچھی لگتی ہے؟
پسندیدہ لباس کونسا ہے؟
دن بھر کا کون سا وقت اچھا لگتا ہے؟
قدرتی مناظر میں سے کونسا منظر بہت زیادہ پسند ہے؟
کس علم کو سب سے بہترین جانتے ہیں؟
آپ کا بہترین دوست کون ہے؟
پسندیدہ رشتہ کونسا ہے والدین کے بعد؟
پسندیدہ شعر یا کہاوت؟
گھر کے سامان میں سے کیا پسند ہے؟
توبہ توبہ یااللہ خیر۔ یہ ایک دو سوال ہیں ابھی۔:confused3:
اگر آپ دس سوالوں کا پرچہ بنانے بیٹھیں تو پرچہ حل کرنے والا اگلے ہی لمحے منکر نکیر کے پاس پرچہ دے رہا ہوگا۔:p
 
مقدس

لائبریرین
توبہ توبہ یااللہ خیر۔ یہ ایک دو سوال ہیں ابھی۔:confused3:
اگر آپ دس سوالوں کا پرچہ بنانے بیٹھیں تو پرچہ حل کرنے والا اگلے ہی لمحے منکر نکیر کے پاس پرچہ دے رہا ہوگا۔:p
پاء جی وہ بھی بن رہا ہے۔۔۔ اب آپ منکر نکیر کا بہانہ بنا کر نس نہیں جانا :rollingonthefloor: یو نو می ناں۔۔۔۔ وہاں بھی پہنچ آنا کہ بھائی ذرا ایک پاسے ہوں مجھے پہلے سوال کرنے دیں :rollingonthefloor:
 
نایاب

لائبریرین
تو میں نے بھی نام کا ہی کہا ہے مکمل ہو یا غیر مکمل۔ رانا تو نام نہیں بلکہ ذات ہے اور آپ نے نام جاننے کا اقرار کیا ہوا ہے۔:p
نہ میرے محترم بھائی
یہ تو نا انصافی ہے ۔
ہم سب کے نزدیک " رانا " ہی آپ کا نام اور شناخت ہے ۔
اور محترم لاریب بٹیا نے یہی کہا صرف نام جانتی ہوں ۔۔۔۔۔۔۔۔
" اوتھے ہونے نیں عملاں تے نکھیڑے ۔۔ کسے نہ نئیں ذات پچھنی "
بہت دعائیں
 
رانا

محفلین
20.
دین آپ کی نظر میں؟
دین کے معاملے میں تو خاکسار اس بات کا قائل ہے کہ دین کو بہرحال ہر معاملے میں مقدم رکھنا چاہئے۔ لوگ سمجھتے ہیں کہ شائد اس کا مطلب ہے کہ دنیا چھوڑ کر بس نماز روزے کے ہوجاؤ۔ حالانکہ نماز روزہ تو فرائض میں شامل ہیں۔ جبکہ اس کا مطلب یہ ہے کہ اپنے دنیا کے سارے کام کرو لیکن ہر معاملے میں یہ دیکھ لو کہ جو بات اس وقت درپیش ہے اس میں خدا کی رضا کا پہلو غالب ہو اور یہ اس وقت تک نہیں ہوسکتا جب تک کچھ نہ کچھ دین کا مطالعہ کرنے کی کوشش بھی نہ کی جائے۔ نوکری یا کاروبار میں صرف اس قدر منہمک ہوا جائے جتنا ضروری ہے۔ کچھ نہ کچھ وقت نکال کر ایسے کام کئے جائیں جو آخرت کے سفر میں بطور زادہ راہ کام آئیں۔ اور یہ فرائض سے ہٹ کر الگ ہونا چاہئے بطور نوافل کے۔اور ویسے بھی جیسے جیسے انسان اس راستے پر آگے بڑھتا چلاجاتا ہے اس کے نوافل بھی اس کے لئے فرائض ہی بنتے چلے جاتے ہیں کیونکہ ہر اگلے درجہ پر انسان کا احساس پہلے سے زیادہ ہوتا چلاجاتا ہے۔ اسی لئے کہا گیا ہے کہ ابرار کے گناہ عوام کی نیکیاں ہیں۔

ادب سے دلچسپی ہے ؟
اسٹوڈنٹ لائف میں بہت تھی۔ لیکن کتابیں خریدنے کی استطاعت نہیں ہوتی تھی۔ جو ادھر ادھر سے کبھی ملتیں تو پڑھ لیں۔ اب ادبی کتابوں کا میسر ہونا آسان ہے لیکن اب شعر و ادب پڑھنے کی فرصت نہیں ملتی اور کیونکہ اب فرصت نہیں ملتی تو اس لئے طبعیت بھی اس طرف مائل نہیں ہوتی۔

کس قسم کی کتابیںزیادہ تر پڑھتے ہیں
وقت کی کمی کی بنا پر اب تو گذشتہ کئی سال سے صرف اپنی جماعت احمدیہ کی کتابیں ہی پڑھتا ہوں۔ سرہانے تین چار کتابیں لازمی رکھتا ہوں۔ جب مسلسل ایک کتاب دیر تک پڑھ کر کچھ یکسانیت ہوئی تو دوسری اٹھالی اس طرح بیک وقت تین چار کتابیں روزانہ زیر مطالعہ رہتی ہیں اور پڑھنے کا وقت عموما رات سونے سے پہلے ہی ہوتا ہے۔

اور آپکے پسندیدہ نثرنگار ؟
نیاز فتحپوری کی کتب پر مشتمل ایک ویب سائیٹ ایک بار نیٹ پر گھومتے ہوئے ملی تو باقی نثرنگاروں سے الگ ہی انداز پایا ان کا۔

21 ۔ کوئی ایسا سوال جو آپ سے بار بار کیا جاتاہے ؟
کوئی ایک ہی سوال بار بار کرکے تو دیکھے ذرا۔:rollingonthefloor:
 
مقدس

لائبریرین
شام تک ان سب سے کام چلائیں۔۔۔۔زندگی

کا ناقابل فراموش واقعہ بتائیں گے؟
کوئی ایسا خوشگوا واقعہ جسے یاد کرکے آپ ہنستے ہوں یا آپ کے چہرے پر مسکراہٹ ضرورآجاتی ہو؟
کوئی ایسا اہم فیصلہ جو آپ نے لیا ہو اور اسکا آپ کی زندگی پر کیا اثر پڑا؟
ایک ایسا واقعہ جس نے آپ کی زندگی کو متاثر کیا ہو۔
آپ کا پسندیدہ شعر
پسندیدہ قول
پسندیدہ عادت
پسندیدہ نصیحت
پسندیدہ جانور
پسندیدہ پرندہ
کیا کسی جانور سے کوئی سبق سیکھا؟
زندگی نے کوئی خاص سبق سکھایا ہے تو بتائیں؟
ایسا کوئی ہے جس سے دوبارہ ملنے کی آرزو نہ ہو؟
معاف کرنا پسند ہے کہ بدلہ لینا؟
کیا کہتے ہیں کہ بدلہ کس وقت لینا ضروری ہے؟
آستین میں سانپ کبھی دیکھا؟ اگر نہیں تو اچھی بات ہے اور ہاں تو کیسا فیل ہوا اور کیا تدارک کیا؟
دوست دشمن کی پہچان کر سکتے ہیں؟
کیا الفاظ اور لہجے سے انسان کی پرکھ کر سکتے ہیں؟
کیا چہرہ شناس ہیں؟
دھوکا ایک بار ہی کھاتے ہیں کہ بار بار؟
زندگی کی پہلی ترجیح کون ہے آپ کے لیے اور آخری؟
کیا کسی کے لیے زندگی قربان کر سکتے ہیں؟
سب سے پیارا تحفہ آپ کے نزدیک؟
محفل پر کیسے آئے؟
محفل پر سب سے پہلے کس ممبر سے گفتگو ہوئی تھی؟
محفل پر کس ممبر کو اپنا ہم مزاج سمجھتے ہیں؟
محفل کی بدولت کیا کچھ سیکھا یا آپ کی شخصیت میں کچھ تبدیلی ہوئی؟
اب محفل ہی مشغلہ ہے یا پھر اور بھی ہیں اس سے قبل کیا کرتے تھے؟
محفل پرکون سا بورڈ سب سے زیادہ پسند ہے ؟
محفل کی کسی شخصیت سے متاثر ہیں؟اگر ہیں تو کن سے؟
یہاں سب سے پہلے دوستی کس ممبر سے ہوئی؟
محفل کا کونسا فورم پسند ہے اور کونسا نہیں؟
کیامحفل پر کوئی خامی یا کمی محسوس ہوتی ہے اور کونسی؟
محفل کی کیا چیز سب زیادہ پسند ہے؟
آپ کی نظر میں محفل سے ممبران کو کیا فوائد حاصل ہیں؟
 
آخری تدوین:

فاتح

لائبریرین
اور آپکے پسندیدہ نثرنگار ؟
نیاز فتحپوری کی کتب پر مشتمل ایک ویب سائیٹ ایک بار نیٹ پر گھومتے ہوئے ملی تو باقی نثرنگاروں سے الگ ہی انداز پایا ان کا۔
ابھی تک نیاز فتح پوری کا اثر تو آپ کے خیالات و گفتگو میں نہیں آیا۔۔۔ :)
 
لاریب مرزا

محفلین
تو میں نے بھی نام کا ہی کہا ہے مکمل ہو یا غیر مکمل۔ رانا تو نام نہیں بلکہ ذات ہے اور آپ نے نام جاننے کا اقرار کیا ہوا ہے۔:p
بڑے کہتے ہیں کہ انٹرویو میں تمام سوالات کے جوابات خود ہی دینے چاہیں۔ :D
سو اپنا اسمِ گرامی بھی آپ خود ہی بتائیں۔ :)
 
رانا

محفلین
بڑے کہتے ہیں کہ انٹرویو میں تمام سوالات کے جوابات خود ہی دینے چاہیں۔ :D
سو اپنا اسمِ گرامی بھی آپ خود ہی بتائیں۔ :)
نام تو ان کا ہم بتا دیتے ہیں۔۔۔ ان کا نام ہے عبد اللہ
کیا خیال ہے لاریب بہنا! تسلی ہوگئی۔:) اگر مشکل لگ رہا ہے تو مزید ورائٹی بھی ہے خاکسار کے پاس۔ اللہ میاں نے کافی فراخدلی سے نوازا ہے اپنے بندوں کو اس حوالے سے۔:)
 
لاریب مرزا

محفلین
کیا خیال ہے لاریب بہنا! تسلی ہوگئی۔:) اگر مشکل لگ رہا ہے تو مزید ورائٹی بھی ہے خاکسار کے پاس۔ اللہ میاں نے کافی فراخدلی سے نوازا ہے اپنے بندوں کو اس حوالے سے۔:)
ماشاءاللہ!! عبداللہ نام تو بہت پیارا نام ہے..
مزید ورائٹی کا کہہ کر آپ پھر ہمیں شک میں مبتلا کر رہے ہیں۔ :)
 
رانا

محفلین
ماشاءاللہ!! عبداللہ نام تو بہت پیارا نام ہے..
مزید ورائٹی کا کہہ کر آپ پھر ہمیں شک میں مبتلا کر رہے ہیں۔ :)
شک کرنا اچھی بات نہیں بچہ۔:p اور فاتح بھائی کی بات پہ شک کرنے والے کا انجام ہم نے اس محفل میں بخیر نہیں دیکھا۔:rollingonthefloor:
 
رانا

محفلین
ابھی تک نیاز فتح پوری کا اثر تو آپ کے خیالات و گفتگو میں نہیں آیا۔۔۔ :)
اگر یہ ویب سائٹ ہمیں اسٹوڈنٹ لائف میں مل جاتی تو شائد کچھ اثر ہمارے خیالات میں تو نہیں البتہ ہماری اردو میں آپ کو نظر آجاتا کہ اثر آنے کا وقت وہی ہوتا ہے۔:) بہرحال ہم اس ویب سائٹ کو اپنی پرانی جاب پر فرصت میں کبھی دیکھ لیا کرتے تھے کہ وہاں فرصت کافی ملتی تھی اب نئی جاب ہے تو فرصت ابھی تک تو ملی نہیں۔ دوسرا ہم نے صرف چند مضامین ہی پڑھے تھے یہاں سے۔ ارادہ تھا کہ نگار کو گاہے گاہے دیکھ لیا کریں گے لیکن کہاں بھئی۔:)
 
فاتح

لائبریرین
نام تو ان کا ہم بتا دیتے ہیں۔۔۔ ان کا نام ہے عبد اللہ
کیا خیال ہے لاریب بہنا! تسلی ہوگئی۔:) اگر مشکل لگ رہا ہے تو مزید ورائٹی بھی ہے خاکسار کے پاس۔ اللہ میاں نے کافی فراخدلی سے نوازا ہے اپنے بندوں کو اس حوالے سے۔:)
اس جواب کے بعد بھی لاریب پوچھ رہی ہیں کہ
ماشاءاللہ!! عبداللہ نام تو بہت پیارا نام ہے..
مزید ورائٹی کا کہہ کر آپ پھر ہمیں شک میں مبتلا کر رہے ہیں۔ :)
 
Top